02/06/2026
Voice Of Balochistan Employees
This page is belong to government employees and services
02/06/2026
02/06/2026
کوئٹہ ورکرز کنونشن میں شرکت کریں !
25/05/2026
انشاء اللہ تعالیٰ
18/05/2026
وفاق کے اندر کم از کم اجرت 37 ہزار ہے اور بہت سے ملازمین یا ورکروں کو پورا 37 ہزار بھی نہیں ملتا حکومت سے مطالبہ ہے کہ کم از کم اجرت کے ساتھ ملازم کو اس کم از کم اجرت کا بجٹ بھی بنا کے دے کہ وہ اپنا گھر کا خرچ کیسے چلائے۔
16/05/2026
بلوچستان گرینڈ الائنس
منٹس اجلاس کور کمیٹی
منعقدہ: 16 مئی 2026
زیر صدارت: پروفیسر عبد القدوس کاکڑ
شرکاءِ اجلاس
1۔ حاجی سکندر علی لہڑی
2۔ رشیدہ سمالانی
3 خادم علی بگٹی
4۔ حاجی شفاء مینگل
5۔ جلیل احمد رند
6۔ سجاد رند
7. علی بخش جمالی
8۔ اللہ بخش کرد
9۔ عزت اللہ کاکڑ
ایجنڈا نمبر 1
سابقہ ورکرز کنونشنز کے کامیاب انعقاد کا جائزہ
اجلاس میں نصیرآباد، سبی اور پشین میں منعقد ہونے والے بلوچستان گرینڈ الائنس کے ورکرز کنونشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء اجلاس نے ان پروگراموں کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی آرگنائزنگ کمیٹیوں، کارکنان اور تمام معاون تنظیموں کی کاوشوں کو سراہا۔
اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ مذکورہ کنونشنز نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم کو صوبہ بھر میں مزید متحرک اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تمام ضلعی آرگنائزنگ کمیٹیوں کو ان کی شب و روز محنت، بہترین انتظامات اور بھرپور عوامی شرکت پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ایجنڈا نمبر 2
ژوب اور لورالائی ورکرز کنونشنز کے حوالے سے حکمت عملی
اجلاس میں ژوب اور لورالائی میں منعقد ہونے والے آئندہ ورکرز کنونشنز کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے ان پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے، تنظیمی رابطوں کو مؤثر بنانے اور مختلف تنظیموں و اضلاع کے نمائندگان کی شمولیت کے لیے حکمت عملی مرتب کی۔
اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ذمہ داران اور ضلعی آرگنائزنگ کمیٹیاں باہمی رابطوں میں مزید تیزی لائیں گی تاکہ پروگرام کامیاب انداز میں منعقد کیے جاسکیں۔
ایجنڈا نمبر 3
کوئٹہ ورکرز کنونشن کی تاریخ کے حوالے سے غور
اجلاس میں کوئٹہ ورکرز کنونشن کی مجوزہ تاریخ پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ باہمی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ ورکرز کنونشن کی تاریخ فی الحال ملتوی کی جاتی ہے۔
مزید یہ طے پایا کہ مورخہ 21 مئی 2026 کو اس سلسلے میں ایک خصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں باقاعدہ مشاورت کے بعد کوئٹہ ورکرز کنونشن کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
ایجنڈا نمبر 4
بلوچستان گرینڈ الائنس کے مالی معاملات
اجلاس میں بلوچستان گرینڈ الائنس کے مالی معاملات اور تنظیمی اخراجات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء اجلاس نے شفافیت اور باقاعدہ ریکارڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ تمام مالی ریکارڈ اور متعلقہ تفصیلات کور کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی تاکہ معاملات کو باقاعدہ اور منظم انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔
ایجنڈا نمبر 5
شامل تنظیموں سے رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ
اجلاس میں بلوچستان گرینڈ الائنس میں شامل تمام تنظیموں کے ساتھ رابطوں کو مزید مؤثر اور فعال بنانے پر زور دیا گیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں اتحاد و اتفاق کو مضبوط بنانے کے لیے تمام تنظیموں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے گا اور مشترکہ جدوجہد کو مزید وسعت دی جائے گی۔
ایجنڈا نمبر 6
آئندہ تنظیمی حکمت عملی اور آرگنائزنگ کمیٹی کی مدت
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ 21 مئی 2026 کے آمدہ کور کمیٹی اجلاس میں بلوچستان گرینڈ الائنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کی مدت، تنظیمی ڈھانچے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔
شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کو مزید منظم، فعال اور مؤثر بنانے کے لیے تمام فیصلے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے کیے جائیں گے۔
اختتام اجلاس
اجلاس اپنے تمام ایجنڈا آئٹمز مکمل ہونے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Website
Address
Quetta
87300
