Syed Saif Ur Rehman Taran

Syed Saif Ur Rehman Taran

Share

Information Secretary
Pakistan Tehreek e Insaf
District Quetta

31/05/2026

کپتان تم جیو ہزاروں سال ۔۔۔۔ ❤️

27/05/2026

عید الاضحیٰ کی خوشیاں آپ سب کے لیے امن، محبت اور کامیابیوں کا پیغام لے کر آئیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیوں، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ 🤍✨
آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ مبارک۔ 🌙🐐
— سید سیف الرحمٰن تارن
سیکرٹری اطلاعات، ڈسٹرکٹ کوئٹہ

Photos from Syed Saif Ur Rehman Taran's post 26/05/2026

پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کابینہ کی جانب سے ملک عبد اللہ خان ناصر کو پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ڈویژن کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ قائد Imran Khan کی رہائی اور ملک میں حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے بھرپور توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ

24/05/2026

مرکزی جامع مسجد نواں کلی پہلا اسٹاپ ،
نماز عیدالضحی۔ وقت 7:30 ۔ وقت کی پابندی کری
خطیب وامام شیخ الحدیث وتفسیر حضرت مولانا مولوی محمد یعقوب قانع صاحب۔
🤲❤️

24/05/2026

#کوئٹہ #مزمت

22/05/2026

#کوئٹہ

پورے ملک کی طرح کوئٹہ بلوچستان میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے تحت اور پاکستان تحریکِ انصاف و پی کے میپ کے زیرِ اہتمام ایک احتجاجی ریلی و مظاہرہ ۔
قائدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکمرانوں کو آئین شکن، عوام دشمن اور جعلی مینڈیٹ کی پیداوار قرار دیا۔

مقررین نے کہا کہ ملک میں آئین، قانون اور جمہوریت کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے جبکہ عمران خان و دیگر سیاسی اسیران کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر غیر قانونی قید میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری رہا کرکے انہیں مکمل فری ٹرائل اور تمام آئینی و قانونی حقوق فراہم کیے جائیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ نااہل حکومت نے ملک کی معیشت تباہ کر دی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ بدامنی، بے روزگاری اور لاقانونیت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

احتجاجی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “عمران خان کو رہا کرو”، “مہنگائی نامنظور”، “آئین بچاؤ، ملک بچاؤ” اور “جعلی حکومت نامنظور” کے نعرے درج تھے۔ مقررین نے واضح کیا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں اور آئین کو پامال کرنے والوں کے خلاف سیاسی جدوجہد ہر فورم پر جاری رہے گی۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ

21/05/2026

تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے پلیٹ فارم سے ملک گیر احتجاجی مظاہرہ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ آئین کی بالادستی، قانون کی حاکمیت اور اسیران کی رہائی کے لیے پوری قوم یکمشت ہو کر آواز بلند کرے۔
ہمارے بنیادی مطالبات:
⚖️ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی
🟢 پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری
🔓 عمران خان اور تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی

ترجمان پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ

20/05/2026

#احتجاج #احتجاج #احتجاج

Photos from Syed Saif Ur Rehman Taran's post 20/05/2026

پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈسٹرکٹ صدر زین العابدین خلجی نے کی۔ اجلاس میں “تحریک تحفظ عوام پاکستان” کے پلیٹ فارم سے ہونے والی احتجاجی ریلیوں، بانی چیئرمین عمران خان کی فوری رہائی، ملک میں بڑھتی مہنگائی، قانون کی بالادستی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں سٹی صدر میر علی آغا، سینئر نائب صدر نور خان اچکزئی، انفارمیشن سیکریٹری سیف الر رحمان تارن ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قادر درویش، ڈپٹی جنرل
سیکرٹری دانیس عمران، نائب صدور صامد خان، واصف ملاخیل، احسان ترین، سینئر رہنما احمد شاہ اچکزئی اور ساجد بھائی بھی موجود تھے۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Quetta