Quetta Electric Supply Company - QESCO

Quetta Electric Supply Company - QESCO

Share

The Quetta Electric Supply Company (QESCO) was incorporated as a public limited Company under Companies Ordnance, 1984, in May 13,1998.

QESCO commence its business from 1st July 1998.

Photos from Quetta Electric Supply Company - QESCO's post 05/06/2026

سید زمان شاہ سپریٹنڈنگ انجینئر پشین آپریشن سرکل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس کا مقصدپشین، یارو قلعہ عبداللہ، چمن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شمسی توانائی پر منتقل ہونے والے زرعی صارفین سے ٹرانسفارمرز اور دیگر برقی آلات کی واپسی اور ریجنل سٹور تک انکی ترسیلی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانا تھا۔اجلاس میں ایکسین آر ای ڈی آفتاب مندوخیل، ایکسیئن آپریشن امان اللہ اچکزئی، ایکسیئن سول اعجاز مری،ایس ڈی او آپریشن پشین اور ایس ڈی او آر ای ڈی پشین بھی شریک تھے۔

04/06/2026

On the sidelines of the 8th Pakistan-Tajikistan Joint Commission in Dushanbe, Federal Minister for Energy H.E. Sardar Awais Ahmad Khan Leghari called on Prime Minister H.E. Qohir Rasulzoda, reaffirming Pakistan's commitment to the timely completion of the CASA-1000 project and the strategic partnership between the two nations. PM Rasulzoda welcomed the fruitful conclusion of the Joint Commission and praised the shared leadership vision that has elevated bilateral ties. The two sides called for direct flights, visa facilitation, more frequent Joint Commission meetings, and sustainable connectivity — pledging to translate agreements into tangible outcomes for both peoples.

04/06/2026

Pakistan and Tajikistan held the 8th Joint Commission on Trade, Economic and Scientific-Technical Cooperation in Dushanbe on June 4, 2026, agreeing on a three-year roadmap to raise bilateral trade to USD 200 million. The session, co-chaired by Federal Minister for Energy Sardar Awais Ahmad Khan Leghari and Tajikistan's Minister of Energy and Water Resources Mr. Jum'a Daler Shofaqir, produced agreements on trade delegations, B2B exchanges, a landmark MoU between the Agency for Export of Tajikistan and Pakistan's Trade Development Authority, and continued talks on a Preferential Trade Agreement. Both nations reaffirmed commitment to the CASA-1000 Project and the upcoming Istanbul Joint Working Group meeting, while also advancing cooperation in agriculture, education, science and technology, and tourism.

Photos from Quetta Electric Supply Company - QESCO's post 04/06/2026

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے صوبہ کے اُن تمام زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کیسکوکے نیٹ ورک سے منقطع کردئیے ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے میں شامل کئے گئے تھے۔حکومت کی جانب سے رقوم کی وصولی کے باوجود کچھ زرعی صارفین نے ابھی تک اپنے ٹرانسفارمرزاوردیگر برقی آلات کیسکوٹیموں کے حوالے نہیں کئے ہیں۔ جنکے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دیا گیا ہے۔سولرائزیشن منصوبہ کے تحت حکومت کی جانب سے زمینداروں کو20لاکھ روپے (فی کنکشن)ملنے کے بعد تمام زرعی صارفین اپنے ٹرانسفارمرز،کھمبے اور دیگر برقی آلات کیسکوکو واپس کرنے کے پابندہیں۔ جسکے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کامسودہ قانون مصدرہ2025 بھی منظوری بھی عمل میں لائی گئی ہے اورمذکورہ قانون کے تحت ٹرانسفارمرز، کھمبے اور ان سے منسلک برقی آلات واپس نہ کرنے کی صورت میں اُن زمینداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایگزیکٹو انجینئر کیسکو قلعہ عبداللہ نے تحریری طور پر ڈپٹی کمشنر چمن کو برقی آلات واپس نہ کرنے والے زرعی صارفین کی فہرست اور انکے خلاف قانونی کاروائی کے لیئے درخواست جمع کرادی ہے جس میں انکے کیخلاف قانونی کاروائی کے لیئے استداع کی گئ ہے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر چمن نے پولیس اور ڈائریکٹر(OPS) نادرا کو قانونی کاروائی کے لیئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

کیسکونے شمسی توانائی پرمنتقل ہونے والے اُن تمام زرعی صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لیئے اپنے زرعی ٹرانسفارمرز اوردیگر برقی آلات اور کھمبوں کی واپسی کے عمل میں کیسکوسے تعاون کریں۔

04/06/2026

‏حکومت کی طرف سے دی جانے والی بجلی کے بلز پر سبسڈی جاری رکھنے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کرکے رجسٹر کرنے کا طریقہ کار

03/06/2026

نمبر:کیسکوپی آر272
صارفین کی جانب سے 118 پر درج شکایات کے ازالے میں ناقص کارکردگی پر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
کوئٹہ:03جون 2026ء۔۔۔۔۔۔وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پرصارفین کی شکایات کے بر وقت ازالے میں تاخیر اورناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئریوسف شاہ خان نے کہاہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالے میں تاخیر اورناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ فیلڈآپریشن کے ایسے تمام افسران کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی اپنے متعلقہ علاقوں میں صارفین کی جانب سے ہیلپ لائن 118 پر مو صول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالے کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش رہی۔جسکی وجہ سے اُن افسران کے خلاف فوری طور پر تادیبی کارروائی کا آغاز کرکے اُنھیں شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ118 پر صارفین کی جانب سے درج شکایات کے ازالے میں تاخیر اورغیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے کمپنی کی آپریشنل کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہور ہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صارفین کو بجلی کی فراہمی اور اُنکی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بناناکیسکوکی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ صارفین کو بجلی کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور کمپنی میں بہرتین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
صارفین کی جانب سے 118 پر درج شکایات کے ازالے میں تاخیر پر متعلقہ فیلڈآپریشن کے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لاکر اُنھیں شوکاز نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں جن میں ایگزیکٹوانجینئرزآپریشن ڈویژن کوئٹہ سٹی، زرغون، سریاب، لورالائی، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، نوشکی، سبی، نصیرآباد،تربت اور گوادر کے ایکسئن شامل ہیں۔ اسکے علاوہ کیسکوکے اسب ڈویژنل افسران(ایس ڈی او) کے خلاف بھی ناقص کارکردگی کی بنیادپرمحکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے جن میں ایس ڈی او مری آباد،کینٹ، لیاقت بازار، گوالمنڈی، مہردر،سریاب، سیٹلائٹ ٹاون،کچہری، کرانی، شیخ ماندہ، پشتون آباد، کچلاک، سپیزنڈ، بروری، عالم خان،سبی، جعفرآباد، ڈیرہ مرادجمالی، صحبت پور، اوستہ محمد، تربت، گوادر (اربن)، پسنی، لورالائی، کوہلو، ژوب، زیارت، مسلم باغ، خانوزئی، پشین، یارو،قلعہ عبداللہ، چمن ون، چمن ٹو، موسیٰ خیل، مستونگ، دالبندین، نوشکی کے افسران شامل ہیں۔ # # #

03/06/2026

ٹکرز برائے الیکٹرانک میڈیا

کوئٹہ، 03 جون 2026

*بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور ترسیل کے نظام میں بہتری کے لیے منی اور آف گریڈ پاور اسٹیشنز کے قیام کا فیصلہ*

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، بجلی کی فراہمی سے متعلق مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات، سیکرٹری توانائی، چیف کیسکو اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک

محکمہ توانائی بلوچستان نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں بلا تعطل اور کم لاگت بجلی کی فراہمی کے منصوبے اجلاس میں پیش کر دئیے

بلوچستان کی بکھری ہوئی آبادی کے پیش نظر طویل ٹرانسمیشن لائنوں اور پیچیدہ انفراسٹرکچر کے بجائے مقامی سطح پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبے تجویز

آزمائشی منصوبوں کی کامیابی کے بعد 17 اضلاع میں آف گریڈ پاور اسٹیشنز کے قیام پر غور

آن گریڈ اسٹیشنز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی ترسیل مزید مؤثر بنانے کے لیے قابل عمل منصوبہ پیش کر دیا گیا

منصوبوں پر پیش رفت یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹری فریم ورک پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

ٹیرف اور قانونی ضابطہ کار کے تعین کے لیے نیپرا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر پیش رفت آگے بڑھائی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی حکام کو ہدایت

بجلی کی ترسیل میں بہتری کے لیے آن گریڈ اسٹیشنز پالیسی کو باہمی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کے عوام کو سستی، پائیدار اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے قابل عمل منصوبوں پر کام کررہےہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

دور افتادہ علاقوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے توانائی کے شعبے میں جدید اور مقامی حل اختیار کیے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

توانائی کے نئے منصوبے صوبے میں معاشی سرگرمیوں، روزگار اور سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

صوبے کے ہر شہری کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور جدید منصوبہ بندی سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

Photos from Quetta Electric Supply Company - QESCO's post 02/06/2026

بجلی سے متعلق شکایات کے لیئے 118 پر کال کریں۔

01/06/2026

Request for Proposal

01/06/2026

Corrigendum/Extension in Bid Submission

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

QESCO H/Q Zarghoon Road
Quetta