Honor Debating Society

Honor Debating Society

Share

Honor Debating Society is a registered organization working throughout Balochistan and Pakistan

04/04/2026

National Youth Summit Gwadar 2026.

10/03/2026

آج میں نے سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کو نوجوانوں کی سرگرمیوں اور مثبت اقدامات کی حمایت پر آنر ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اس موقع پر نوجوانوں کی فکری و تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور مثبت سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Photos from Honor Debating Society 's post 04/03/2026

محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام 23 مارچ یومِ پاکستان اور رمضان اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں منعقد ہونے والا چار روزہ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

*اسپورٹس رپورٹ: عنایت خان اچکزئی*

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے نمائندے محمد آصف شایان تھے،

چار روز تک جاری رہنے والے اس باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 27 اپریل کو ہوا، جبکہ مقابلے چار روز تک سنسنی خیز انداز میں جاری رہے۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 10 کلبوں نے حصہ لیا، جن میں لڑکیوں کے 4 جبکہ لڑکوں کے 6 کلب شامل تھے۔

تقریب میں مہمانِ خاص کے طور پر بلوچستان ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شیر محمد ترین، جبکہ بلوچستان فینسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد قاسم نے بھی شرکت کی۔

مہمانوں نے کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز میں میڈلز، انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

فائنل مقابلوں میں پہلے گرلز کا میچ کھیلا گیا، جس میں کوئٹہ واریئر اور مارخور کلب کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ اس کے بعد بوائز کا فائنل میچ واریر باسکٹ بال کلب اور تھنڈر کلب کے درمیان کھیلا گیا، جسے شائقینِ کھیل نے بھرپور انداز میں سراہا۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور صوبے میں باسکٹ بال کے کھیل کو فروغ دینا تھا۔

16/01/2026

آل کوئٹہ تقریری و آرٹ مقابلہ – یومِ یکجہتی کشمیر
یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی جدوجہد کو الفاظ اور فن کے ذریعے اجاگر کرنے کے لیے آل کوئٹہ تقریری اور آرٹ مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور کشمیری عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر سکیں۔
کامیاب ہونے والے شرکاء کے لیے نقد انعامات درج ذیل ہیں:
🥇 پہلی پوزیشن: 10,000 روپے
🥈 دوسری پوزیشن: 7,000 روپے
🥉 تیسری پوزیشن: 5,000 روپے
آئیے ہم سب مل کر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کریں اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کریں۔

16/01/2026
Photos from Honor Debating Society 's post 16/01/2026

آل کوئٹہ تقریری و آرٹ مقابلہ – یومِ یکجہتی کشمیر
یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی جدوجہد کو الفاظ اور فن کے ذریعے اجاگر کرنے کے لیے آل کوئٹہ تقریری اور آرٹ مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ کے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور کشمیری عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر سکیں۔
کامیاب ہونے والے شرکاء کے لیے نقد انعامات درج ذیل ہیں:
🥇 پہلی پوزیشن: 10,000 روپے
🥈 دوسری پوزیشن: 7,000 روپے
🥉 تیسری پوزیشن: 5,000 روپے
آئیے ہم سب مل کر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کریں اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کریں۔

Photos from Honor Debating Society 's post 24/12/2025

آج Honor Debating Society (Reg.) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے
“The Star of Balochistan – 2025”
انٹر اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز تقریری مقابلے کا سلیکشن راؤنڈ نہایت کامیابی اور جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوا۔

اس مرحلے میں نوجوان مقررین نے اپنی فکری گہرائی، اعتماد اور خطابت کے اعلیٰ جوہر پیش کیے۔ شاندار مقابلے کے بعد
انگریزی کیٹیگری سے 5 اور اردو کیٹیگری سے 5 باصلاحیت مقررین کو
25 دسمبر کو ہونے والے گرینڈ فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

ہم تمام منتخب مقررین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ یقیناً گرینڈ فائنل علم، اظہارِ خیال اور قیادت کی صلاحیتوں کا ایک یادگار اور شاندار مظاہرہ ہوگا۔

ہم معزز اساتذہ، والدین، طلبہ اور عوام الناس کو پُر خلوص دعوت دیتے ہیں کہ
25 دسمبر، بروز جمعرات، سہ پہر 3 بجے
تعمیرِ نسل نو ہائی اسکول، کوئٹہ
میں منعقد ہونے والے اس باوقار فائنل مقابلے میں تشریف لا کر نوجوانوں کی آواز، فکر اور صلاحیتوں کا مشاہدہ کریں۔

آئیے! نوجوان قیادت کی حوصلہ افزائی کریں اور اس علمی و فکری جشن کا حصہ بنیں

24/12/2025

آج سابق وزیرِ خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
اس موقع پر سماجی سرگرمیوں، فلاحی منصوبوں اور عوامی بہبود سے متعلق امور پر نہایت بامقصد اور مفید گفتگو ہوئی۔

ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کی بصیرت، وسیع تجربہ اور سماجی خدمت کے لیے خلوص قابلِ تحسین ہے۔ معاشرے کی بہتری اور کمزور طبقات کی فلاح کے لیے ان کی سوچ اور عملی کاوشیں واقعی حوصلہ افزا ہیں۔ ایسی شخصیات سے تبادلۂ خیال نئے زاویے اور مثبت سمت فراہم کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ انہیں مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے

16/12/2025

محکمہ سماجی بہبود، حکومتِ بلوچستان کے معزز وزیر جناب حاجی ولی نورزئی صاحب سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔
اس موقع پر انہیں اسٹار آف بلوچستان تقریری مقابلہ 2025 (بمناسبت یومِ قائداعظم) میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی۔
ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی نوجوانوں کے لیے باعثِ فخر اور تحریک ثابت ہوگی۔




Photos from Honor Debating Society 's post 12/12/2025

All aspiring speakers for Star of Balochistan 2025 should start gearing up for the competition.

Photos from Honor Debating Society 's post 20/09/2025

Alhamdulillah with the grace of Allah, Honor Debating Society is registered as a second ranked operating organization and the only Debating Organization in Balochistan (B Category) as NGO in BCRA.

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

99 Street Near Milo Chowk Alamdar Road
Quetta