*اطلاع عام*۔۔
"آپ سب کی خدمت میں عرض ہے کہ *چیرمین بلوچستان یوتھ الائنس*
*میر بہادر خان لانگو اور میر اسماعیل بنگلزئی* کی طرف سے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جو کہ آج *صبح 9:30 سے 2 بجے* تک *ریلوے فاہیرمین کالونی نزد کوالٹی ٹینت سروس نزد بروری چوک جواہنٹ روڈ* میں ہوگا۔ اس کیمپ میں فری چیک اپ اور فری دوائیں دی جائیں گی۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ اس کیمپ سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے اہل و عیال کو بھی لے کر آئیں۔ شکریہ"
*نوٹ:* *تمام ڈاکٹرز جنرل فزیشن ہونگے*۔
Balochistan Youth Alliance
Balochistan Youth Foundation. NGO And here is what you can contact us here..
081.2869335
0333.8326432
10/06/2025
کیا بچوں کو ڈرا کر پالنا واقعی تربیت ہے؟ ایک تلخ حقیقت!
ہمارے معاشرے میں اکثر یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ اگر بچوں کو ڈرا کر، سختی سے یا خوف دلا کر تربیت دی جائے تو وہ "سیدھے راستے" پر آ جائیں گے۔ اسے "فیئر بیسڈ پیرنٹنگ" (Fear Based Parenting) کہا جاتا ہے۔ لیکن کیا واقعی یہ طریقہ کارگر ہے؟ یا پھر اس کے نتائج ہماری نسلوں کے لیے ایک خاموش تباہی کی شکل میں سامنے آ رہے ہیں؟
ماہرینِ نفسیات کی رائے اس بارے میں واضح ہے: **ڈر پر مبنی تربیت بچوں کی ذہنی، جذباتی اور سماجی نشوونما کے لیے زہر قاتل ہے۔**
آئیے جانتے ہیں کہ بچوں کو ڈرا کر پالنے کے کیا خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔
---
1. **نفسیاتی تباہی – اندر سے ٹوٹتے بچے**
جب بچے بار بار ایسی باتیں سنتے ہیں جیسے:
* "چپ ہو جاؤ ورنہ بھوت آ جائے گا"
* "سو جاؤ ورنہ پولیس لے جائے گی"
* "ادھر مت جاؤ، باہر لوگ بچوں کو اٹھا لیتے ہیں"
تو ان کا نازک ذہن ان باتوں کو حقیقت سمجھ کر مسلسل خوف میں جینا شروع کر دیتا ہے۔ رفتہ رفتہ یہی خوف ان کی شخصیت کا حصہ بن جاتا ہے۔
مشہور ماہرِ نفسیات **سلمان آصف صدیقی** کہتے ہیں:
> "بعض والدین بچوں کو اپنے آپ سے ویسے ڈراتے ہیں جیسے اللہ سے ڈرایا جانا چاہیے۔ یہ رویہ نہ صرف غیر فطری ہے بلکہ انتہائی نقصان دہ بھی ہے۔"
یہ خوف بچپن میں تو ان کی خاموشی بن جاتا ہے، لیکن بڑے ہو کر یہی بچے **اعتماد کی کمی، ڈپریشن اور بےچینی** کا شکار ہو جاتے ہیں۔
---
2. **اعتماد کا خاتمہ – جب محفوظ پناہ گاہ ہی غیر محفوظ بن جائے**
بچے اپنے والدین کو اپنی سب سے محفوظ پناہ گاہ سمجھتے ہیں۔ جب یہی ماں باپ انہیں مسلسل ڈرائیں، دھمکائیں، یا سزا سے خوفزدہ کریں تو بچے ان سے دور ہونے لگتے ہیں۔
* وہ اپنے دل کی بات چھپانے لگتے ہیں
* وہ خود کو اکیلا محسوس کرنے لگتے ہیں
* انہیں یہ خوف رہتا ہے کہ "اگر میرے اپنے مجھے نہیں سمجھتے، تو باقی دنیا کیا سمجھے گی؟"
ایسے بچے معاشرے میں گھلنے ملنے سے کترانے لگتے ہیں اور کئی دفعہ ان میں **سوشیل فوبیا** (Social Anxiety) پیدا ہو جاتا ہے۔
---
3. **جھوٹ بولنے کی ابتدا – سچ کا گلا گھونٹنا**
بچے فطری طور پر غلطی کرتے ہیں، کیونکہ وہ سیکھنے کے عمل میں ہوتے ہیں۔
لیکن اگر ہر غلطی پر انہیں ڈانٹ، سزا، یا ذلت کا سامنا ہو تو وہ سچ بولنے کے بجائے جھوٹ کا سہارا لینے لگتے ہیں تاکہ سزا سے بچ سکیں۔
یہ جھوٹ وقتی طور پر انہیں بچا تو لیتا ہے، لیکن یہی جھوٹ رفتہ رفتہ ان کی **اخلاقی بنیادوں کو کمزور** کر دیتا ہے۔
* وہ اپنی غلطی ماننے سے ڈرتے ہیں
* وہ احساسِ جرم میں جیتے ہیں
* اور سب سے بڑھ کر، وہ اپنی اصل شخصیت کو چھپانے لگتے ہیں
یہ عادت نہ صرف دنیاوی معاملات میں انہیں نقصان دیتی ہے بلکہ ان کی دینی تربیت کو بھی متاثر کرتی ہے۔
---
نتیجہ: خوف نہیں، محبت اور فہم پر مبنی تربیت دیں
یاد رکھیں، تربیت کا مقصد بچے کو ڈرا کر فرمانبردار بنانا نہیں، بلکہ سمجھا کر باشعور انسان بنانا ہے۔ محبت، ہمدردی، اور مکالمہ ہی وہ ذرائع ہیں جن سے ایک مضبوط اور متوازن شخصیت پروان چڑھ سکتی ہے۔
بچوں کی تربیت میں "خوف" کی جگہ "فہم"، "مار" کی جگہ "بات"، اور "دھمکی" کی جگہ "مثال" کو دیجئے۔
کیونکہ بچہ جیسا سنتا ہے، ویسا ہی بنتا ہے
اور اگر وہ صرف ڈر سنتا ہے، تو وہ صرف خوف میں جیتا ہے ۔
۔
منجانب۔ ڈائریکٹر یونیورسل سکول اینڈ کالج میر بہادر خان لانگو
Universal Academy Star ⭐ Mir Ghulam Jan
30/03/2023
یونیورسل کالج کا ہونہار طالبعلم فخرے پاکستان شاہ زیب رند پہلے پاکستانی پرو فائیٹر ہیں جنہوں نے امریکہ کی بڑی لیگ کراٹے کمبیٹ لیگ میں حصہ لیا ہے یونیورسل کالج کے پرنسپل میر بہادر خان لانگو نے کہا ہے کہ شاہ زیب رند کیلئے نیک تمناٸیں اور دعا ہے کہ وہ امریکہ کی سرزمين پر مقابلہ جیت کر اپنے ملک و صوبے کا نام روشن کرۓ انہوں نے کہا کہ 2 اپریل کو محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے افطاری کے بعد جناح ٹاؤن میں بڑی سکرین پر عوام کیلٸے میچ دیکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا مقصد اپنے کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، واضع رہے کہ شاہ زیب رند پہلے پاکستانی پرو فائیٹر ہیں جو امریکہ کی اتنی بڑی لیگ میں فاٸٹ کریں گے، شاہ زیب رند کی گبو ڈیاز کیساتھ فاٸٹ پاکستانی وقت کے مطابق 2 اپریل کو صبح چار بجے ہے
28/02/2021
اہلیان بلوچستان کیلیے خوشخبری۔
#یونیورسل #ریزڈیشنل #سکول #اینڈ
#ہاسٹل
بلوچستان کے تمام کیڈٹ کالجز (BRC'S )پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کیڈٹ کالجز میں یقینی داخلہ!
- ماہر اساتذہ اور ٹرینرز کی زیرِنگرانی بلوچستان کے تمام کیڈٹ کالجز (BRC'S ) پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کیڈٹ کالجز انٹری ٹیسٹس کی بھرپور تیاری
- انٹری ٹیسٹس کے انعقاد تک مکمل راہنمائی اور معاونت
- صبح سے شام تک خصوصی کلاسز
- طلبا و طالبات کے لیے علیحدہ ہاسٹلز
- 24 گھنٹے سکیورٹی
- سکیورٹی کیمروں سے نگرانی
- ہائی کوالٹی فوڈ اور میس سروس
- ریگولر میڈیکل چیک اپ
- مذہبی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ
- سپورٹس اور فزیکل فٹنس پر بھرپور توجہ
محدود نشستوں پر داخلے جاری ہیں!
مزید معلومات کے لیے:
03338326432
ایڈریس۔ یونیورسل ریزڈیشنل سکول شارہ عبدالعزیز نزد گھوڑا ہسپتال میکانگی روڈ کوئٹہ
23/12/2020
۔۔۔۔۔۔الحمداللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یااللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔۔۔۔۔۔۔
Proud of you
صرف کتابی باتیں ہی نہیں
جیون جینا سکھاتی ہے یونیورسل اکیڈمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسل گروپ آف اکیڈمیز کے ڈائریکٹر میر بہادر خان لانگو نے (SST سائینس اور جنرل) کے اس بیج میں 45 اسٹوڈنٹس(میل / فیمیل) کی کامیابی پر ان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ کامیاب ایس ایس ٹیز اسٹوڈنٹس کا اعزاز یونیورسل اکیڈمی کو ہے اور خاص طور پر پر اساتذہ اور سر اشوک کمار کی کاوشوں اور محنت کا نتیجہ ہے۔
15/10/2020
بلوچستان یوتھ الائنس کے چیئرمین و بلوچستان پرائیوٹ سکولز ایکش کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزر میر بہادر خان لانگو نے "روزنامہ مشرق" اور "مشرق چینل"کو یونیورسل اکیڈمی ماڈل کیمپس میکانگی روڈ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں بلوچستان کے نوجوان نسل کو ایک ایسی پلیٹ فارم مہیا کرینگے جو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالینگے اور اپنی ملک وقوم کا نام روشن کرینگے۔ اور کہا کہ بلوچستان کے پرائیوٹ سکولز ابھی تک مشکلات سے دوچار ہیں اور کافی مالی مشکلات کا سامنا کر رے ہیں۔ اور اے روز سوشل میڈیا میں سکولز بند کرنے کے افواہوں نے والدین کو شش و پنج میں رکھا ہے۔ جس سے بچوں کے قیمتی وقت ضائع کرنے کا مترادف ہے۔ بلوچستان میں پرائیوٹ سکولز کا بہت بڑا "Contribution" ہے۔ گورنمنٹ اف بلوچستان کو چاہیے کہ پرائیوٹ سکولز کی حوصلہ افزائی کرے۔
.
Mir Bahadur Khan Langove
16/02/2020
ALLAMDULILA.......
New Branch of Universal School & Academy.
. Building Shara - e - Abdul Aziz Mecongi road Quetta.
Admissions are OPEN... Play Group to 9th.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Quetta
