18/05/2026
حکومت بلوچستان کا سمارٹ ٹرانسپورٹ کی جانب بڑا قدم: ٹرانسپورٹ سروس کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز
کوئٹہ: عالمی یومِ ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن سوسائٹی کے موقع پر، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے عوامی سفری سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم سنگِ میل عبور کرنے جارہی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ حکومتِ بلوچستان بہت جلد بس سروس کو جدید ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے جا رہا ہے۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کو محفوظ، منظم اور بین الاقوامی معیار کی جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس نئے ڈیجیٹل نظام کے تحت مسافروں کو درج ذیل سہولیات میسر ہوں گی:
1. لائیو ٹریکنگ: مسافر اب بسوں کی لوکیشن اور آمد و رفت کے وقت کی براہِ راست نگرانی کر سکیں گے۔
2. بروقت اطلاعات: موبائل ایپ اور ڈیجیٹل بورڈز کے ذریعے مسافروں کو روٹ، بس کے اوقات اور کسی بھی قسم کی تبدیلی سے فوری آگاہ کیا جائے گا۔
3. بہتر سیکیورٹی: ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے بسوں کی کارکردگی اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
4. موثر سروس: جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بسوں کے شیڈول کو بہتر بنا کر عوام کا قیمتی وقت بچایا جائے گا۔
یہ اقدام بلوچستان میں "سمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم" کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ محکم ٹرانسپورٹ صوبے کے انفراسٹرکچر کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ عام آدمی کو روزمرہ زندگی میں آسانی فراہم کی جا سکے۔
Committed to serve
16/05/2026
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق، بلوچستان میں سفر کو باوقار اور محفوظ بنانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سرگرمی عمل ہے۔
اس سلسلے میں پورے کوئٹہ شہر کی فیزیبلٹی سٹڈی مکمل کی جا رہی ہے تاکہ واضح ہو سکے کہ کوئٹہ شہر کی آبادی کہاں کہاں پر موجود ہے اور وہ کون سے کوریڈور ہیں کہ جن پر بسز چلائی جا سکتی ہیں۔
اس فیزیبلٹی سٹڈی کا مقصد یہ ہے کہ گرین لائن اور پنک کے علاوہ شہر کے وہ علاقے جو بس سروس سے دور ہیں ان کو بھی بس سروس مہیا کی جائے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اس کوشش میں ہے کہ کوئٹہ کے ہر شہری کو باوقار اور محفوظ سفری ذرائع مہیا ہوں۔
اس فیزیبلٹی سٹڈی سے حاصل ہونے والے ڈیٹا اور تمام فیڈر روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل میں محفوظ، مؤثر اور قابلِ اعتماد ماس ٹرانزٹ منصوبوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
Committed to serve
14/05/2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ویژن کے مطابق اور چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ ٹرانسپورٹ پیپلز ٹرین سروس پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں سرگرم عمل ہے۔
اس سلسلے میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ حیات کاکڑ کی سربراہی میں متعدد اجلاس ہوے جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پیپلز ٹرین سروس کو جلد از جلد اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔
اسی تناظر میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر آج بروز جمعرات 14 مئی 2026ء ایڈیشنل سیکریٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، قربان علی مگسی نے پاکستان ریلویز کے افسران اور کنٹریکٹر کے ہمراہ پیپلز ٹرین سروس کے لیے زیرِ تعمیر ریلوے اسٹیشنز کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سریاب ریلوے اسٹیشن، لور کاریز، جی او آر اسٹیشن، شیخ مندہ اسٹیشن، بلیلی اسٹیشن اور کچلاک اسٹیشن پر جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پاکستان ریلویز کے حکام کی جانب سے ہر اسٹیشن پر جاری ترقیاتی کاموں، ٹرن ٹیبل ٹریکس، پلیٹ فارمز اور ریلوے اسٹیشنز پر ہونے والے دیگر تعمیراتی مراحل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
کنٹریکٹرز اور پاکستان ریلویز کے حکام کو ہدایت جاری کی گئیں کہ تمام اسٹیشنز پر جاری کام کو جلد از جلد اور معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ کوئٹہ کے شہریوں کے لیے پیپلز ٹرین سروس کا جلد آغاز ممکن بنایا جا سکے۔
Committed to serve
09/05/2026
معرکۂ حق
اتحاد، طاقت اور عزم کی علامت
ہماری یکجہتی ہماری طاقت
ہمارا عزم ہماری پہچان
پاکستان کی مسلح افواج کی جرات، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین
پاکستانی عوام کے مضبوط اور باہمت جذبے کو سلام
ہم سب مل کر امن، ترقی اور ایک مضبوط پاکستان کے لیے متحد ہیں۔
قومی طاقت اتحاد، ذمہ داری اور عوام کی خدمت کے جذبے سے پروان چڑھتی ہے،
اور ہم ایک محفوظ، مربوط اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
طاقت اور ترقی کے لیے متحد
💚 پاکستان زندہ باد 🇵🇰
Committed to serve
08/05/2026
حکومت بلوچستان کا عزم
مشکل وقت میں عوام کی مدد
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مثالی قیادت میں کوئٹہ کے عوام کے لئے فری ٹرانسپورٹ کا مہیا ہونا ایک تاریخی فیصلہ ہے.
جس سے گزشتہ مہینے لاکھوں افراد مستفید ہوئے جسکی تفصیل کچھ یوں ہے:
پنک بس میں کل 94,525 خواتین نے سفر کیا۔
گرین بس سریاب لائن میں کل 339,490 افراد نے سفر کیا۔
گرین بس کچلاک لائن میں کل 300,286 افراد نے سفر کیا۔
گرین بس شیخ زید لائن میں کل 6,996 افراد نے سفر کیا۔
Committed to serve
07/05/2026
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب سے کچلاک پیپلز ٹرین کو چلد از جلد فعال کرنے کا۔فیصلہ
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سٹریٹیجک پروجیکٹس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں اسٹریٹجک منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ان اسٹریٹجک منصوبوں میں سے پیپلز ٹرین سر فہرست ہے جو سریاب سے کچلاک تک چلائی جائے گی۔
سیکرٹری ڑرانسپورٹ حیات کاکڑ نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چیف سیکرٹری بلوچستان نے پیپلز ٹرین کی بوگیوں کو جلد از جلد تیار کروانے کی ہدایات جاری کیں۔
14 اگست 2026 کو پیپلز ٹرین کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔
Committed to serve