My Rawalakot

Call Website

My Rawalakot راولاکوٹ کا مثبت چہرا سامنے لانا ہے ہمارا مشن ۔آپ بھی اس مشن میں شامل ہوں اور پیج کو فالو کریں۔
(2)

20/10/2026
میجر وجاہت وحید وطن پر قربانپاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابقمیجر وجاہت وحید  ایک  کلیئرنس آپریشن  ش...
19/10/2026

میجر وجاہت وحید وطن پر قربان
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق
میجر وجاہت وحید ایک کلیئرنس آپریشن ش ہید ہوگئے ان کی عمر کی عمر 34 سال تھی اور ان کا تعلق لاہور سے تھا
پاکستان واحد ملک نہیں جہاں اندرونی دہش ت گردی اور مسلح شورش کے نتیجے میں فوجی اہلکار جابحق ہوتے ہیں
لیکن مقب وضہ اور جنگ زدہ ملکوں کے علاوہ پاکستان میں ائے روز ایسی خبرہں پڑھ پڑھ کر بہت دلھ ہوتا ہے یہ ملک اندرونی اور بیرونی طور پر اس قدر کیوں خلفشار کا شکار ہے؟ اس کا کوئی پائیدار پر امن حل کیوں نہیں نکلا جاتا اذاد کش میر
وہ واحد پرامن خطہ ہے جہاں سے لبھی اس طرح کی افسوس ناک خبریں سامنے نہیں ائی وہاں کے حالات بھی چند ماہ سے سب کے سامنے ہیں
اللہ تعالی سب کو امن نصیب فرمائے

بن بہک کی معروف سماجی شخصیت محمد شبیر صاحب کا قابلِ تحسین اقدامبن بہک کی معروف سماجی شخصیت محمد شبیر صاحب نے راولپنڈی می...
19/10/2026

بن بہک کی معروف سماجی شخصیت محمد شبیر صاحب کا قابلِ تحسین اقدام

بن بہک کی معروف سماجی شخصیت محمد شبیر صاحب نے راولپنڈی میں اپنے گھر سے متصل تین دکانوں کو رہائشی کمروں میں تبدیل کرکے بن بہک سے راولپنڈی آنے والے مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے افراد کے لیے مفت رہائش کا انتظام کر دیا ہے۔

موصوف آج کل خود بھی بیمار ہیں، راولپنڈی میں موجود ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہسپتال آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اس دوران انتہائی سفید پوش مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والی خواتین کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ علاج کے لیے آنے والے یہ لوگ پہلے ہی پریشانیوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔ اوپر سے رہائش کے اخراجات برداشت کرنا بھی ان کے لیے ممکن نہیں ہوتا اور وہ پرائیویسی کے بغیر انتظار گاہوں اور پارکوں میں نیند پوری کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

یہی احساسِ انسانیت محمد شبیر صاحب کو اس نیک اقدام کی طرف لے آیا۔ انہوں نے اپنی ذاتی جگہ کو اپنے گاؤں کے ضرورت مند مریضوں کے لیے وقف کرکے ایک ایسی سہولت فراہم کی ہے جس کی اہمیت وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جو علاج کی غرض سے اپنے علاقے سے دور راولپنڈی آتے ہیں
سلنڈر سمیت کیچن کی سہلولت بھی موجود ہے

موصوف کا کہنا ہے کہ میرا گھر ہسپتال سے بالکل قریب شاہین ٹاؤن میں ہے۔ ہسپتالوں کے باہر سے الیکٹرک بسیں بھی جاتی ہیں، جبکہ رکشے والے بھی 15 سے 20 منٹ میں ہسپتال پہنچا دیتے ہیں۔

پتہ:
شاہین ٹاؤن، گلی نمبر 2، مکان نمبر 70، شریف آباد، اسلام آباد۔

رابطہ نمبر:

حافظ اشفاق:
0092 345 5478719

عاطف شبیر:
0092 344 8877572

محمد شبیر:
0092 344 8849833

خدمتِ خلق ہی انسانیت کی اصل پہچان ہے۔

محمد شبیر صاحب کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عطا فرمائے، ان کے علاج میں آسانیاں پیدا فرمائے اور ان کے اس جذبۂ خدمت کو قبول فرماتے ہوئے انہیں اجرِ عظیم عطا کرے۔ آمین۔

اللہ تعالیٰ معاشرے کے دیگر صاحبِ استطاعت افراد کو بھی توفیق عطا فرمائے کہ وہ ضرورت مندوں کی مشکلات کم کرنے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے آگے بڑھیں۔

ابھی تو بہت سی باتیں باقی تھیتحریر: امجد شریفمطیع اللہ بھائی بھی اپنے رب کے حضور حاضر ہوگئے ہیں"اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا ...
18/10/2026

ابھی تو بہت سی باتیں باقی تھی
تحریر: امجد شریف
مطیع اللہ بھائی بھی اپنے رب کے حضور حاضر ہوگئے ہیں"اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ" یہ خبر دل پر ایک تیر بن کر لگی، جو دِل میں پیوست ہو گیا۔دنیا بھر میں پھیلے ہوئے دوست احباب، بالخصوص جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، آج ایک ایسے شخص کی جدائی کا نوحہ لکھ رہی ہے، جس نے اپنی زندگی کے حصے میں آنے والی آزمائشوں کے باوجود زندگی سے اپنا رشتہ کمزور نہیں پڑنے دیا۔ مطیع اللہ بھائی ہفتے کی صبح، تقریباً آٹھ بج کر بیس منٹ پر، برلن میں اِس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے۔ وہ سرطان جیسے موذی مرض کے ساتھ ایک طویل اور صبر آزما تھے،اُن کے حوصلے اور زندہ دلی نے کبھی بیماری کو اُن کی شخصیت کا عنوان نہیں بننے دیا۔میری اُن سے شناسائی 2012ء سے تھی۔وہ انگلستان میں تھے اور میں اسپین میں، اُن کی اسپین منتقل ہونے کی خواہش تھی، جب کہ میرا مشورہ تھا کہ وہ کینیڈا میں سکونت اختیار کرنے کے بارے میں سوچیں، ہمارے درمیان اِس موضوع پر مشاورت اور سوچ بچار جاری تھی کہ مجھے بچوں کی تعلیم کے پیشِ نظر جرمنی منتقل ہونے کا فیصلہ کرنا پڑا، اِس پر مطیع بھائی نے کہا کہ پھر ہم دونوں ہی جرمنی منتقل ہو جاتے ہیں۔ وہ مجھ سے پہلے برلن آ گئے۔ وہاں اپنے قدم جمانے کی کوشش میں مصروف تھے اور میں بھی جرمنی منتقل ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔ برلن کی ہنگامہ خیز زندگی مجھے پسند نہ آئی، میں نے فرینکفرٹ کے
گردو نواح میں اپنے لیے رہائش تلاش کرنا شروع کر دی۔ جرمنی میں گھر ڈھونڈنا بھی ایک مستقل آزمائش ہے۔ یوں ہمارے راستے الگ شہروں کی طرف مڑ گئے، مگر رابطے کا دھاگا کبھی نہ ٹوٹا، نظریاتی ہم آہنگی، صحافت، تحریروتصنیف سے ہماری دلچسپی اور زندگی کے بعض مشترک تجربات ہمیں ایک دوسرے سے جوڑے رکھتے تھے۔
مطیع بھائی کا تعلق سوات سے تھا،مگر اُن کا بچپن کراچی میں گزرا، اپنی تعلیم اور اسلامی جمعیت طلبہ کے زمانے کی سرگرمیوں کا ذکر وہ اکثر کیا کرتے تھے۔ اُن کی گفتگو میں زندگی کو کسی بلند مقصد کے تحت گزارنے کا احساس نمایاں رہتا تھا۔اُنہوں نے اپنی بیماری کو کبھی اپنی ذات پر اس طرح مسلط نہیں ہونے دیا کہ اُن کے حوصلے کی روشنی ماند پڑ جاتی، جب بھی کسی سے ملاقات ہوتی تو نہ کوئی شکوہ، نہ شکایت، نہ ہی حالات سے کوئی گلہ،وہ بڑی بے ساختگی سے اپنی بیماری کے بارے میں بتاتے، اِس کے علاج سے متعلق تجربات کا ذکر کرتے اور پھر بات کو ایسے آگے بڑھا دیتے جیسے یہ سب زندگی کے معمولات کا ایک حصہ ہو، حقیقت یہ ہے کہ بعض لوگ بیماری سے لڑتے ہوئے بھی دوسروں کے لیے حوصلے کی مثال بن جاتے ہیں، مطیع بھائی اِنہی لوگوں میں سے تھے۔ اُن کی طبیعت میں نفاست، رویّے میں شفقت، دوستی میں خلوص اور مہمان نوازی میں ایک ایسی اپنائیت، جو آدمی کو دیر تک یاد رہتی تھی۔ جانے والوں کے حق میں اچھے الفاظ کہنا تو دنیا کا دستور ہے، مگر کچھ لوگ واقعی ایسے ہوتے ہیں جن کی خوبیوں کو بیان کرتے ہوئے لفظ محض رسمِ تعزیت ادا نہیں کرتے، اپنے کہے کی گواہی بھی دیتے ہیں۔
یہ چند ہفتے پہلے ہی کی بات ہے کہ وہ میری نئی کتاب(سفرنامے) کی اشاعت پر مجھے وٹس ایپ پر مبارک باد دی اور اپنا گھر کا پتا دوبارہ بھیجتے ہوئے لکھا کہ "میں ایڈریس بھیج رہا ہوں،جب کتابیں جرمنی آپ تک پہنچ جائیں توایک نسخہ اِس پتے پر ضرور بھیج دینا۔ مجھے آپ کے اِس سفرنامے کو پڑھنے کا بے حد شوق اور انتظار ہے۔" مجھے کیا معلوم تھا کہ کتاب کی اشاعت کی خوشی میں شریک ہونے والا میرا یہ دوست، میرے اس سفر نامے کو پڑھنے کی خواہش دل میں لیے، خود ایک ایسے سفر پر روانہ ہو جائے گا جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہے۔ اب اُس کی یاد منسلک ہے جنتوں کی یاد سے،اب مطیع بھائی کا یہ پیغام جب جب بھی میرے سامنے گا، یہ دل تب تب اُسی مقام پر ٹھہر جائے گا جہاں آخری بار ہماری بات ختم ہوئی تھی۔اُن کے یو کے میں ایک دوست ہیں۔ وہ مجھے بتا رہے تھے کہ اُن کی جب بھی احباب سے ملاقات ہوتی تو وہ زندگی کے مقصد کی بات کرتے ہوئے چند الفاظ ضرور کہتے کہ"زندگی بہترین مقصد کے تحت گزارنی چاہیے، ہمیں بس یہ کوشش کرتے رہتا چاہیے کہ کسی طرح ہمارا خالق ہم سے راضی ہو جائے" کیا عجیب بات ہے کہ انسان ساری عمر اپنے لیے بہت سے منصوبے بناتا ہے، منزلوں کے نقشے کھینچتا ہے، آنے والے کل کے لیے خواہشوں کے چراغ روشن کرتا ہے، مگر اُس کے اختیار میں صرف کوشش ہوتی ہے، مہلت نہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی بہت وقت باقی ہے، ابھی فلاں دوست سے بات کرنی ہے، کسی کی دعوت قبول کرنی ہے، کسی سے ملنے جانا ہے، کسی کتاب کو پڑھنا ہے، کسی ادھورے مکالمے کو مکمل کرنا ہے۔ پھر اچانک ایک خبر آتی ہے اور وقت، جو ابھی تک ہمارے ہاتھ میں محسوس ہوتا تھا، ہماری آنکھوں کے سامنے سے نکل جاتا ہے۔ زندگی کی بے ثباتی شاید یہی ہے کہ اِس کا سب سے بڑا سچ ہمارے علم میں تو ہوتا ہے،مگر ہمارےاحساس میں پوری طرح اُس وقت اترتا ہے، جب موت ہمارے کسی اپنے کو ہم سے چھین لیتی ہے، تب معلوم ہوتا ہے کہ زندگی محض سانسوں کا نام نہیں، اُن رشتوں کا نام بھی ہے جنہیں ہم کل پر اٹھا رکھتے ہیں، اُن محبتوں کا نام بھی ہے،جن کا اظہار ہم مناسب وقت کے انتظار میں مؤخر کرتے رہتے ہیں اور اُن ملاقاتوں کا نام بھی ہے،جن کے بارے میں ہمیں گمان ہوتا ہے کہ ابھی بہت سی ملاقاتیں باقی ہیں۔
مطیع بھائی کے جانے کا دکھ صرف ایک دوست کی جدائی کا دکھ نہیں یہ اُس بڑے حلقہِ احباب کے آہستہ آہستہ بکھرنے کا کرب بھی ہے جس کے ساتھ زندگی کے مختلف ادوار، مختلف شہروں اور مختلف زمانوں کی یادیں وابستہ ہیں۔ کچھ لوگ وطن میں رہ جاتے ہیں، کچھ روزگار کی تلاش میں سمندر پار چلے جاتے ہیں، کچھ نئے ملکوں میں اپنی جڑیں تلاش کرتے ہیں، مگر دوستی کا رشتہ اِن فاصلے کو اپنے اندر سمیٹے رکھتا ہے، پھر ایک دن خبر آتی ہے کہ فلاں دوست نہیں رہا، اور آدمی محسوس کرتا ہے کہ اُس کے اپنے ماضی کا ایک اور دروازہ بند ہو گیا ہے۔ پہلے کسی ایک کی جدائی ہوتی ہے، پھراُس کے ساتھ وابستہ ایک پورا زمانہ یاد آنے لگتا ہے، وہ محفلیں، وہ باتیں، وہ منصوبے، وہ قہقہے اور وہ بے فکری کے دن، جنہیں ہم جیتے ہوئے کبھی نہیں جانتے کہ ایک روز یہی سب ہماری یادوں کا اثاثہ بن جائیں گے۔ دوستوں کا یوں یکے بعد دیگرے رخصت ہوتے جانا انسان کو اپنی عمر کا حساب بھی دکھاتا ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ ہم محض اپنے ہم عمروں کو نہیں کھو رہے، اپنے عہد کے گواہوں کو کھو رہے ہیں وہ لوگ جن کے پاس ہماری زندگی کے کچھ ایسے اوراق محفوظ تھے جنہیں اب کوئی دوسرا اسی طرح نہیں پڑھ سکتا ہے۔
مطیع بھائی کی ابھی جانے کی عمر تو نہیں تھی۔ ابھی تو بہت سی باتیں باقی تھیں، ابھی تو زندگی کی اِس طویل مسافت میں کئی موڑ ایسے تھے،جہاں کسی دوست کی آواز، کسی مخلص ساتھی کی رفاقت اور کسی اپنے کی مسکراہٹ درکار ہوتی ہے۔ مگر موت عمر کے حساب سے نہیں آتی، وہ ہماری تیاری یا ناتمامی کی پابند نہیں،اُس کے فیصلے کے سامنے ہماری خواہشیں، منصوبے اور انتظار سب بے معنی ہو جاتے ہیں۔ ہم بس اپنے رب کی حکمت کے سامنے سر جھکا سکتے ہیں۔ اللہ رب العزت اُن کی اہلیہ، اہلِ خانہ اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل دے، اُن کے دلوں کو اِس ناقابلِ تلافی صدمے کو برداشت کرنے کی قوت عطا فرمائے اور اُن کے لیے اپنے فضل و کرم کے دروازے کھول دے اور مطیع بھائی! آپ نے جس خالقِ کائنات کی رضا کو زندگی کا مقصد بتایا تھا، اُسی خالقِ کائنات سے دعا ہے کہ وہ آپ کی اِس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ دنیا میں آپ کے حصے کی مہلت ختم ہوئی، مگر آپ کی محبت، آپ کی باتیں اور آپ کی یاد ہمارے حصے میں رہ گئیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ایسی زندگی عطا فرمائے،جس کے اختتام پر ہمارے پیچھے رہ جانے والے صرف ہماری جدائی پر نہ روئیں، بلکہ آپ کی طرح ہمارے لیے خیر کی گواہی بھی دیں۔

دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی کچے مکان، جہاں سکون تھا، محبت تھی اور اپنائیت تھی
18/10/2026

دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی کچے مکان، جہاں سکون تھا، محبت تھی اور اپنائیت تھی

18/10/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

امید ہے کہ تمام احباب خیریت سے ہوں گے۔

آپ سب ہمارے علاقے کے موجودہ حالات سے بخوبی واقف ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ معاشی مشکلات نے عام آدمی کی زندگی کو کس قدر دشوار بنا دیا ہے۔

انہی حالات کے پیشِ نظر ہماری جانب سے ایک چھوٹی سی کوشش ہے کہ اگر راولاکوٹ یا گرد و نواح سے کوئی شخص کسی مجبوری کے تحت راولپنڈی آئے اور اسے رہائش کی ضرورت ہو، تو اس کے لیے نہایت کم خرچ میں، بلکہ حسبِ استطاعت مفت رہائش کا بندوبست بھی کیا جا سکتا ہے۔

لہٰذا اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا شخص ہو یا آپ خود کسی ضرورت کے تحت راولپنڈی آئیں اور رہائش کے سلسلے میں دشواری کا سامنا ہو، تو بلا تکلف رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اپنی استطاعت کے مطابق آپ کے لیے آسانی پیدا کر سکیں۔
رابطہ نمبر 03109051982
یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے، اس امید کے ساتھ کہ مشکل وقت میں ہم ایک دوسرے کے کام آ سکیں اور کسی کی پریشانی کم کرنے کا ذریعہ بنیں۔

جزاکم اللہ خیراً۔

راولاکوٹ: چک بازار میں تین روزہ مفت طبی کیمپ، 1,200 سے زائد مریضوں کا معائنہیونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے شعبۂ طبِ مشرق...
18/10/2026

راولاکوٹ: چک بازار میں تین روزہ مفت طبی کیمپ، 1,200 سے زائد مریضوں کا معائنہ
یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے شعبۂ طبِ مشرقی کے زیرِ اہتمام چک بازار میں تین روزہ مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں 1,200 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

گاڈی برائے فروختماڈل 2018, راولپنڈی نمبر47000 کلومیٹر چلی ہوئیمکمل اوریجنل حالتڈیمانڈ: سترہ لاکھ (1,700,000)رابط؛ زرین خ...
17/10/2026

گاڈی برائے فروخت
ماڈل 2018, راولپنڈی نمبر
47000 کلومیٹر چلی ہوئی
مکمل اوریجنل حالت
ڈیمانڈ: سترہ لاکھ (1,700,000)
رابط؛ زرین خان
0333-0946990

صبح بخیر! 🌿 کیا آپ نے کبھی اس خسارے کے بارے میں سوچا ہے؟آپ ساری زندگی نمازیں پڑھتے رہے، روزے رکھتے رہے، قرآن کی تلاوت کر...
16/10/2026

صبح بخیر! 🌿

کیا آپ نے کبھی اس خسارے کے بارے میں سوچا ہے؟

آپ ساری زندگی نمازیں پڑھتے رہے، روزے رکھتے رہے، قرآن کی تلاوت کرتے رہے اور صدقہ و خیرات کرتے رہے، لیکن قیامت کے دن آپ کی یہی نیکیاں ان لوگوں کو دے دی جائیں جنہیں آپ نے دنیا میں تکلیف پہنچائی تھی!

رسول اللہ ﷺ نے ایک ایسے شخص کو حقیقی مفلس قرار دیا جو قیامت کے دن نماز، روزہ اور زکوٰۃ لے کر آئے گا، لیکن اس نے دنیا میں کسی کو گالی دی ہوگی، کسی پر تہمت لگائی ہوگی، کسی کا مال کھایا ہوگا، کسی کا خون بہایا ہوگا یا کسی پر ظلم کیا ہوگا۔ چنانچہ اس کی نیکیاں مظلوموں کو دے دی جائیں گی، یہاں تک کہ اگر اس کی نیکیاں ختم ہو گئیں اور لوگوں کے حقوق باقی رہے تو ان کے گناہ اس پر ڈال دیے جائیں گے، پھر اسے جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔

ذرا سوچیے! جن نیکیوں کو جمع کرنے میں پوری زندگی گزر گئی، جن عبادات کے لیے آپ نے وقت نکالا، جن صدقات کے ذریعے اللہ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کی، اگر وہی نیکیاں ان لوگوں کو دے دی جائیں جنہیں آپ نے دنیا میں تکلیف پہنچائی تھی تو آپ کے پاس کیا باقی رہ جائے گا؟

حقوق العباد صرف کسی کا مال کھانے یا قرض واپس نہ کرنے کا نام نہیں۔ کسی کی عزت اچھالنا، غیبت کرنا، جھوٹا الزام لگانا، کسی کی مجبوری سے فائدہ اٹھانا، بہنوں کو وراثت سے محروم کرنا، ماتحتوں پر ظلم کرنا اور اپنے اختیار سے کسی کا جائز حق دبانا بھی ایسے معاملات ہیں جن کا حساب دینا ہوگا۔

ہم میں سے کتنے لوگ اپنی عبادات کا حساب رکھتے ہیں، لیکن کبھی یہ نہیں سوچتے کہ ہمارے رویّوں سے کتنے لوگ دکھی ہوئے، ہماری زبان سے کتنے دل زخمی ہوئے اور ہمارے فیصلوں سے کتنے لوگوں کے حقوق پامال ہوئے!

یاد رکھیے، دینداری صرف اس بات کا نام نہیں کہ آپ اللہ کے سامنے کتنی دیر کھڑے رہتے ہیں، بلکہ یہ بھی ہے کہ اللہ کے بندوں کے ساتھ آپ کا رویّہ کیسا ہے۔

آج ہی اپنے معاملات کا جائزہ لیجیے۔ کسی کا حق دبایا ہے تو واپس کیجیے، کسی پر ظلم کیا ہے تو تلافی کیجیے اور کسی کی دل آزاری کی ہے تو معافی مانگیے۔

کیونکہ اصل کامیابی صرف نیکیاں جمع کرنا نہیں، بلکہ قیامت کے دن ان نیکیوں کو اپنے پاس محفوظ پانا بھی ہے!

اللہ تعالیٰ ہمیں عبادات کی توفیق کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کا شعور بھی عطا فرمائے، اور قیامت کے دن ہمیں حقیقی مفلس ہونے سے محفوظ رکھے۔ آمین! 🤲

عالم خان
--‐----------
[16/10/2026

Address

Rawala Kot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My Rawalakot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share