Welfare Society 289GB

Call

Welfare Society 289GB ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ
"لوگوں میں بہتر و ہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے۔“

22/09/2026

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ۔
ترجمہ:
اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں۔ تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں۔ بے شک تمام تعریفیں، نعمتیں اور بادشاہت تیرے ہی لیے ہیں، تیرا کوئی شریک نہیں۔

06/09/2026

fans
289 welfare society
چھ سال… خدمت کے، اخلاص کے، اور اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے! ❤️

الحمدللہ، کورونا کی وبا کے مشکل دنوں کے بعد شروع ہونے والا 289 ویلفیئر سوسائٹی کا سفر آج چھ سال مکمل کر چکا ہے۔

ان چھ سالوں میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ہم نے اپنے گاؤں کے غریب، بے سہارا، بیمار، معذور، بیواؤں اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے ساتھ ساتھ متعدد فلاحی و ترقیاتی منصوبے مکمل کیے۔

🌿 گلیوں کی سولنگ اور راستوں کی مرمت
🕌 مسجد کی تزئین و آرائش
💧 واٹر فلٹریشن پلانٹ اور صاف پانی کی سہولت
☀️ سولر لائٹس
🌳 شجرکاری اور درختوں کی کاشت
🪦 پرانے قبرستان کے لیے ایک ایکڑ زمین
🎁 رمضان راشن کی تقسیم
💰 مستحق بیواؤں اور ضرورت مندوں کے لیے ماہانہ وظائف
🛺 مستحق افراد کے لیے روزگار کے ذرائع، رکشے اور مویشی
📚 ہونہار اور مستحق طلبہ کی تعلیمی معاونت
💍 غریب اور مستحق خاندانوں کی بچیوں کی شادی میں معاونت
🤲 غریب اور بے سہارا افراد کی تدفین کے اخراجات میں مدد
🏥 بیماری یا اچانک مشکل کی صورت میں ایمرجنسی امدادی فنڈ
🏆 گاؤں میں کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد
⚽ مختلف ٹیموں کی اسپانسرشپ اور کھیلوں کی کٹس کی فراہمی

یہ صرف منصوبے نہیں، بلکہ اپنے لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونے اور معاشرے میں آسانیاں پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔

یہ سب کچھ کسی ایک فرد کی کاوش نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ کی توفیق اور ہمارے تمام ڈونرز، دوستوں، ساتھیوں، بزرگوں اور اہلِ خیر کے تعاون کا نتیجہ ہے۔

دل کی گہرائیوں سے ہر اس بہن اور بھائی کا شکریہ جنہوں نے اللہ کی رضا کی خاطر اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالا۔

خصوصی طور پر صدر 289 ویلفیئر سوسائٹی حاجی گوہر رحمان صاحب اور تمام مخلص ساتھیوں کا شکریہ جنہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود ہر منصوبے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

🤲 یا اللہ! ہماری ان تمام کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرما، ہمارے والدین اور باپ دادا کی مغفرت فرما، اور اس خدمت کو ہماری آل اولاد اور آنے والی نسلوں کے لیے صدقۂ جاریہ بنا دے۔

چھ سال مکمل — سفرِ خدمت جاری و ساری، ان شاء اللہ۔ ❤️

289 ویلفیئر سوسائٹی

06/09/2026

289 ویلفیئر سوسائٹی — چھ سالہ سفرِ خدمت

الحمدللہ رب العالمین!

آج سے تقریباً چھ سال قبل، کورونا کی وبا کے بعد پیدا ہونے والے مشکل حالات اور بے شمار معاشرتی مسائل کے درمیان ہم نے 289 ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے خدمتِ خلق کا یہ سفر اپنے گاؤں کی سطح پر شروع کیا۔ اس کا بنیادی مقصد اپنے گاؤں کے غریب، بے سہارا، معذور، بیمار اور ضرورت مند افراد کی حتی المقدور مدد کرنا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے جتنی استطاعت عطا فرمائی، ہم نے اسی کے مطابق اپنا فرض ادا کرنے کی کوشش کی۔

ان چھ سالوں کے دوران الحمدللہ فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر کام کیا گیا اور اپنی مدد آپ کے تحت کروڑوں روپے مختلف فلاحی منصوبوں پر خرچ کیے گئے۔ گاؤں کی گلیوں کی سولنگ اور راستوں کی تعمیر و مرمت، مسجد کی تزئین و آرائش، پینے کے صاف پانی کے لیے نلکوں کی تنصیب، واٹر فلٹریشن پلانٹ کا قیام، سولر لائٹس کی تنصیب اور گاؤں کی گلیوں میں شجرکاری جیسے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے۔ آج وہ پودے، جو کبھی ننھے پودے تھے، الحمدللہ تناور درخت بن چکے ہیں۔

اسی طرح رمضان المبارک کے دوران راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا گیا، جبکہ مستحق بیواؤں اور دیگر ضرورت مند افراد کے لیے ماہانہ وظائف کا بھی انتظام کیا گیا۔ بعض مستحق خاندانوں کو باعزت روزگار کے لیے رکشے یا مویشی فراہم کیے گئے، جبکہ ہونہار اور مستحق طلبہ کی تعلیمی معاونت بھی کی گئی تاکہ وہ اپنے اپنے میدان میں آگے بڑھ سکیں اور اپنے خاندان اور معاشرے کے لیے بہتر مستقبل تعمیر کر سکیں۔

اس سفر میں پرانے قبرستان کے لیے ایک ایکڑ زمین کا حصول اور اسے قبرستان کے لیے مختص کرنا بھی ایک اہم منصوبہ تھا، جو 289 ویلفیئر سوسائٹی کے تمام دوستوں و ساتھیوں، گاؤں کے بزرگوں اور صاحبِ استطاعت افراد کے تعاون سے پایۂ تکمیل تک پہنچا۔

یہ تمام کام کسی ایک فرد کی کاوش نہیں بلکہ اجتماعی تعاون، اخلاص اور خدمتِ خلق کے جذبے کا نتیجہ ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ اللہ تعالیٰ کی توفیق، مدد اور عطا کردہ استطاعت سے ہی ممکن ہوا، ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

میں آج کے اس موقع پر تہہ دل سے اپنے تمام ڈونر حضرات، بہنوں اور بھائیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر مشکل اور ہر موقع پر صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالا۔ اللہ تعالیٰ ان کے مال، جان، وقت اور کوششوں میں برکت عطا فرمائے اور ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

میں بالخصوص صدر 229 ویلفیئر سوسائٹی، محترم حاجی گوہر رحمان صاحب کا تہہ دل سے مشکور ہوں، جو پہلے دن سے اس سفر کا حصہ بنے اور اپنی عمر اور مصروفیات کے باوجود انتہائی اخلاص، محنت اور استقامت کے ساتھ ہر منصوبے میں ہراول دستے کے طور پر شریک رہے۔ ان کی خدمات ہمارے لیے قابلِ قدر اور قابلِ تحسین ہیں۔

میں بھائی عبدالمناں کیانی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جو اپنی ملازمت، ڈیوٹی اور گھریلو مصروفیات کے باوجود ہر فلاحی منصوبے میں بھرپور محنت، تگ و دو اور اخلاص کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔ ان تمام ساتھیوں اور معاونین کی خدمات اس سفر کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

ہماری یہ کوشش کسی نمود و نمائش کے لیے نہیں بلکہ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا، اپنے معاشرے کی بہتری اور ضرورت مند انسانوں کی مدد کے لیے ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری تمام کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اس سلسلۂ خیر کو دن بدن ترقی عطا فرمائے اور اسے ہمیشہ جاری و ساری رکھے۔

اللہ تعالیٰ ہماری اس خدمت کو ہمارے والدین، باپ دادا، ہماری اولاد اور آنے والی نسلوں کے لیے صدقۂ جاریہ بنا دے۔ ہمارے تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، تمام معاونین کو بہترین اجر عطا فرمائے اور ہمیں آئندہ بھی اخلاص کے ساتھ خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین ثم آمین۔

کرنل ڈاکٹر اسد نعمان کیانی
پیٹرن اِن چیف، 289 ویلفیئر سوسائٹی

16/08/2026
16/08/2026

الحمدللّٰہ الحمدللّٰہ🌹🌹🌹🌹🌹🌹
کامیاب میچ کروانے پر ہم خان مبشر خان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہے جنہوں نے بہت اچھا میچ کروایا اور باقی بھی تمام دوستوں کا شکریہ جو لدھڑ کلب کو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں ❤️❤️❤️❤️❤️❤️❤️💯
اور سپیشل شکریہ ادا کرتے ہیں ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ممبروں کا جو ہمیشہ لدھڑ کلب کو سپورٹ کرتے ہیں اور ہر ٹورنامنٹ میں بڑھ چڑھ کے تعاون کرتے ہیں ان کی بدولت آج لدھڑ کلب کامیاب ہو رہا ہے شکریہ
اور سپیشل تھینکس مبشر خان پٹھان کو ظفر نجمی صاحب اور عثمان سلا صاحب کی طرف سے
خان صاحب شکریہ ❤️❤️❤️❤️❤️🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹💯💯💯👍👍👍👍👍👍💯🦅

289 ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تمام معزز احباب کو جشنِ آزادی اور ماہِ ربیعُ الاول کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔اللہ تعا...
14/08/2026

289 ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تمام معزز احباب کو جشنِ آزادی اور ماہِ ربیعُ الاول کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے، اور ماہِ ربیعُ الاول کی بابرکت ساعتوں کے صدقے ہمیں حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
جشنِ آزادی مبارک، ربیعُ الاول مبارک!

Address

Toba Tek Singh Chak No#289GB
Rajana

Telephone

+923471174100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Welfare Society 289GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category