05/06/2026
National Party - Official
National Party is a prominent progressive nationalist political party active in Pakistan, guided by the principles of social democracy.
For more information: www.nationalparty.org.pk
05/06/2026
05/06/2026
اخلاقیات کے بغیر سیاست شعبدہ بازی ہے!!!
تحریر : محمد صدیق کھیتران
عجیب قسم کی توجیہات پیش کیجاتی ہیں۔ کہاجاتا ہے۔ میختر، سنجاوی، مسلم باغ ،کاریزات، وغیرہ بیکڑ کے مقابلے میں بڑے بازار اور دوکانیں رکھتے ہیں ۔ اس لیئے ان کو بھی ضلع کا درجہ دیا جائے۔ کاریزات اور سرانان کا تو شاید مقامی مسلہ بنا جو کسی وقت حل ہو جائے گا۔ شیرانی ضلع کے ہیڈ کوارٹر مانی خواہ میں کتنی دکانیں ہیں۔ میرے اندازے میں پچیس تیس پہلے بننے والے اس ضلع کا کرائٹیریا منتشر اور وسیع رقبہ ہی ہوگا۔ اگر دکانوں کا ہونا ہی میعار ہے۔ تو کیا میختر ، سنجاوی اور مسلم باغ کی اہمیت گڈانی، سونمیانی، وندر، اورماڑہ، پسنی، دریجی اور جیونی سے بھی زیادہ ہے۔باقی بلوچستان کو چھوڑ دیں۔اکیلا آواران کا رقبہ سویٹزرلینڈ، بلجیم، سنگاپور اور تائیوان جیسے ملکوں سے بڑا ہے۔ طرح طرح کی احمقانہ تاویلیں پیش کیجاتی ہیں۔ کوئیٹہ اور بولان کا کرایہ چھتیس ہزار اور بولان کا دولاکھ خان قلات کو برٹش ایمپائر ادا کرتی تھی۔ ان تقریبات کے عکس اور دستاویزات جب سامنے لائی جاتی ہیں تو کہا جاتا ہے۔ بلوچوں نے تاج برطانیہ کو ایسا کرنے پر مجبور کر رکھا تھا۔کون سمجھائے ان کو سیاسی اصطلاح میں اسی کو ساورنٹی کہاجاتا ہے۔طرفہ تماشہ دیکھو۔ بارکھان کا کھیتران کب نواب جوگیزئی کی کسی دستار بندی میں شامل رہا ہے یا پھر پشتون ولی کا حصہ رہا ہے۔ ضلع میں لگ بھگ پرانے نئے 500 قبرستان ہیں۔ کس قبرستان میں کوئی پشتون بزرگ دفن ہے۔ اس وقت ضلع بارکھان کی دولاکھ دس ہزار کی آبادی ہے۔ کوئی ایک بارکھان کا مقامی باشندہ ہے جو پشتو زبان بولتا ہو۔ اور پشتون روائیت کو فالو کرتا ہو۔ یا پھر26 ہزار کھیتران خاندانوں میں سے کتنے خاندان کا ووٹ بنک فلاں پشتون لیڈر کا ہے ۔یا پھر فلاں قوم پرست پارٹی کا متحرک یونٹ کام کر رہا ہے۔ پورے ضلع میں کوئی ایک فٹ زمین کا انتقال فلاں ترین یا کاکڑ قبیلے کے کسی فرد کے نام پر ہے۔
سو دفعہ پریس کانفرنس کریں۔ بلوچ اپنی زمین پر آباد ہے اور پشتون اپنی زمین پر آباد ہے۔ کوئی ایک قوم اپنی زمین سے ایک انچ پیچے ہٹے گی اور ناہی ایسا ممکن ہے۔جہاں جہاں سے ریلوے گزری ہے وہ برٹش بلوچستان تھا۔ کیا اب نوشکی اور دالبندین کو بھی جنوبی پختونخوا کا حصہ بناؤ گے ۔ عجیب دلائل دیئے جاتے ہیں۔ کبھی قومی اسمبلی میں شاہوانی،لہڑی اور بنگلزئی جیسے عظیم قبائیل کو کہتے ہو ۔وہ ہمارے بزگر تھے۔ کوئیٹہ تحصیل آفس جاؤ تو کانسی، بازئی، لہڑی، شاہوانی اور بنگلزئی قبائل کے نام سو سالہ پرانا بندوبستی ریکارڈ مل جاتا ہے۔یہ حقیقت ہے اور اس کو کون جھٹلا سکتا ہے۔ کس بندوبستی ریکارڈ میں درج ہے۔کہ فلاں بلوچ قبیلہ, بزگر یا ادنئی مالک تھا۔
البتہ لوٹ مار اور سڑکوں پر کسی بھی بے گناہ پنجابی ، ہزارہ، پشتون اور بلوچ کا جانی و مالی نقصان کسی صورت نہیں ہونا چاہیئے۔ ڈاکٹر مالک کے دور میں گورنر سمیت منصوبہ بندی، تعلیم، ایریگیشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، لیبر سمیت متعدد محکمے آپ کی جماعت کے پاس تھے۔ آپ چاہتے تو اپنے صوبے کیلئے اسمبلی کو استعمال کرتے اور صوبہ بنانے کی قرار داد سامنے لے اتے۔ پی ایس ڈی پی کے انچارج آپ کے نامدار بھائی تھے۔ حتئ کہ مالک کے ہٹنے کے بعد بھی آپ کے پاس تو وہی وزارتیں رہی ہیں۔ پی ایس ڈی پی نکالو۔اور چیک کرو، وہ منصوبے کہاں گئے ہیں۔ سانپ نکل جائے تو لکیر پیٹنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
05/06/2026
نیشنل پارٹی فنکاروں اور آرٹسٹوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ علاقے میں کلچر سینٹر کے قیام سے ثقافتی سرگرمیوں اور پروگراموں کو فروغ ملے گا۔
تربت: نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے کیچ کلچر سینٹر کے فنکاروں اور آرٹسٹوں کے ایک نمائندہ وفد نے بلوچی میوزک پروموٹرز سوسائٹی کے بجار بلوچ کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وفد میں استاد عارف مزار، استاد کریم داد، استاد شوکت مراد، آرٹسٹ محمد جان، آرٹسٹ زباد خان، ایاز ہاشم، سر دلجان اور عثمان دہانی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے کیچ کلچر سینٹر سے وابستہ فنکاروں، موسیقاروں اور آرٹسٹوں کو درپیش مسائل، روزگار کے مواقع اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
وفد نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو کیچ کلچر سینٹر کی موجودہ صورتحال اور آرٹسٹوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ کیچ کلچر سینٹر اور فنکار برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمتوں کے مسئلے پر ان کی متعلقہ حکام سے رابطہ میں ھیں۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی فنکاروں اور آرٹسٹوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ علاقے میں کلچر سینٹر کے قیام سے ثقافتی سرگرمیوں اور پروگراموں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی، ان کی سرپرستی اور ان کے ساتھ تعاون کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رھنما ملا برکت، حاجی شوکت، مشکور انور بلوچ، راجب یاسین، ناظم الدین، محمد جان دشتی، قادر بخش رئیس اور حفیظ علی بخش, بہار علی، عبداللہ بلوچ، کے بی بلوچ، حیدر بلوچ، نعیم عادل، انور بلوچ سمیت دیگر پارٹی رھنما اور کارکنان موجود تھے۔
05/06/2026
محراب خالد بلوچ کو فوری بازیاب کیا جائے
نیشنل پارٹی کیچ
نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں تربت سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان گدروشیا پوائنٹ نیوز چینل کے سینئر کیمرہ مین و این ایل ای، بلوچی فلم انڈسٹری کے معروف کیمرہ مین آرٹسٹ اور نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں فلم سازی کے طالبعلم محراب خالد بلوچ ولد محمد خالد کو 29 مئی، 2026 کو لاہور میں حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر نے کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی۔ محراب خالد بلوچ کی جبری گمشدگی کو ایک ہفتہ ہوگیا ہے لیکن تاحال ان کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ اُن کی گمشدگی پر اہلِخانہ شدید ذہنی اذیت اور بےچینی کا شکار ہے۔ نیشنل پارٹی متعلقہ حکام سے اپیل کرتی ہے کہ انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش کرکے منظرعام پر لایا جائے۔
شعبہ نشرواشاعت
نیشنل پارٹی کیچ
05/06/2026
محراب خالد بلوچ کے اہلِ خانہ کی سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات
محراب خالد بلوچ کے اہلِ خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے اُن کی رہائش گاہ، تربت میں ملاقات کی۔ وفد میں محراب خالد کے والد اور سابق بینکر خالد احمد، چچا اور سابق ایکسائز آفیسر کیپٹن یار جان، بھائی مظاہر خالد، لیکچرار معراج خالد، سابق کونسلر شاہد اسحاق، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک تربت ڈاکٹر صغیر احمد، صوبائی صدر پیرا میڈکس عبدالباقی بلوچ، پرویز رشید، کبیر شبیر، لیویز نائب رسالدار زاہد اسحاق، امتیاز اسلم، ایاز یار جان، اُمید رسول بخش، قمبر اسد اور دیگر اہلِ خانہ و معززین شامل تھے۔
ملاقات کے دوران اہلخانہ نے محراب خالد بلوچ کی گمشدگی کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ محراب خالد بلوچ گدروشیا پوائنٹ نیوز چینل کے سینئر کیمرہ مین اور این ایل ای، بلوچی فلم انڈسٹری کے معروف کیمرہ مین و آرٹسٹ، نیز نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) لاہور میں فلم سازی کے طالبِ علم ہیں۔ وفد نے بتایا کہ محراب خالد بلوچ 29 مئی 2026 کو لاہور میں لاپتہ ہوئے تھے اور تاحال اُن کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں، جس کے باعث اہلِ خانہ شدید تشویش اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے محراب خالد بلوچ کی گمشدگی پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا اور انکے اہلخانہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کی۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش بھی موجود تھے ۔
05/06/2026
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی عبدالصمد بلوچ، صوبائی یوتھ اینڈ اسپورٹس سیکریٹری محمود رند سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر میر عنایت بزداراور مرکزی کونسلر عبدالمنان بلوچ نے پی بی 43 کے رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں حلقے کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ میر لیاقت علی لہڑی نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے اور کامیابی کے بعد انہوں نے عوامی خدمت، سیاسی رواداری اور اجتماعی مشاورت کی سیاست کو فروغ دے کر ایک مثبت مثال قائم کی ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں ایسے عوامی نمائندوں کی ضرورت ہے جو سیاسی وابستگیوں کو محض انتخابی مرحلے تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنے سیاسی ساتھیوں، کارکنوں اور تنظیمی ڈھانچے کو فیصلہ سازی کے عمل میں شریک رکھیں۔ میر لیاقت علی لہڑی کی یہ خصوصیت قابلِ ستائش ہے کہ وہ نیشنل پارٹی کے دوستوں، کارکنوں اور عہدیداروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور ترقیاتی عمل میں ان کی رائے اور تجاویز کو اہمیت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالہ پی ایس ڈی پی میں ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی، ترجیحات کے تعین اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھنے کے حوالے سے میر لیاقت علی لہڑی نے مسلسل نیشنل پارٹی کے ذمہ داران اور سیاسی کارکنوں سے مشاورت کی، جو ان کی سیاسی بصیرت، جمہوری طرزِ فکر اور عوام دوست سوچ کا واضح اظہار ہے۔ اجتماعی قیادت اور مشاورتی سیاست ہی وہ راستہ ہے جو نہ صرف سیاسی استحکام کو مضبوط بناتا ہے بلکہ عوام اور منتخب نمائندوں کے درمیان اعتماد کے رشتے کو بھی مستحکم کرتا ہے۔
رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ میر لیاقت علی لہڑی مستقبل میں بھی عوامی مفادات، علاقائی ترقی اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے اور نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
05/06/2026
پنجگور: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ، جبکہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران میر رحمت صالح بلوچ نے گائنی وارڈ کے لیے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات اور آپریشنز کے لیے درکار دیگر ضروری سامان فراہم کیا، جو انہوں نے گائنی وارڈ کی ڈاکٹر کے حوالے کیا۔اس موقع پر ہسپتال کے عملے نے اس تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ فراہم کردہ ادویات اور سامان سے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی.
05/06/2026
گوادر:::نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکریٹری ماہی گیر آدم قادربخش نے اپنے ایک بیان میں حکومتِ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تمام سرحدی بارڈرز بند رکھنے کے فیصلے پر فوری نظرِ ثانی کی جائے اور مؤثر سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ سرحدی آمد و رفت اور قانونی تجارت کو بحال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صنعتی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ صوبے کے بیشتر اضلاع اس وقت ایندھن (فیول) کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس صورتحال کے باعث مشینری، زراعت، ماہی گیری، کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
آدم قادربخش نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے عوام خوراک اور دیگر ضروری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی میں بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں، جس کے باعث عوامی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ سرحدی تجارت کی بندش نے مقامی معیشت کو بھی متاثر کیا ہے اور ہزاروں خاندانوں کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے حکومتِ بلوچستان اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ سیکیورٹی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے مؤثر اور متوازن اقدامات کریں جن کے ذریعے عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے، کاروباری سرگرمیوں کو بحال کیا جائے اور سرحدی علاقوں کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوامی مفاد، معاشی استحکام اور سرحدی علاقوں کی خوشحالی کے لیے قانونی سرحدی تجارت کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے، لہٰذا حکومت فوری طور پر اس معاملے کا جائزہ لے اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔
آدم قادربخش
صوبائی سیکریٹری ماہی گیر
**نیشنل پارٹی بلوچستان
05/06/2026
قلات: نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر جان محمدشہی کی خان میر احمد یار خان پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد
قلات۔۔کوہ ے ماران نیوز ۔۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر جان محمدشہی نے خان میر احمد یار خان پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت صحافتی اقدار، غیرجانبداری اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔
اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صحافت معاشرے کا اہم ستون ہے جو عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان رابطے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ آزاد، ذمہ دار اور بااصول صحافت جمہوری روایات کے استحکام اور عوامی شعور کی بیداری میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
میر کبیر جان محمدشہی نے کہا کہ خان میر احمد یار خان پریس کلب قلات کے صحافی ہمیشہ علاقے کے عوامی مسائل، سماجی مشکلات اور ترقیاتی امور کو اجاگر کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ اور صحافتی ماحول کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، جو حقائق کو عوام تک پہنچانے اور مثبت سماجی تبدیلی کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نیشنل پارٹی صحافیوں کی فلاح و بہبود، آزادیِ اظہار رائے اور صحافتی اداروں کے استحکام کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔
آخر میں انہوں نے پریس کلب کے تمام نومنتخب عہدیداروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور صحافتی خدمات میں مزید پیش رفت کے لیے دعا کی۔
04/06/2026
پنجگور " نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ نے پنجگور کے علاقے گرمکان میں نوک آباد بی ایچ یو ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ، سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد اسلام بلوچ، ڈپٹی کمشنر پنجگور جہانزیب لانگو بلوچ، صوبائی کلچر سیکرٹری آصف مجید بلوچ، ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ محمد اعظم بلوچ، تحصیل صدر تاج بلوچ، پارٹی عہدیداران، کارکنان، علاقائی معتبرین اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عابد ریکی نے میر رحمت صالح بلوچ اور دیگر مہمانوں کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا اور ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں منعقدہ جلسے سے میر رحمت صالح بلوچ، پھلین بلوچ، حاجی محمد اسلام بلوچ، حافظ محمد اعظم بلوچ، میجر غلام جان بلوچ اور حاجی رحمت اللہ بلوچ نے خطاب کیا۔ مقررین نے علاقے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی ریاست اور منتخب نمائندوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔اپنے خطاب میں میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نوک آباد بی ایچ یو ہسپتال کے قیام سے گرمکان اور گردونواح کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے ہسپتال کے لیے 10 لاکھ روپے مالیت کی ادویات، ایک ایمبولینس اور دیگر ضروری طبی سامان فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
