24/05/2026
صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث 25 مئی سے 29 مئی 2026 تک بند رہیں گے۔ تعلیمی سرگرمیاں 1 جون 2026 سے دوبارہ شروع ہوں گی، جبکہ سمر زون اسکول پہلے سے جاری گرمیوں کی تعطیلات کے مطابق بند رہیں گے۔
23/05/2026
🌸 ایک بیٹی کی اعلی تعلیم پورے خاندان کا مستقبل بدل سکتی ہے، اور 400 طالبات پورے صوبے کا۔ 🌸
آپ سب سے گزارش ہے کہ اس اسکالرشپ پروگرام کا پیغام زیادہ سے زیادہ آگے پہنچائیں تاکہ کوئی بھی قابل طالبہ صرف معلومات نہ ہونے کی وجہ سے اس موقع سے محروم نہ رہ جائے۔
آپ کا ایک شیئر صوبے کی طالبات کے خواب کو حقیقت بنا سکتا ہے، جہاں وہ پاکستان کے بہترین اداروں میں بالکل مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے۔
یاد رہے، پورٹل 4 جون تک کھلا ہے۔ آئیں اس نیک مقصد میں ہمارا ساتھ دیں اور یہ پیغام ہر گھر تک پہنچائیں۔ ✨
Apply Here:
https://scholarship.pmubesp.gob.pk/Admission/Apply
21/04/2026
*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے رواں تعلیمی سال کے دوران داخلہ مہم میں سو فیصد اہداف کے حصول میں کامیاب پانچ اولین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم*
کوئٹہ، 21 اپریل 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبہ بھر میں جاری اسکول داخلہ مہم کے دوران سو فیصد اہداف کے کامیاب حصول پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو حسنِ کارکردگی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں یہ کامیابیاں مؤثر حکمتِ عملی، ٹیم ورک اور محنت کا نتیجہ ہیں، اور اس تسلسل کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے محکمہ تعلیم کے مطابق داخلہ مہم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع میں ضلع لسبیلہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جہاں ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر مسعود حلیم کو نمایاں کارکردگی پر سراہا گیا۔ دوسری پوزیشن ضلع کوئٹہ کے حصے میں آئی، جہاں ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ذکیہ علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اسی طرح تیسری پوزیشن ضلع شیرانی نے حاصل کی، جہاں ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر احمد خان شیرانی کو اعزاز دیا گیا، جبکہ چوتھی پوزیشن ضلع ژوب کے نام رہی، جہاں ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران موسیٰ خان اور فوزیہ نواز کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ پانچویں پوزیشن ضلع صحبت پور نے حاصل کی، جہاں ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر پنہل خان کی خدمات کو سراہا گیا تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزراء میر ضیاء اللہ لانگو، نور محمد دمڑ، مشیر بابا غلام رسول عمرانی، رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری تعلیم لعل جان جعفر، اسپیشل سیکرٹری عبدالسلام اچکزئی سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیمی شعبے میں بہتری کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر افسران کی حوصلہ افزائی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
21/04/2026
بلوچستان میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل اسکول سینسز اور جدید اٹینڈنس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
کوئٹہ، 21 اپریل 2026
بلوچستان حکومت نے تعلیمی شعبے میں اصلاحات اور جدیدیت کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوبے میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل اسکول سینسز اور جدید اٹینڈنس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
ڈیجیٹل اسکول سینسز کے تحت صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کا جامع ڈیٹا ڈیجیٹلائز کیا جائے گا، جس میں اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے، عمارتوں کی حالت، کمروں کی تعداد، طلباء کے اندراج اور اساتذہ کی تفصیلات سمیت تمام اہم معلومات کو یکجا کیا جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف تعلیمی شعبے کی درست منصوبہ بندی میں مدد ملے گی بلکہ وسائل کے مؤثر استعمال کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔
اسی طرح جدید اٹینڈنس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے انتظامی افسران کی حاضری اور کارکردگی کی آن لائن نگرانی ممکن ہو سکے گی، جس سے شفافیت میں اضافہ اور تعلیمی نظام کی مؤثر مانیٹرنگ کو فروغ ملے گا۔ اس نظام کے نفاذ سے گورننس کے معیار کو بہتر بنانے اور ادارہ جاتی احتساب کو مضبوط کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
یونیسف اور یورپی یونین کے مالی اشتراک سے حکومت بلوچستان نے پہلی ڈیجیٹل اسکول ایپلیکیشن تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح داخلہ مہم کے دوران یونیسف کے تعاون سے صوبے کے تمام اضلاع میں باقاعدہ انرولمنٹ کمپین چلائی گئی، جس کے نتیجے میں 2 لاکھ 71 ہزار نئے طلباء کے داخلے مکمل ہوئے۔
یہ جدید ڈیجیٹل سسٹمز پرفارمنس مینجمنٹ سیل کی ٹیم کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور مربوط حکمت عملی کا نتیجہ ہیں، جنہوں نے اس وژن کو عملی شکل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
تقریب کے دوران ایک منفرد اور حوصلہ افزا اقدام کے تحت چیف منسٹر میر سرفراز بگٹی نے افتتاح خود کرنے کے بجائے داخلہ مہم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اضلاع کے افسران کو اس اعزاز کا مستحق قرار دیا۔ انہوں نے ضلع لسبیلہ کی ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ، جنہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اور ضلع شیرانی کے ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ، جنہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی، کو اسٹیج پر مدعو کر کے ان کے ہاتھوں ان منصوبوں کا افتتاح کروایا۔
چیف منسٹر میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت میرٹ، کارکردگی اور شفافیت کے اصولوں پر کاربند ہے اور ایسے اقدامات کے ذریعے نہ صرف بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے بلکہ پورے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ بلوچستان کے بچوں کو معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کی جا سکے۔
15/04/2026
Balochistan Enrollment Drive, 2026
I am pleased to announce that according to the vision of Hon' Chief Minister, Mir Sarfaraz Bugti and Minister Education Government of Balochistan, we have successfully achieved our initial enrollment target for the current academic year, 2,72,042 (104%) till date before the deadline.
Thank you everyone who worked tirelessly to bring children into the classroom. Our mission is to ensure that every child of Balochistan has the opportunity to learn and access to quality education. We are continuing our enrollment campaign till April 20th.
Let’s keep the momentum going and maximize our reach to enroll even more children.
"Education our priority"
Regards
Chairman Balochistan Enrollment Drive, 2026.
Special Secretary Education.
Abdul Salam Khan Achakzai.
10/04/2026
Zero Tolerance policy on Abseentism.
10/04/2026
On 9th April 2026, Special Secretary Mr. Abdul Salam Khan visited District Pishin. During his visit, he participated in a meeting with the cluster heads of the district, where he instructed them to perform their duties diligently and work towards improving the overall standard of education in the district.
He also visited one of the skill centres in Pishin and later chaired a DEA meeting, where he provided valuable guidance to the participants.
At the end of the visit, the DEO Pishin, Mr Faizullah Kakar expressed his gratitude to him for visiting District Pishin.
02/04/2026
A Significant Step Forward for the Balochistan Assessment & Examination Commission (BAEC)
The Balochistan Assessment & Examination Commission (BAEC), established under the BAEC Act 2018, convened its first Commission meeting after eight years—marking a historic milestone in strengthening the province’s education assessment framework.
The meeting was chaired by the Honorable Minister for Education and attended by a distinguished 14-member committee, Lal Jan Jaffer (Secretary School Education Department), Mr Asmatullah (Secretary Social Welfare), Secretary Colleges Mr Saleh Baloch, Special Secretary Health Mr Shayhaq Baloch , representatives from Planning & Development, representatives from University of Balochistan, Sardar Bahadur Khan Women University, a private school representative, and the CEO BAEC serving as Secretary to the Commission.
CEO BAEC Mr. Munir Ahmad Nudezai briefed the panel extensively on the Commission’s mandate, progress, and future roadmap.
During the session, key institutional and governance matters were discussed, focusing on:
• Finalization of BAEC Service Rules
• Approval of Rules of Business
• Review and approval of expenditures against the allocated budget
This long-awaited meeting sets the foundation for operationalizing BAEC’s structure, organogram, and governance mechanisms, paving the way for improved transparency, accountability, and quality in educational assessments across Balochistan.