30/10/2025
پی بی 42 کے ٹکٹ ہولڈر عمران حسن ہزارہ کی آج پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ آمد۔
اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری بلوچستان عارف کاکڑ کی زیرِ صدارت ایک اہم اور تفصیلی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، تنظیمی حکمتِ عملی اور
پی بی 42 سے متعلق جاری کیس پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
عمران حسن ہزارہ کے ہمراہ پی بی 42 کے رفقاء اور ساتھی بھی شریک ہوئے جنہوں نے
پارٹی کی سرگرمیوں اور الیکشن حکمتِ عملی پر اپنے قیمتی خیالات پیش کیے۔
اس موقع پر صوبائی سکیڈ ممبر شاکر مندوخیل، لورالائی ڈویژن کے صدر اسحاق خان ترین
اور لورالائی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ولی درمان بھی موجود تھے۔
عارف کاکڑ نے تمام شرکاء کے جذبے اور پارٹی سے وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں تنظیمی سطح پر متحد و متحرک ہے
اور انشاءاللہ العزیز بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ 🇧🇫✊
PTIchairmanIMRANKHAN #بنوں
05/10/2025
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان ضلع جعفرآباد میں قائد مرشد عمران خان کے جنم دن کا کیک بڑے احترام سے کاٹا گیا
اس موقع پر مرکزی رہنماء عوامی ایم این اے محمد عارف رند صوبائی جنرل سیکرٹری میر جہانگیر رند ڈویژنل صدر میر آدم خان رند ضلعی صدر عبدالسلام عمرانی صاحب خان رند و دیگر عہدیداران کارکنان نے بھی شرکت کی ۔ آخر میں مرشد عمران خان بشریٰ بی بی و دیگر تمام سیاسی اسیران کی رہائی صحت و تندرستی کے لیئے دعا بھی کی گئی ۔
#بنوں
23/09/2025
پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ضلع پشین کے صدر شاہ نواز کھرل کی سربراہی میں تحصیل بوستان کلی نیلی ملا خیل میں جے یو آئی ف سے متعدد لوگوں نے مستعفی ہو کر باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی جس کی میزبانی تحصیل بوستان کے صدر سیف اللہ خان اور جنرل سکریٹری اکبر ناصر نے کی۔
اس شمولیتی پروگرام سے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد کاکڑ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہور شاہ، سینئر نائب صدر آعظم فوجی، آئی ایس ایف کے رہنماء عجب خان، ندیم خان، تحصیل کاریزات کے شبیر احمد یاسین زئی نے خطاب کرتے ہوئے تمام معزز شامل ہونے والے شرکاء کو دل سے مبارکباد دی اور عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرنے پر دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔
#بنوں
03/09/2025
کوئیٹہ :پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا اعلیٰ سطحی وفد صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ کی سربراہی میں پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوا۔ اجلاس کی صدارت بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کی۔
پی ٹی آئی وفد میں کوئٹہ ڈویژن جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ سلام آغا، لورالائی ڈویژن صدر اسحاق خان ترین، سبی ڈویژن صدر جان بلوچ، کوئٹہ ڈویژن ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیب اللہ خروٹی اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری فیصل دیوار شامل تھے۔
#بنوں