28/07/2026
📍رحیم یار خان میں کرکٹ کا قتل: عباسیہ سپورٹس کمپلیکس پر ظالمانہ فیسوں کا بوجھ، نمائندوں کی پراسرار خاموشی۔۔📍
📍رحیم یار خان کے نوجوانوں کے پاس صحت مند تفریح اور اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے
"عباسیہ سپورٹس کمپلیکس" ہی واحد سہارا بچا تھا، لیکن افسوس کہ مقامی انتظامیہ کے ایک فیصلے نے غریب اور متوسط طبقے کے کھلاڑیوں کے لیے کھیل کے دروازے بند کر دیے ہیں۔
جہاں حکومتیں نوجوانوں کو میدانوں کی طرف لانے کے لیے کروڑوں کے فنڈز دیتی ہیں، وہاں ہماری انتظامیہ نے لیدر بال کرکٹ کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر کے کھیلوں کا گلا گھونٹ دیا ہے:
اتوار کی فیس: 2,000 روپے سے بڑھا کر 25,000 روپے (کئی سو گنا اضافہ!)
جمعہ کی فیس: 15,000 روپے فی دن
عام ایام کی فیس: 3,000 روپے فی دن
اربابِ اختیار سے چند تلخ سوالات:
کھیل صرف امیروں کے لیے؟ یہ تمام لیدر بال کلبز پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) سے باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں۔ ایک عام اور غریب کھلاڑی اتنی بھاری رقم کہاں سے لائے گا؟