Balochistan Teachers Alliance

Balochistan Teachers Alliance

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Balochistan Teachers Alliance, Quetta.

📚 بلوچستان ٹیچرز الائنس ✊
پاکستان اور بلوچستان کے تمام اساتذہ و سرکاری ملازمین کی متحد آواز 💪
حقوق، تعلیم اور انصاف کی جدوجہد کیلئے پُرعزم پلیٹ فارم!
یہاں ملیں گی
سرکاری نوٹیفکیشنز ملازمین کی اپڈیٹس،
تعلیمی خبریں اور حق کی جدوجہد کی تازہ جھلکیاں! 🇵🇰

05/06/2026
05/06/2026

وعدے بجٹ سے پہلے، بہانے بجٹ کے بعد!
ہر سال ملازمین کو یقین دلایا جاتا ہے کہ تنخواہوں اور مراعات میں وفاق کے مطابق اضافہ کیا جائے گا، مگر جب وفاقی بجٹ آ جاتا ہے تو وعدوں کی فائل شاید کسی الماری میں گم ہو جاتی ہے۔
آخر یہ کیا ہے؟
وعدہ، وقتی بیان، سیاسی حکمتِ عملی یا پھر ملازمین کی یادداشت کمزور سمجھنے کی غلط فہمی؟
آپ کی رائے کیا ہے؟
✍️ بلوچستان ٹیچرز الائنس

05/06/2026

جب ایک استاد،ایک کلرک، ایک چوکیدار اور ایک معذور ملازم ایک ہی درد محسوس کرنے لگیں،
تو سمجھ لیں مسئلہ فرد کا نہیں، نظام کا ہے۔

05/06/2026

تنخواہیں محدود اور مہنگائی بے قابو! ایسے حالات میں ملازمین کے جائز مطالبات کوئی رعایت نہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

05/06/2026

آج مہنگائی اس مقام پر پہنچ چکی ہے کہ ایک سرکاری ملازم مہینے کے آخری دنوں میں نہیں بلکہ پہلے ہفتے ہی بجٹ کے بحران کا شکار ہوجاتاہے۔

05/06/2026

ملازمین کارڈ: ہر سال کا آزمودہ سیاسی نسخہ
بجٹ سے پہلے ملازمین یاد آ جاتے ہیں، وعدوں کی بارش شروع ہو جاتی ہے، تنخواہوں اور مراعات کے دعوے گونجنے لگتے ہیں۔
مگر بجٹ منظور ہوتے ہی نہ وعدے یاد رہتے ہیں، نہ ملازمین!
ایسا لگتا ہے کہ کچھ سیاست دانوں کیلئے ملازمین کے مسائل نہیں، بلکہ صرف ایک موسمی "کارڈ" ہیں، جو ہر بجٹ سے پہلے کھیلا جاتا ہے اور بجٹ کے بعد فائلوں میں دفن ہو جاتا ہے۔
✍️ بلوچستان ٹیچرز الائنس

05/06/2026

ملک میں ترقی اور خوشحالی تب آئے گی، جب لوٹنے والوں کو ترس آ جائے یا عوام کو ہوش آ جائے!

Photos from Balochistan Teachers Alliance's post 05/06/2026

ارباب ہاؤس کوئٹہ میں اہم ملاقات
بلوچستان گرینڈ الائنس کے وفد نے آرگنائزر پروفیسر عبد القدوس کاکڑ کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی اور ملک امان اللہ مہترزئی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات، حقوق کے تحفظ، درپیش مسائل اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے ملازمین کے تحفظات اور مطالبات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے مسائل کے حل اور ملازمین کے حقوق کیلئے ہر ممکن تعاون اور مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
✊ حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔
✍️ بلوچستان ٹیچرز الائنس
#بلوچستان ✊

04/06/2026

قرض کے اعداد و شمار بڑھتے جا رہے ہیں، مگر عوام کا بوجھ بھی ساتھ بڑھ رہا ہے۔
ہر نئے قرض کے ساتھ عوام سے قربانیوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ آخر یہ قربانیاں کب تک صرف عام شہری، مزدور، پنشنرز اور سرکاری ملازمین ہی دیتے رہیں گے؟
مہنگی بجلی، مہنگا ایندھن، بڑھتی ہوئی قیمتیں اور جمود کا شکار تنخواہیں عوام کی زندگی مزید دشوار بنا رہی ہیں۔ قومی ترقی کا راستہ صرف قرضوں سے نہیں بلکہ انصاف، شفافیت، بہتر حکمرانی اور عوام دوست پالیسیوں سے ہموار ہوتا ہے۔
وقت آ گیا ہے کہ معاشی فیصلوں کا بوجھ یکطرفہ طور پر عوام پر ڈالنے کے بجائے ایسی پالیسیاں اختیار کی جائیں جو عام آدمی کو ریلیف دیں اور اس کی زندگی آسان بنائیں۔
✍️ بلوچستان ٹیچرز الائنس
#مہنگائی #پنشنرز #پاکستان

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Quetta