Insaf Lawyers Forrum Balochistan

Insaf Lawyers Forrum Balochistan Insaf Lawyers Forum Balochistan

مذمتی بیانبلوچستان پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں کے خلاف مبینہ گرفتاریوں کی کوشش اور اُن کے گ...
07/10/2026

مذمتی بیان

بلوچستان پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں کے خلاف مبینہ گرفتاریوں کی کوشش اور اُن کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں چادر اور چاردیواری کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

پُرامن احتجاج، اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا اور سیاسی جدوجہد کرنا ہر شہری کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے۔ سیاسی کارکنوں کو دبانے یا بلاوجہ ہراساں کرنے کے بجائے اُن کے بنیادی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جب بھی پارٹی کی جانب سے ہدایات ملیں گی، ہم اُن پر بھرپور عمل کریں گے۔ اس بار بھی ہمارا عزم واضح ہے کہ ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی تو ہم اپنے آئینی و جمہوری حق کے لیے پُرامن طور پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ان شاء اللہ۔

بلوچستان پولیس کے اہلکار بھی اسی دھرتی کے لوگ ہیں۔ اُن سے اپیل ہے کہ سیاسی کارکنوں کو بلاوجہ تنگ کرنے کے بجائے صوبے میں جاری بدامنی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ پر توجہ دیں۔ سیاسی کارکن بھی عوام، اپنے بچوں اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

سیاسی کارکنوں کے آئینی، قانونی اور جمہوری حقوق کا احترام کیا جائے۔

انصاف لائرز فورم بلوچستان

پریس ریلیزانصاف لائرز فورم بلوچستانایڈیشنل سیشن جج گوادر اسد اللہ رئیسانی کے اغوا کی شدید مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہان...
07/10/2026

پریس ریلیز

انصاف لائرز فورم بلوچستان

ایڈیشنل سیشن جج گوادر اسد اللہ رئیسانی کے اغوا کی شدید مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہ

انصاف لائرز فورم بلوچستان ایڈیشنل سیشن جج گوادر اسد اللہ رئیسانی کے اغوا کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ایک عدالتی افسر کا اغوا ہونا ریاستی رٹ، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے انتہائی تشویشناک ہے۔

ہم حکومتِ بلوچستان اور تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسد اللہ رئیسانی کو فوری اور بحفاظت بازیاب کرایا جائے اور واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

وکلاء برادری عدلیہ کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی آواز ہر آئینی و قانونی فورم پر بلند کرتی رہے گی۔

جاری کردہ:
انصاف لائرز فورم بلوچستان

مذمتی بیانانصاف لائرز فورم بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ سیاسی و سماجی کارکنان، وکلاء اور ...
07/10/2026

مذمتی بیان

انصاف لائرز فورم بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ سیاسی و سماجی کارکنان، وکلاء اور دیگر شہریوں کے خلاف درج کیے گئے مقدمے اور متعدد افراد کو نامزد کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی وابستگی، پُرامن سیاسی سرگرمی یا اپنے آئینی و قانونی حقوق کے اظہار کو بنیاد بنا کر شہریوں کے خلاف مقدمات کا اندراج قابلِ تشویش امر ہے۔ کسی بھی شہری کو محض سیاسی اختلاف یا سیاسی سرگرمی کی بنیاد پر ہراساں کرنا اور آزادیِ اظہار، اجتماع اور پُرامن احتجاج کے آئینی حقوق سلب کرنا قابلِ قبول نہیں۔

انصاف لائرز فورم بلوچستان مطالبہ کرتا ہے کہ کسی بے گناہ شہری کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے اور مقدمہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ آئین، قانون کی حکمرانی، بنیادی انسانی حقوق اور سیاسی آزادیوں کے تحفظ کے لیے اپنی قانونی و آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اور ہر صورت لانگ مارچ ہوکے رہے گا

جاری کردہ:
انصاف لائرز فورم بلوچستان

06/10/2026
مذمتی بیان!فارم 47 کے ناجائز اور مسلط شدہ ٹولے کی جانب سے انصاف وومن ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر صفیہ کاکڑ و دیگر ممبرز ک...
06/10/2026

مذمتی بیان!

فارم 47 کے ناجائز اور مسلط شدہ ٹولے کی جانب سے انصاف وومن ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر صفیہ کاکڑ و دیگر ممبرز کے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پُرامن احتجاج کو روکنے اور سیاسی خواتین کو ان کے آئینی و قانونی حقِ احتجاج سے محروم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں

پُرامن شہریوں، بالخصوص خواتین، کے بنیادی حقوق کا احترام کیا جائے۔ ریاستی طاقت کا استعمال آواز دبانے کے بجائے آئین و قانون کی پاسداری کے لیے ہونا چاہیے۔


نورمحمد خان خلجی سنئر رہنما پاکستان تحریک انصاف

شدید مذمت!: انصاف لائرز فورم بلوچستان ،فارم 47 کے مسلط شدہ ٹولے کی جانب سے انصاف وومن ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر صفیہ کا...
06/10/2026

شدید مذمت!

: انصاف لائرز فورم بلوچستان ،فارم 47 کے مسلط شدہ ٹولے کی جانب سے انصاف وومن ونگ بلوچستان کے صوبائی صدر صفیہ کاکڑ و دیگر ممبرز کے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پُرامن احتجاج کو روکنے اور سیاسی خواتین کو ان کے آئینی و قانونی حقِ احتجاج سے محروم کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

پُرامن شہریوں، بالخصوص خواتین، کے بنیادی حقوق کا احترام کیا جائے۔ ریاستی طاقت کا استعمال آواز دبانے کے بجائے آئین و قانون کی پاسداری کے لیے ہونا چاہیے۔


جاری کردہ: انصاف لائرز فورم بلوچستان

مزمتی بیان!انصاف لائرز فورم بلوچستان کو کوئٹہ میں سیاسی کارکنان کے خلاف درج مقدمے پر شدید تشویش اور مذمت ہے۔ کسی شہری کو...
05/10/2026

مزمتی بیان!
انصاف لائرز فورم بلوچستان کو کوئٹہ میں سیاسی کارکنان کے خلاف درج مقدمے پر شدید تشویش اور مذمت ہے۔ کسی شہری کو سیاسی وابستگی یا اختلافِ رائے کی بنیاد پر ہراساں نہ کیا جائے۔

انصاف لائرز فورم بلوچستان قانون کی حکمرانی، بنیادی حقوق اور انصاف کے تحفظ کے لیے اپنی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھے گا۔

جاری کردہ!
سیکرٹری اطلاعات آئی ایل ایف
گل اکبر دومڑ

انصاف لائرز فورم بلوچستان کی جانب سے عظیم قوم کے عظیم لیڈر کا یوم پیدائش 5 اکتوبر 1952 74واں سالگرہ مبارک ہو میرے کپتان ...
04/10/2026

انصاف لائرز فورم بلوچستان کی جانب سے عظیم قوم کے عظیم لیڈر کا یوم پیدائش 5 اکتوبر 1952 74واں سالگرہ مبارک ہو
میرے کپتان
جیو ہزاروں سال
منجانب!انصاف لائرز فورم بلوچستان

Address

Quetta Balochistan
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Lawyers Forrum Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share