11/08/2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شکیل ماگرے صاحب ایڈووکیٹ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر جناب فیصل ممتاز راٹھور صاحب سردار قمر زمان صاحب اور سردار ضیا قمر صاحب کو بلعموم اور ان حلقوں کے عوام کو بلخصوص مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے جمہوریت کے حق میں فیصلہ کیا ۔
جیسے باغ اور حویلی کے عوام باہر نکلے ۔انشااللہ LA-18 عباسپور کے عوام بھی اپنے ستر سالہ استسال کے خلاف کثیر تعداد میں اپنے حق رائے دہی کے لیے نکلیں گے اور اپنے حقیقی لیڈر ترجمان جو آپ کے حقوق کا تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے انصاف پسند امن پسند شخصیت سردار امجد یوسف کو بھاری مینڈیٹ دے کر اسمبلی میں بھیجیں گے ۔ووٹ قوم کی امانت ہے اور اسی سے آپ اپنی اور اپنے حلقے کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔