انٹرنیٹ کا کنکشن بند
ٹرین کا سفر بند
بس کا پہیہ بند
شہر کے دروازے بند
صحافت کی آواز بند
سچ بولنے والے کا مائیک بند
موٹر سائیکل پر ڈبل سواری بند
کاروبار کا سانس بند
عوام کا حقِ سوال بند
حکومتی وعدے بند
نمائندوں کا عوام میں جانا بند
عدل کا دروازہ بند
امید کی کھڑکیاں بند
.......... مگر پھر بھی
Sariab AWami Tehreek
سریاب عوامی تحریک بدلتی سوچ کی علامت ✌🏼
جب حکمرانوں سے سوال پوچھنے والا غدار نہ کہلائے
جب اختلافِ رائے کو دشمنی نہ سمجھا جائے
جب آئین و قانون پر چلنے والوں کو باغی نہ بنایا جائے
تب جا کے قومیں شعور کی راہ پر چلتی ہیں، ترقی کی منزل پاتی ہیں۔
سوال کرو، سچ جاننے کی ہمت کرو
یہی زندہ قوموں کی علامت ہے۔
اگر واقعی بلوچستان بھر میں 30 اگست تک انٹرنیٹ بند کیا جا رہا ہے تو یہ صرف حکومت کی نااہلی کو چھپانے کی کوشش ہے۔ آج کے دور میں ہر نظام، ہر کاروبار، تعلیم، صحت، روزگار، حتیٰ کہ عام رابطے بھی انٹرنیٹ پر ہیں۔ جن کے پاس وائی فائی ہے وہ پھر بھی چل لیں گے، لیکن عام غریب طالبعلم، مزدور، آن لائن کام کرنے والے کیسے گزارا کریں گے یہ انصاف نہیں جبر ہے.
چاپلوس وہ ہیں جو نالائق، کرپٹ اور ناکام نمائندوں کا دفاع کرتے ہیں۔
جو سچ کو چھپاتے ہیں،
جو ظلم کو نظر انداز کرتے ہیں،
اور جو جان بوجھ کر خود کو اس جرم میں شریک کرتے ہیں۔
اصل میں نالائق نمائندہ خود چاپلوس ہوتا ہے 👢 کا،
اور پھر اپنے لیے مزید چاپلوسوں کی فوج تیار کیا ہوتا ہے۔
تاکہ اس کا جھوٹ سچ لگے
اور سچ بولنے والے تنہا کر دیے جائیں۔
سریاب کے عوام کے سامنے ساری حقیقت لائی جائے گی۔
تمام منصوبوں، فنڈز، اور ترقیاتی اسکیمیں اب عوامی سطح پر پیش کی جائیں گی۔ سریاب عوامی تحریک کے توسط سے۔
ہم کسی سے ٹکراو نہیں چاہتے، مگر حق کے لیے پیچھے بھی نہیں ہٹیں گے۔
ہم آپ کے حق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں ۔
آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے، سریاب کی ترقی کے لیے۔
ہمارا ساتھ دینا آپ کا فرض ہے، اور خاموش رہنا ظلم کے ساتھ کھڑے ہونے کے برابر ہے۔
جاگوسریاب۔
سریاب کی عوام کے لیے اہم اطلاع .
اب نئے اور پُرانے تمام ترقیاتی منصوبے دوبارہ کھولے جائیں گے۔
عوامی مطالبے پر۔
حق داروں کا حق دینے کے لیے.
برسوں سے رکے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے۔
چاہے وہ سڑک ہو، پانی، گیس، اسکول، اسپتال یا کوئی اور سہولت .
اب ہر منصوبہ عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے.
ہم آپ کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
آپ کا حق، آپ کو مل کر رہے گا.
"People’s Train"
خواب حقیقت یا صرف اعداد و شمار؟
سریاب سے کچلاک تک عوامی ریلوے سروس کے لیے Rs. 283 ملین منظور۔
فنڈزکہا گہے؟
5 پرانے اسٹیشن اپ گریڈ ہوں گے
2 نئے اسٹیشن تعمیر ہوں گے
سستا سفر، آسان رسائی، عوامی ریلیف۔
مگر سوال یہ ہے۔
کیا واقعی کوئی ریلوےکا کام ہوتا نظر آیا؟
عوام کو فائدہ ہوا یاصرف فائلوں میں منصوبے؟
پیسہ کہاں گیا؟ حساب کون دے گا؟
Saryab Awami Tehreek
ہم ہر پراجیکٹ کا حساب لیں گے۔
یہ ہمارے ٹیکس کے پیسےہیں کسی کے باپ کی ملکیت نیں جو اپنا مرزی چلاہے۔
سریاب کے لیے 2025 میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز منظور ہوئے. 5 ارب سے زائد سڑکوں، بس سروس، فلاحی کمپلیکس، IT پارکس اور ہیلتھ ڈیویلپمنٹ کے لیے۔ لیکن معلوم نہیں فنڈ کہاں گئے
ہمیں سچ چاہیے، ہمیں جواب چاہیے.
Sariab AWami Tehreek
3 نام نہاد سریاب کے نمائندے صرف ایک سال میں 2850 ملین کے فنڈز ہضم کر گئے
ہمارے بچوں سے تعلیم چھینی جا رہی ہے
ہمیں پانی سڑک اسپتال جیسی بنیادی سہولتوں
سےمحروم رکھا جا رہا ہے۔اور
یہی وہ "نمائندے" ہیں جو ہمارے حقوق پر ڈاکا ڈال رہے ہیں.
اب ان کا گریبان پکڑنا ہوگا
اب خاموشی جرم ہے
اب سریاب جاگ اٹھے
قوم چاپلوسی سے نہیں، شعور سے بنتی ہے۔
سریاب جاگ چکا ہے
اب ہر سوال کا جواب چاہیے۔
سریاب کو بھول جانے والوں کو اب یاد دلانا ہوگا کہ عوام جاگ
چکی ہے، اور حساب کا وقت قریب ہے۔
05/08/2025
کوئٹہ سول اسپتال
بخت بدبختی کا نمونہ
اور محکمہ صحت کرپشن کا قبرستان
ایک ایسا صوبہ، جس پر فارم 47 کے ذریعے نمائندے مسلط کیے گئے۔
ایک ایسی عوام، جس کے نصیب میں صرف تذلیل، بدانتظامی اور لاپرواہی لکھی گئی۔
اسپتال میں نہ اسٹریچر ہے، نہ دوا، نہ علاج
صرف ایک چیز وافر ہے
کرپشن، غفلت، اور بے حسی
اگر مریض مر جائے، تو بس فائل بند
اگر چیخ اٹھے، تو کہتے ہیں بجٹ نہیں
یہ نظام نہیں، قتل گاہ ہے اور اس کے مجرم وہی ہیں جو جعلی مینڈیٹ لے کر قوم کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Quetta
