03/06/2026
......................ETANB Media cell.........................
This is the official page of Excise, Taxation & Anti-Narcotics Department, Balochistan
03/06/2026
......................ETANB Media cell.........................
02/06/2026
The successful publication of the Department’s Annual Report 2025, the Excise, Taxation & Anti-Narcotics Department has officially released its 3rd Quarter Newsletter (January – March 2026)!
This is yet another positive initiative and a testament to the continuous development spearheaded by our worthy and respected Secretary , and his team. Kudos to the entire department for driving transparency and progress!
......................ETANB Media Cell........................
27/05/2026
........................ETANB Media cell.....................
ETANB Media cell
.................ETANB Media cell...................
21/05/2026
ETANB Media cell
21/05/2026
حب(رپورٹ/ ضیاء کمبوہ )محکمہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس بلوچستان اور پاک نیوی کی بڑی مشترکہ کاروائی،گڈانی کے ساحل سے ڈمپ شدہ اربوں روپے کی مہلک نشہ آور منشیات آئس اور شراب کی بوتلیں برآمد،ضبط کی گئی کھیپ کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 31 ارب بتائی جاتی ہے
ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز اینٹی نارکوٹکس ساوتھ زون محمد زمان خان نے حب میں سوک سینٹر میں واقع اپنے دفتر میں صحافیوں کو مختلف کاروائیوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے عملہ نے پاکستان نیوی کے تعاون سے گڈانی میں ساحل سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کی منشیات جس میں 425 کلو آئس،5 ہزار سے زائد شراب اور بئیر کی بوتلیں سمیت 20 کلو گرام حشیش برآمد کی گئی ہیں جو کہ برآمد شدہ منشیات سمندر کے راستے بین الاقوامی منڈی میں اسمگل کی جارہی تھی ضبط کی گئی کھیپ کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 31 ارب بتائی جاتی ہے،ضبط کی گئی غیر ملکی شراب اور منشیات کو ایکسائز اینٹی نارکوٹکس ساوتھ زون نے اپنے قبضے میں لے کر اس پر مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
محکمہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس بلوچستان اور پاک نیوی کی بڑی مشترکہ کاروائی،گڈانی کے ساحل سے ڈمپ شدہ اربوں روپے کی مہلک نشہ آور منشیات آئس اور شراب کی بوتلیں برآمد،ضبط کی گئی کھیپ کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 31 ارب بتائی جاتی ہے
ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز اینٹی نارکوٹکس ساوتھ زون محمد زمان خان نے حب میں سوک سینٹر میں واقع اپنے دفتر میں صحافیوں کو مختلف کاروائیوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے عملہ نے پاکستان نیوی کے تعاون سے گڈانی میں ساحل سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کی منشیات جس میں 425 کلو آئس،5 ہزار سے زائد شراب اور بئیر کی بوتلیں سمیت 20 کلو گرام حشیش برآمد کی گئی ہیں جو کہ برآمد شدہ منشیات سمندر کے راستے بین الاقوامی منڈی میں اسمگل کی جارہی تھی ضبط کی گئی کھیپ کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 31 ارب بتائی جاتی ہے،ضبط کی گئی غیر ملکی شراب اور منشیات کو ایکسائز اینٹی نارکوٹکس ساوتھ زون نے اپنے قبضے میں لے کر اس پر مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
.....................ETANB Media cell..........................
30/04/2026
قلات -محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس فورس، قلات نے منشیات کے خاتمے اور قانون کی عملداری کے لیے خالق آباد کے مختلف علاقوں میں کامیاب آپریشن کیا۔
کارروائی کے دوران سائٹ نمبر 1، مشرقی چھوٹانک میں سیلابی پانی سے کاشت کی گئی تقریباً 4 ایکڑ پر مشتمل غیر قانونی پوست کی فصل تلف کر دی گئی۔ اسی طرح سائٹ نمبر 2 میں ٹیوب ویل کے ذریعے کاشت کی گئی تقریباً 8.5 ایکڑ پر محیط پوست کی فصل بھی مکمل طور پر تباہ کر دی گئی۔آپریشن کی قیادت محمود لانگو نے کی، جبکہ ٹیم میں دیگر اہلکار بھی شامل تھے۔ کارروائی پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت انجام دی گئی، جس میں علاقے کا محاصرہ کر کے فصل کو مؤثر انداز میں ختم کیا گیا۔ایکسائز حکام کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیاں حکومتی پالیسی کے تحت جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات سے پاک اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے
.......................ETANB Media cell......................
29/04/2026
قلعہ سیف اللہ: مشترکہ کارروائی میں 45 ایکڑ پر کاشت شدہ پوست کی فصل تلف
قلعہ سیف اللہ میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت پولیس، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس فورس اے این ایف اور فرنٹیئر کور نے مشترکہ طور پر ایک اہم کارروائی انجام دی، جس کے دوران مختلف مقامات پر کاشت کی گئی غیر قانونی پوست (افیون) کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا گیا۔افسران کے مطابق یہ کارروائی بٹوزئی کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ سائٹس پر کی گئی۔سائٹ نمبر 1 (پتلی بٹوزئی) میں 25 ایکڑ غیر آباد اراضی پر پوست کی کاشت کی گئی تھی سائٹ نمبر 2 (نالیسر بٹوزئی) میں 10 ایکڑ اراضی پر موجود فصل کو تلف کیا گیا، سائٹ نمبر 3 (نالیسر بٹوزئی) میں مزید 10 ایکڑ پر کاشت کی گئی فصل کو ختم کیا گیا، حکام کے مطابق تینوں مقامات پر کاشت کی آبپاشی ڈیم کے پانی کے ذریعے کی جا رہی تھی۔ مشترکہ ٹیموں نے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 45 ایکڑ پر مشتمل پوست کی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے اس نوعیت کی کارروائیاں مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
.......................ETANB Media cell........................
29/04/2026
......................ETANB Media cell.....................
کوئٹہ: ایئرپورٹ روڈ پر کارروائی، 8 کلو چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار
کوئٹہ میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 8 کلوگرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی۔
محمکہ ایکسائز حکام کے مطابق ایئرپورٹ روڈ پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 8 کلوگرام چرس برآمد کی، جو مبینہ طور پر اسمگلنگ کے لیے منتقل کی جا رہی تھی۔ اس کے علاوہ ایک موٹر سائیکل بھی ضبط کی گئی جو منشیات کی ترسیل میں استعمال ہو رہی تھی۔کارروائی کے دوران برآمد شدہ منشیات کی تصدیق کے لیے جدید INL آلات (ہینڈ ہیلڈ رمن اینالائزر کا استعمال کیا گیا، جس کے ذریعے موقع پر ہی منشیات کی نوعیت کی تصدیق کی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ (FIR) درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ افراد کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
..... Our Aim Drugs Free Balochistan............