Deputy Commissioner Rahim Yar Khan

Call Website Contact the organization

Deputy Commissioner Rahim Yar Khan Deputy Commissioner Rahim Yar Khan

11/11/2026

🌫️ انسدادِ سموگ اقدامات مزید سخت، خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت ضلعی انسدادِ سموگ کمیٹی کا اجلاس۔

▪️ بھٹہ خشت میں زیگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد لازمی قرار۔
▪️ صنعتی یونٹس میں آلودگی کنٹرول سسٹم نصب کرنے کی ہدایت۔
▪️ دھواں چھوڑنے والی اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔
▪️ فصلوں کی باقیات اور کچرا جلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
▪️ کنسٹرکشن سائٹس پر پانی کا مسلسل چھڑکاؤ یقینی بنانے کا حکم۔
▪️ متعلقہ اداروں کو انسدادِ سموگ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت۔

صاف فضا، صحت مند زندگی — ماحولیاتی تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا سہولت مرکز تاج گڑھ اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ▪️ شہریوں کو فراہم کی جانے والی سروسز اور سہول...
11/11/2026

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا سہولت مرکز تاج گڑھ اور ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

▪️ شہریوں کو فراہم کی جانے والی سروسز اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
▪️ مختلف کاؤنٹرز پر عملے کی دستیابی اور دفتری امور کا معائنہ۔
▪️ لوکل روڈ پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والی سڑکوں کا بھی جائزہ لیا۔
▪️ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں میں معیار یقینی بنانے پر زور۔

زم زم فیملی پارک اور یونین کونسل 32 کا دورہ، صفائی و سہولیات کا جائزہ- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) ملک فاروق احمد...
11/11/2026

زم زم فیملی پارک اور یونین کونسل 32 کا دورہ، صفائی و سہولیات کا جائزہ

- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (میونسپل سروسز) ملک فاروق احمد کا زم زم فیملی پارک کا دورہ۔
- پارک سے ملحقہ دیوار کے ساتھ موجود بلڈنگ میٹریل فوری ہٹانے کی ہدایت۔
- یونین کونسل 32 میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ۔
- صفائی کے نظام میں بہتری اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہدایت۔

زیر تعمیر سرکاری عمارتوں کا معائنہ، ماحولیاتی تحفظ کے لیے خصوصی ہدایات* ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) ذیشان شریف کا ڈپ...
11/11/2026

زیر تعمیر سرکاری عمارتوں کا معائنہ، ماحولیاتی تحفظ کے لیے خصوصی ہدایات

* ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) ذیشان شریف کا ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر دفاتر کی زیر تعمیر عمارتوں کا دورہ۔

* تعمیراتی کاموں کے معیار اور پیش رفت کا جائزہ۔

* تعمیراتی مقامات پر گرد و غبار کی روک تھام کے لیے باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنانے کی ہدایت۔

* تعمیراتی سرگرمیوں میں ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں پر عملدرآمد کی تاکید۔

عوامی مسائل کا حل، اوپن ڈور پالیسی کے تحتڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوا...
11/11/2026

عوامی مسائل کا حل، اوپن ڈور پالیسی کے تحت

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی ویژن کے تحت شہریوں کے مسائل سنے۔

- شہریوں کی شکایات اور مسائل دریافت کیے۔
- متعلقہ افسران کو مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔
- عوام کو ریلیف کی فراہمی اور شفاف گورننس کے عزم کا اعادہ کیا۔

11/11/2026

🏥 ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کرتے ہوئے طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

- ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی دستیابی چیک کی۔
- ادویات کی فراہمی اور دستیابی کا جائزہ لیا۔
- صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔
- مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔
- مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

10/11/2026
10/11/2026

✨ صادق کینال برج روشن قمقماتیوں سے جگمگا اُٹھا، خوبصورتی میں نیا اضافہ! 🌉💡

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہارٹیکلچر ایجنسی اور میونسپل کمیٹی رحیم یار خان کی جانب سے صادق کینال برج خانپور اڈا روڈ کو خوبصورت اور دیدہ زیب لائٹس سے مزین کر دیا گیا۔

🌟 رنگ برنگی روشنیوں نے نہ صرف پل کے حسن کو دوبالا کر دیا بلکہ صادق کینال کے دلکش منظر کو بھی مزید خوبصورت بنا دیا۔

🌿 شہر اور گردونواح کی خوبصورتی میں اضافہ، عوام کو خوشگوار ماحول کی فراہمی اور خوبصورت عوامی مقامات کی تشکیل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں جاری ہیں۔

خوبصورت رحیم یار خان، روشن پنجاب! ❤️

Punjab

10/11/2026

🏥 ایڈوانس ویٹرنری ہسپتال رحیم یار خان میں جدید آپریشن تھیٹر اور ایکسرے روم کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے ایم پی اے نسرین ریاض گجر، سابق ایم پی اے چوہدری محمد عمر جعفر اور دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ افتتاح کیا۔

- جدید سہولیات سے جانوروں کی تشخیص، علاج اور جراحی کی سہولیات میں بہتری آئے گی۔
- مویشی پال حضرات کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی اہم پیش رفت ہے۔
- منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور صوبائی وزیر لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی خصوصی کاوشوں سے مکمل ہوا۔
- صحت مند مویشی، خوشحال کسان اور مضبوط دیہی معیشت حکومت پنجاب کی ترجیحات ہیں۔

10/11/2026

🌳 ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا شہر میں بیوٹیفکیشن، پارکس کی اپ گریڈیشن اور گرین بیلٹس کے منصوبوں کا جائزہ

- گلشن اقبال فیملی اینڈ چلڈرن پارک اور پلے گراؤنڈ کا دورہ۔
- ٹوٹ پھوٹ کا شکار ٹف ٹائلز اور بنچز تبدیل کرنے کی ہدایت۔
- شاہراہوں کے اطراف خوبصورت گرین بیلٹس اور شجرکاری کے منصوبوں کا جائزہ۔
- میونسپل کمیٹی پارک کی اپ گریڈیشن کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت۔
- میونسپل کمیٹی نرسری میں پودوں کی افزائش کے عمل کا معائنہ۔
- پارکس میں صفائی، تزئین و آرائش اور تفریحی سہولیات مزید بہتر بنائی جائیں، ڈپٹی کمشنر۔

Address

Dc Office
Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Rahim Yar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Rahim Yar Khan:

Shortcuts

Share