Pashtoonkhwa Map Quetta

Website Contact the organization

Pashtoonkhwa Map Quetta Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pashtoonkhwa Map Quetta, Political Party, Club Road Quetta, Quetta.

07/10/2026
ژوبپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود...
07/10/2026

ژوب
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے، ایسے حالات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات نہ بامعنی ہو سکتے ہیں اور نہ ہی موجودہ بحران کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے 7 اکتوبر 1983ء کے شہدا جمہوریت اور 11اکتوبر 1991کے شہدا وطن کی برسی کے موقع پر باز محمد شہید گراؤنڈ ژوب میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر مذاکرات میں دوسرا فریق اپنے قائدین اور دیگر لوگوں سے مشاورت کرتا ہے تو پی ٹی آئی اور اپوزیشن کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات کرکے ان سے مشاورت کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میری عمران خان سے ملاقات نہیں ہوتی، میں کسی مذاکرات کا حصہ نہیں بنوں گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور میں اس اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، تاہم مجھ میں یہ ہمت بھی ہونی چاہیے کہ جو صحیح ہے اسے صحیح اور جو غلط ہے اسے غلط کہہ سکوں۔ حکومت عمران خان سے ہماری ملاقات سے کیوں خوف زدہ ہے؟
محمود خان اچکزئی نے خبردار کیا کہ خیبرپشتونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے سنگین سیاسی نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ”آپ گورنر راج لگائیں، ہم عوامی راج کا اعلان کرکے ہر ضلع میں احتجاج کریں گے۔“
انہوں نے کہا حالات ایسے بنائے کہ سہیل آفریدی کے پاس اب آگے بڑھنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی، بعد ازاں انہیں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا، ان کی جماعت سے انتخابی نشان بھی لے لیا گیا، لیکن اس کے باوجود عوام نے انہیں اپنا مینڈیٹ دیا۔ آخرکار زور اور زر کے ذریعے ان سے ان کا جیتا ہوا مینڈیٹ چھین لیا گیا۔
محمود خان اچکزئی نے سوال کیا کہ ”اس چوری کے مینڈیٹ کے نتیجے میں آنے والی حکومت کیسے جائز ہو سکتی ہے؟“
انہوں نے کہا کہ طاقتور حلقوں نے عمران خان کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن اللہ کے فضل سے وہ اب تک ڈٹے ہوئے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ انہیں توڑنے والوں کے خود ٹوٹنے کا عمل شروع ہو۔
محمود خان اچکزئی نے تمام سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ کم از کم ایک قومی ایجنڈے پر متفق ہوں، تاکہ 25 کروڑ عوام کے خوشحال مستقبل کے لیے قابلِ عمل لائحہ عمل اور راستے کا تعین کیا جا سکے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق کے خلاف 7 اکتوبر 1983ء کو اس لیے نکلے تھے کہ انہوں نے مارشل لا ء نافذ کرکے عوام کا حقِ حکمرانی غصب کیا تھا۔ اس روز ہم پر براہِ راست گولیاں چلائی گئیں، جس میں وہ خود معجزانہ طور پر محفوظ رہے، تاہم ان کے چار ساتھی شہید، درجنوں زخمی اور سینکڑوں کارکن گرفتار ہوئے۔ آج ہم اُن تمام شہداء جمہوریت اور شہدا وطن کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تقریباً نصف صدی سے پشتونوں کا بہت خون بہایا گیا، لیکن طاقتور مفاد پرستوں کی پیاس اب بھی نہیں بجھی۔ پشتونوں کا ”جرم“ صرف یہ ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے محبت کرتے ہیں، جبکہ طاقتور عناصر ان کے وسائل لوٹنا چاہتے ہیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ پشتون اپنے باہمی رنجشیں پسِ پشت ڈالیں، اپنے تنازعات کا جرگوں کے ذریعے تصفیہ کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مضبوط بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ان ارکان، جن کی مدتِ ملازمت ختم ہو چکی ہے، کی نئی تعیناتیاں آئین اور قانون میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے کسی بھی غیر جانب دار اور عوامی مقام پر ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ کے ان ججوں، سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو قومی ہیروز قرار دیا جائے جنہوں نے مارشل لا اور پی سی اوز کی مخالفت کی۔
انہوں نے ماسکو فارمیٹ فار کنسلٹیشنز آن افغانستان کے اٹھارویں اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ کے افغانستان سے متعلق بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مداخلت کرنے والی طاقتیں اور ان کے اتحادی افغانستان کے مقروض ہیں۔ ان کی ذمہ داری ہے کہ افغانستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونوں کی زمینوں کی الاٹمنٹ اور انتقالات کے ذریعے بندر بانٹ جاری ہے، جبکہ دوسری طرف ان کے قدرتی وسائل اور معدنیات کو لوٹا جا رہا ہے۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات طالعمند خان نے کہا کہ پشتون وطن میں جاری دہشت گردی اور خونریزی کے اسباب مقامی نہیں، بلکہ یہ کئی دہائیوں سے جاری ریاستی خارجہ اور سکیورٹی پالیسیوں اور اندرونی طور پر سیاست کو کنٹرول کرنے کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
ضلع شیرانی کے صدر ڈاکٹر قطب الدین نے بھی جلسے سے خطاب کیا، جبکہ ضلع ژوب کے صدر جمال خان مندوخیل نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے جلسے میں قراردادیں پیش کیں۔
جلسے میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین عبدالرؤف لالا، مرکزی ایڈیشنل مالیات سیکرٹری آغا سید لیاقت علی، مرکزی سیکرٹریز ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، جبار خان اتمانخیل، صلاح الدین خان، عبد الحق ابدال، صوبائی صدر عبدالقہار ودان، صوبائی سینئر نائب صدر سید شرف آغا،نائب صدر وڑانگہ لونی، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین بھی موجود تھے۔ #

07/10/2026

ژوب:
د پښتونخوا ملي عوامي ګوند قهرمان چيرمين، د تحريک تحفظ آيين پاکستان مشر او په قامي اسمبلۍ کې د اپوزيشن ليډر ښاغلی مشر محمود خان اڅکزی د ګوند د ژوب شيراني تر سېوري لاندي د اووم ٧م اکتوبر ١٩٨٣ د جمهوريت د شهيدانو او د يولسم ١١م اکتوبر ١٩٩١ د وطن شهيدانو د تلين مرکزي لمانځغونډې ته وينا کوي.

07/10/2026

ژوب:
د پښتونخوا ملي عوامي ګوند ژوب شيراني تر سېوري لاندي د اووم ٧م اکتوبر ١٩٨٣ د جمهوريت د شهيدانو او د يولسم ١١م اکتوبر ١٩٩١ د وطن شهيدانو د تلين مرکزي لمانځغونډه د ګوند د قهرمان چيرمين ښاغلي مشر محمود خان اڅکزي په مشري کې د بازو شهيد په ګراونډ کې دوام لري.

يادي سترې جلسي ته د پښتونخوا ملي عوامي ګوند مرکزي، ايالتي او ضلعي مشرتابه غړي ويناوي کوي.

07/10/2026

وب:
د پښتونخوا ملي عوامي ګوند قهرمان چيرمين، د تحريک تحفظ آيين پاکستان مشر او په قامي اسمبلۍ کې د اپوزيشن ليډر ښاغلی مشر محمود خان اڅکزی ژوب شيراني جلسه ګاه ته راور

07/10/2026

کوئٹہ (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں طویل ضیائی مارشل لاء کے خلاف ایم آر ڈی کی تحریک بحالی جمہوریت پر 3اکتوبر 1983ء کودرجنوں سیاسی جمہوری کارکنوں، نہتے عوام کو سندھ میں شہید کرنے کے انسانیت سوز، المناک سانحہ کے خلاف شہدا سندھ کے حق میں کوئٹہ میں 7اکتوبر1983 کو احتجاجی مظاہرہ پر فائرنگ جس میں پارٹی کے چار کارکنان شہید،درجنوں زخمی ہوئے اور پارٹی رہنماؤں ڈاکٹر کلیم اللہ، عبدالقہار ودان سمیت دیگر کارکن ڈھائی سال زیر حراست اور پارٹی کے محبوب چیئرمین محمود خان اچکزئی ساڑھے چھ سال روپوش رہے۔
اس طرح11اکتوبر 1991کوئٹہ شہر میں پارٹی کے پانچ رہنماؤں وکارکنوں کو شہید کیا گیا۔
شہدا جمہوریت کاکا محمود شہید، اولس یار شہید، داؤد شہید، رمضان شہید اور شہدا وطن عبدالرحیم کلیوال شہید، صابر شاہ شہید،باز محمد بازشہید، حبیب الرحمن شہید، صاحب خان شہید کی برسیوں کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ضلع شیرانی اور ضلع ژوب کا مشترکہ جلسہ عام 7اکتوبر 2026بروز بدھ صبح10بجے باز محمد شہید پارک ژوب شہر میں منعقد ہوگا۔
جلسہ عام سے پشتونخوامیپ کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور ملک کے جمہوری صف کے عظیم رہنماء محمود خان اچکزئی ودیگر مرکزی وصوبائی وضلعی قائدین خطاب فرمائینگے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ماضی کی سخت ترین خطاؤ، خامکاریوں اور آمرانہ مسلط رویوں کے نتیجے میں ہمہ جہت بحرانوں میں گرچکا ہے اور 2024کے بھونڈے طریقے سے مسلط نااہل، ناکام، اقرباء پرور حکومت کے وزراء برملا کہتے پھر رہے ہیں کہ ملک اور اس کے ادارے مفلوج ہوئے اور ملک بربادی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
عدلیہ کو پائمال کیا گیا ہے، ملکی ادارے مفلوج ہوچکے ہیں، میڈیا کی آزادی ختم کی گئی ہے اور آئین و پائمال کرتے ہوئے بنیادی انسانی حقوق اور ملکی فیڈریشن اور فیڈریشن کے جہانی قوانین جو کہ دراصل اختیارات کی برابری تھی کا خاتمہ کیا گیا ہے۔
جس کے نتیجے میں تمام ملک میں انتشار، وحشت، دہشت، لوٹ کھسوٹ، ڈاکے اور خصوصاً لوگوں کو سرکاری سرپرستی میں اٹھائے جاناروز کا معمول بن چکا ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری اپنے عروج پر ہے اور سب سے بڑھ کر ملک میں سیاسی عدم استحکام کادور دورہ ہے۔
اور اسی طرح بین الاقوامی دنیا میں تنہائی کا شکار ہوچکے ہیں۔ اور دنیا کے تمام ادارے جو کرپشن، عدالتی نظام، گڈ گورننس کی بین الاقوامی جانچ پڑتال (سروے) کے لیے قائم ہیں ان تمام کے رینکنگ میں ملک کی حیثیت مسلسل پیچھے جارہی ہے اور اب تو ملک کی حیثیت سے انتہائی خراب صورتحال کا سامنا ہے۔
ملک کی تمام تاریخ میں جتنا قرض لیا تھا اس کے تقریباً برابر قرضہ مسلط حکومت نے ڈھائی سال میں لیا ہے اور ابتری، تنزولی کی صورتحال ملک کے تمام اداروں میں جاری ہیں۔
پشتونخواملی عوامی پارٹی کا جلسہ عام اور اس طرح تحریک انصاف کی لانگ مارچ ملک کو بحرانوں سے نکالنے، دہشت گردی، وحشت، لوٹ مار، سخت ترین بے روزگاری، مہنگائی کے خاتمے، ملک میں آئین کی بحالی، جمہور کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی خودمختاری، ملک کو قوموں کا حقیقی جمہوری فیڈریشن بنانے، ملک کے تمام اداروں کو آئینی ادارتی اختیار کا پابند بنانے اور سرکاری طور پر مسلط پراکسیز کی خاتمے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔
بیان کے آخر میں ضلع ژوب، ضلع شیرانی کے وطن دوست، جمہوریت پسند عوام سے جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔



06/10/2026

Address

Club Road Quetta
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pashtoonkhwa Map Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pashtoonkhwa Map Quetta:

Shortcuts

Share