Balochistan Food Authority

Balochistan Food Authority

Share

Official Balochistan Food Authority Page

27/05/2026
27/05/2026

عید الاضحٰی کے موقع پر قربانی کے گوشت کی مناسب اور محفوظ اسٹوریج کیسے ممکن بنائیں ؟
جانیے۔۔۔۔۔۔۔۔

27/05/2026

27/05/2026

🌙 Eid ul Adha Mubarak from Balochistan Food Authority 🌙
On this blessed occasion of sacrifice, unity, and compassion, Balochistan Food Authority extends heartfelt Eid greetings to the people of Balochistan and beyond.
As we celebrate Eid ul Adha, let us also ensure the use of hygienic, safe, and quality food practices while handling and distributing sacrificial meat. Proper cleanliness, safe storage, and timely disposal of animal waste are essential to protect public health and the environment.

Wishing you and your family a joyful, healthy, and blessed Eid! ✨

Photos from Balochistan Food Authority's post 25/05/2026

Daily Inspections Report......

25/05/2026

خبردار ۔۔۔۔۔۔۔۔یہ قلفیاں نہیں زہر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !
بچوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بی ایف اے کا بڑا کریک ڈاؤن
کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں مضر صحت قلفی و آئس لولی یونٹس کے خلاف کارروائیاں
ناقص و کھلی پیکنگ والی آئس لولیز بنانے والے متعدد یونٹس سیل
آئس لولی تیاری میں ڈیٹرجنٹ، غیر معیاری رنگ اور زائد پریزرویٹو کے استعمال کا انکشاف
گندے شربت، زنگ آلود برتنوں اور ناقص صفائی پر سخت ایکشن
غیر رجسٹرڈ آئس لولی یونٹس کی پیداوار بند، بجلی کنکشن منقطع
بی ایف اے ٹیموں کا میگا آپریشن، 9000 سے زائد غیر معیاری آئس لولیز تلف
کوئٹہ میں اسپیڈی کارٹس سے ناقص آئس لولیز ضبط، فروخت پر وارننگ
لورالائی میں مضر صحت قلفیاں تیار کرنے والا یونٹ سیل، 3000 قلفیاں تلف
بی ایف اے کا انتباہ: غیر معیاری آئس لولیز انسانی صحت کیلئے خطرناک قرار

Photos from Balochistan Food Authority's post 25/05/2026

خاران میں بی ایف اے کا کریک ڈاؤن، چائنیز نمک و مضر رنگ فروخت کرنے والی دکانیں جرمانہ...!!!!
(خاران): بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی رخشان زون فوڈ سیفٹی ٹیم نے خاران کے قلعہ روڈ اور مین بازار میں مختلف فوڈ بزنس یونٹس کا معائنہ کرتے ہوئے 7 یونٹس پر جرمانے عائد جبکہ 7 کو بہتری نوٹسز جاری کردیے۔
کارروائی کے دوران چار مصالحہ شاپس کو چائنیز نمک، نان فوڈ گریڈ کلرز اور ایکسپائر لائسنس رکھنے پر جرمانہ کیا گیا۔ ایک بریانی شاپ کو ناقص صفائی، گندے پانی کے برتن اور کھلے ڈسٹ بن پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک نان شاپ کو کم وزن روٹی، غیر صحت بخش ماحول اور بغیر لائسنس کام کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔
اسی طرح ایک بیکری شاپ کو کھلی مٹھائیاں فروخت کرنے اور مصنوعات پر تیاری و معیاد ختم ہونے کی تاریخ درج نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ بی ایف اے ٹیم نے کاروباری افراد میں لائسنس فارم بھی تقسیم کیے اور فوڈ لائسنس کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

Photos from Balochistan Food Authority's post 25/05/2026

لورالائی میں مضر صحت قلفیوں کے خلاف بڑا ایکشن، 3000 قلفیاں تلف، یونٹ سیل .... !
(لورالائی): بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی لورالائی زون فوڈ سیفٹی ٹیم نے ہزارہ محلہ اور فلور مل اسٹریٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص و مضر صحت قلفیاں تیار کرنے والے ایک یونٹ کو سیل جبکہ ایک بیکنگ یونٹ کو جرمانہ کردیا۔
کارروائی کے دوران قلفی یونٹ میں اسکمڈ ملک پاؤڈر کے استعمال، گندے برتن، ناقص اسٹوریج، آلودہ مشینری اور غیر صحت بخش ماحول کی نشاندہی کی گئی۔ جبکہ بیکنگ یونٹ میں نان فوڈ گریڈ کلرز، مکھیوں کی موجودگی، ناقص صفائی اور کھلی اشیاء خورونوش پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
بی ایف اے ٹیم نے 3000 قلفیاں اور 10 کلو مٹھائیاں ضبط کرکے تلف کردیں جبکہ متعلقہ یونٹس کو سختی سے بی ایف اے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔

Photos from Balochistan Food Authority's post 25/05/2026

عید سے قبل ہرنائی میں بی ایف اے کی کارروائیاں، زائد المعیاد اشیاء پر 5 یونٹس جرمانہ ...!
(ہرنائی): بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیم نے ہرنائی کے گنج روڈ مین سٹی بازار میں مختلف ہول سیل ٹریڈرز اور جنرل اسٹورز کا معائنہ کرتے ہوئے زائد المعیاد نان کھٹائی بسکٹس، اسنیکس، مصالحہ جات، جوسز اور دیگر اشیاء فروخت کرنے پر 5 یونٹس کو جرمانہ کردیا جبکہ 4 فوڈ بزنس آپریٹرز کو بہتری نوٹسز جاری کیے گئے۔
کارروائی کے دوران 14 یونٹس کا معائنہ کیا گیا جن میں 5 یونٹس کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔ بی ایف اے حکام کے مطابق عید کے موقع پر شہریوں کو محفوظ و معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں خصوصی انسپیکشن مہم جاری ہے۔

25/05/2026

خضدار میں بی ایف اے کی کارروائیاں، بیکریاں، نان شاپ اور جنرل اسٹور جرمانہ
(خضدار، 25 مئی 2026):بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم، قلات زون نے خضدار شہر کے ارباب کمپلیکس، آزادی چوک اور قند روڈ میں مختلف بیکنگ و مٹھائی یونٹس، نان شاپس، جنرل اسٹورز اور ڈسٹری بیوٹرز کا معائنہ کرتے ہوئے 4 یونٹس پر جرمانے عائد جبکہ 6 کو بہتری نوٹسز جاری کردیے۔
کارروائی کے دوران دو بیکری و مٹھائی سازی یونٹس کو ناقص صفائی، کھلی اشیائے خورونوش، گندے ماحول اور پرنٹڈ کاغذ میں خوراک لپیٹنے پر جرمانہ کیا گیا۔ ایک جنرل اسٹور سے زائد المعیاد دودھ پیک برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی جبکہ ایک نان شاپ کو کم وزن روٹی اور غیر صحت بخش ماحول پر جرمانہ کیا گیا۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

BFA Spini Road Near Gandum Godam
Quetta
87300