06/06/2026
وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد غفور کو گیس کے بل پر 15713 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔
کوئٹہ/ پریس ریلیز
درخواست گزار محمد غفور نے بتایا کہ ان کو SSGCL کی جانب سے غیر منصفانہ بل موصول ہوا۔جس کی درستگی کے لیے وہ گیس آفس کے دفتر گئے۔لیکن وہاں ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور درخواست جمع کروائی۔
درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔
سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی جلد کی جائیں۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کر دی۔جس سے درخواست گزار کو گیس بل پر 15713 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔
30/05/2026
وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد حسین کو میرج گرانٹ کی مد میں 50 ہزار کا چیک دلوا دیا گیا۔
کوئٹہ/ پریس ریلیز
درخواست گزار محمد حسین نے بتایا کہ انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمے کو میرج گرانٹ کی ادائیگی کے لیے درخواست دی۔لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو میرج گرانٹ کا چیک فوری طور پر ادا کیا جائیں۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو میرج گرانٹ کی مد میں 50 ہزار کا چیک جاری کر دیا۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔
28/05/2026
وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار اختر محمد کو بجلی کے بل پر 17715 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔
کوئٹہ/ پریس ریلیز
درخواست گزار اختر محمد نے بتایا کہ انہیں کیسکو کی جانب سے غیر منصفانہ بل موصول ہوا۔جس کی درستگی کے لیے انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
لہذا، مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کی بجلی کے بل کی درستگی فوری طور پر کی جائیں۔
احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی بجلی کے بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو بجلی کے بل پر 17715 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔
اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔