12/03/2026
مظلوم عوامی تحریک کے امیدوار کونسلر خلجی کالونی، محترم سردار ولی خان خلجی
عمرہ کی بابرکت سعادت حاصل کرنے کے بعد بخیریت اپنے گھر پہنچ گئے۔
اس موقع پر مظلوم عوامی تحریک کے علاقائی جنرل سیکرٹری باز نصرت کے ہمراہ
گل محمد، شاہ مردان، جسم خان، عبدالکریم اور محمود خان نے ان کی رہائش گاہ پر حاضری دی، انہیں عمرہ کی دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سردار ولی خان خلجی آئندہ بھی علاقے کے عوام کے حقوق اور خدمت کے مشن کو مزید مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھاتے رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کی عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں عوام کی خدمت کی مزید توفیق دے۔ آمین۔

11/01/2026