Muncipal Corporation Kohlu
Local Government & Rural Development Department, Balochistan.
Official Page of Local Government & Rural Development Department, Govt of the Balochistan
26/05/2026
کوئٹہ، 26 مئی 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت عیدالاضحٰی کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان، ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ زاہد خان خلجی اور صفا کوئٹہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر صوبے بھر میں کالعدم تنظیموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح ہدایت کی کہ امن و امان اور قانون کی عملداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن زاہد خان خلجی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحٰی کے دوران کوئٹہ شہر کو پانچ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جمع کرنے کے لیے 15 خصوصی کولیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے تین روز کے دوران شہر بھر سے تقریباً 4 ہزار 294 ٹن کچرا جمع ہونے کی توقع ہے جسے بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ صفائی آپریشن کے لیے 9500 چھوٹی بڑی مشینری اور متعلقہ عملہ تیار رکھا گیا ہے جبکہ صوبے کے تمام ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے ضرورت کے مطابق مشینری کرائے پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صفائی آپریشن کو ہر صورت مؤثر، بروقت اور عوام دوست بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت تمام بڑے شہروں میں انتظامات کے حوالے سے واضح اور مثبت تبدیلی نظر آنی چاہیے اجلاس میں عیدالاضحٰی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 54 بڑی عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے جن کے لیے جامع سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے سیکیورٹی صورتحال کی نگرانی کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جو عید کے دوران چوبیس گھنٹے فعال رہے گا صفا کوئٹہ کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ادارے کی ٹیمیں شہر کے 15 متعین کردہ مقامات سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جمع کریں گی جبکہ صفائی اور آلائشوں کی بروقت تلفی کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی شکایات اور ضروری امور کو فوری طور پر نمٹایا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے متعلق عوامی آگاہی اور تشہیری مہم کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز عیدالاضحٰی کے دوران مساجد اور عید گاہوں کے اسپیکرز کے ذریعے عوام سے صفائی مہم میں تعاون کی اپیل کریں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطہ کاری اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے تمام انتظامی امور کی انجام دہی یقینی بنائیں انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان کو ہدایت کی کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر صوبے بھر بالخصوص ضلعی ہیڈکوارٹرز، عید گاہوں اور مساجد کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہری پرامن ماحول میں مذہبی فرائض انجام دے سکیں۔
*بلوچستان میں عید الضحٰی کے موقع پر قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے پر پابندی عائد، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سیکورٹی اقدامات اور صفائی مہم کو موثر بنانے کا حکم، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈکوارٹرز میں جامع آپریشنل پلان کی منظوری دے دی گئی*
کوئٹہ، 26 مئی 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت عیدالاضحٰی کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان، ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عبدالروف بلوچ ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ زاہد خان خلجی اور صفا کوئٹہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر صوبے بھر میں کالعدم تنظیموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واضح ہدایت کی کہ امن و امان اور قانون کی عملداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن زاہد خان خلجی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عیدالاضحٰی کے دوران کوئٹہ شہر کو پانچ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جمع کرنے کے لیے 15 خصوصی کولیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے تین روز کے دوران شہر بھر سے تقریباً 4 ہزار 294 ٹن کچرا جمع ہونے کی توقع ہے جسے بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اجلاس کو بتایا گیا کہ صفائی آپریشن کے لیے 9500 چھوٹی بڑی مشینری اور متعلقہ عملہ تیار رکھا گیا ہے جبکہ صوبے کے تمام ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بھی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے ضرورت کے مطابق مشینری کرائے پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صفائی آپریشن کو ہر صورت مؤثر، بروقت اور عوام دوست بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت تمام بڑے شہروں میں انتظامات کے حوالے سے واضح اور مثبت تبدیلی نظر آنی چاہیے اجلاس میں عیدالاضحٰی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 54 بڑی عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے جن کے لیے جامع سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے سیکیورٹی صورتحال کی نگرانی کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جو عید کے دوران چوبیس گھنٹے فعال رہے گا صفا کوئٹہ کے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ادارے کی ٹیمیں شہر کے 15 متعین کردہ مقامات سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جمع کریں گی جبکہ صفائی اور آلائشوں کی بروقت تلفی کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی شکایات اور ضروری امور کو فوری طور پر نمٹایا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے متعلق عوامی آگاہی اور تشہیری مہم کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں میں صفائی سے متعلق شعور اور تعاون کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز عیدالاضحٰی کے دوران مساجد اور عید گاہوں کے اسپیکرز کے ذریعے عوام سے صفائی مہم میں تعاون کی اپیل کریں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈی آئی جیز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ باہمی رابطہ کاری اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے تمام انتظامی امور کی انجام دہی یقینی بنائیں انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان کو ہدایت کی کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر صوبے بھر بالخصوص ضلعی ہیڈکوارٹرز، عید گاہوں اور مساجد کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہری پرامن ماحول میں مذہبی فرائض انجام دے سکیں
محکمہ بلدیات و دیہی ترقی حکومت بلوچستان
22/05/2026
قلعہ عبداللہ: جی آئی ڈی 2024-25 کے تحت مختلف وارڈز میں گھریلو شمسی توانائی سسٹمز کی تقسیم جاری
(قلعہ عبداللہ) 22 میں 2026
چیئرمین میونسپل کمیٹی قلعہ عبداللہ اسد اللہ خان اور چیف آفیسر بوستان خان کاکڑ کی خصوصی نگرانی اور ہدایات کے مطابق جی آئی ڈی 2024-25 پروگرام کے تحت میونسپل کمیٹی قلعہ عبداللہ کے مختلف وارڈز میں گھریلو شمسی توانائی (سولر) سسٹمز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
اس منصوبے کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، بجلی کی قلت پر قابو پانا اور متبادل توانائی کے ذرائع کو فروغ دینا ہے تاکہ شہریوں کو کم خرچ، ماحول دوست اور مستقل بنیادوں پر بجلی کی سہولت میسر آسکے۔ منصوبے کے تحت مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں جدید گھریلو سولر سسٹمز تقسیم کیے جا رہے ہیں، جن سے گھروں میں روشنی، پنکھے اور دیگر بنیادی برقی ضروریات پوری کی جاسکیں گی۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بوستان خان کاکڑ نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور موجودہ حالات میں شمسی توانائی وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر سسٹمز کی فراہمی سے نہ صرف عوام کو بجلی کے بحران سے ریلیف ملے گا بلکہ غریب اور متوسط طبقے کے ماہانہ اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔چیف آفیسر بوستان خان کاکڑ نے کہا کہ میونسپل کمیٹی قلعہ عبداللہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کر رہی ہے اور جی آئی ڈی 2024-25 کے تحت جاری یہ منصوبہ علاقے میں ترقی، خوشحالی اور جدید سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے تمام امور کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
علاقے کے عوام نے میونسپل کمیٹی قلعہ عبداللہ کی جانب سے گھریلو شمسی توانائی سسٹمز کی تقسیم کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چیئرمین اسد اللہ خان، چیف آفیسر بوستان خان کاکڑ اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے ایسے منصوبے جاری رہیں گے
12/05/2026
سیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی حکومت بلوچستان عبدالروف بلوچ ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل ایوب قریشی بھی شریک ہیں، جہاں جاری ترقیاتی منصوبوں اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا جا رہا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Quetta
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 16:00 |
| Tuesday | 08:00 - 16:00 |
| Wednesday | 08:00 - 16:00 |
| Thursday | 08:00 - 16:00 |
| Friday | 08:00 - 16:00 |
