jammat e islami PP-10 Rawalpindi

Directions

jammat e islami PP-10 Rawalpindi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from jammat e islami PP-10 Rawalpindi, Political Party, Qurtaba City, Rawalpindi.

پریس ریلیز / تحریری رپورٹالخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ڈھیری (یوسی کولیاں حمید) میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادراولپنڈی: ...
02/10/2026

پریس ریلیز / تحریری رپورٹ
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ڈھیری (یوسی کولیاں حمید) میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ڈھیری (یوسی کولیاں حمید) میں ایک ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 150 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا جبکہ 35 افراد کے مختلف لیبارٹری ٹیسٹ بھی بالکل مفت انجام دیے گئے۔
کیمپ کے دوران نائب قیم ضلع خالد نواز ملک صاحب نے خصوصی دورہ کیا اور وہاں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر قیم زون پروفیسر تنویر اختر، نائب قیم زون وقاص احمد، چوہدری وامق تنویر اور الپیال ویلفیئر ٹرسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری چوہدری محمد منیر اختر بھی موجود تھے۔
اس فلاحی کیمپ کی کامیابی میں چوہدری محمد منیر اختر اور چوہدری وامق تنویر نے خصوصی تعاون فراہم کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد منیر اختر صاحب نے الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحِ انسانیت اور سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
علاقے کے مکینوں اور عوام الناس نے الخدمت فاؤنڈیشن اور تمام منتظمین کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس نوعیت کے فلاحی و طبی کیمپوں کو غریب اور مستحق افراد کے لیے انتہائی مفید اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
منجانب:
پروفیسر تنویر اختر
قیم جماعت اسلامی، زون پی پی 10، ضلع راولپنڈی

عبدالمجید بادینی کی کھینگر کلاں آمد، تحریکی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگوکھینگر کلاں پی پی 10 جھٹہ سرکل جماعت اسلامی ض...
24/09/2026

عبدالمجید بادینی کی کھینگر کلاں آمد، تحریکی امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو
کھینگر کلاں پی پی 10 جھٹہ سرکل جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی (MPA) انجینیئر عبدالمجید بادینی نے کھینگر کلاں، جھٹہ سرکل کا دورہ کیا اور رکن جماعت طلعت اسحاق کے رہائش گاہ پر تشریف لائے۔ معزز مہمان کی آمد پر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا اور ان کی موجودگی نے تقریب کو رونق بخشی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جماعت اسلامی ایک حقیقی عوامی جماعت ہے۔
اس موقع پر طلعت اسحاق کے علاوہ ان کے چھوٹے بھائی فیصل اسحاق، فرزند عمر اسحاق، ماموں چوہدری ساجد، کزن نذیر احمد کھینگر اور بھتیجا محمد جلال بھی موجود تھے۔ نشست کے دوران احباب کے ساتھ حالیہ بھتہ لیوی دھرنا، مارچ، جلسوں اور دیگر اہم تحریکی و سیاسی امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
یاد رہے کہ انجینیئر عبدالمجید بادینی بلوچستان کے نمایاں سیاسی و سماجی رہنما ہیں جنہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ سے اپنی عملی سیاست کا آغاز کیا۔ خضدار انجینیئرنگ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے عبدالمجید بادینی نے فروری 2024 کے عام انتخابات میں حلقہ PB-16 (جعفر آباد) سے روایتی سیاسی اثر و رسوخ کو شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے متاثرین کی بلا تفریق بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے باعث انہیں عوامی سطح پر شدید پزیرائی اور شہرت حاصل ہوئی تھی۔

22/09/2026
سنگرال کے رہائشی معزز و محترم چوہدری اظہر صاحب کی ہونہار صاحبزادی محترمہ عمارہ اظہر نے فیڈرل بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات ...
11/09/2026

سنگرال کے رہائشی معزز و محترم چوہدری اظہر صاحب کی ہونہار صاحبزادی محترمہ عمارہ اظہر نے فیڈرل بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پورے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ آپ نے 1079 نمبر حاصل کئے۔
یہ شاندار کامرانی عمارہ بیٹی، ان کے والدین، اساتذہ اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کی یہ کامیابی محنت، اعلیٰ تربیت اور خدا داد صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو ہماری جوان نسل کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے محترمہ عمارہ اظہر اور ان کے تمام اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی بیٹی کو مزید کامیابیوں اور دین و دنیا کی سرفرازیوں سے نوازے۔ آمین!
منجانب:
چوہدری عطاء ربانی
امیر، جماعت اسلامی زون پی پی 10 ضلع راولپنڈی

08/09/2026

جماعت اسلامی کو بڑی کامیابی مل گئی، سندھ اسمبلی میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف قرارداد منظور. قرارداد جماعت اسلامی کے ایم پی اے فاروق فرحان نے پیش کی تھی۔

08/09/2026

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے لیوی ٹیکس کے خاتمے سے متعلق قرارداد پیش کی، جسے ایوان نے منظور کر لیا۔
قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ لیوی ٹیکس ختم کیا جائے۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لیوی ٹیکس وفاقی حکومت کا معاملہ ہے، سندھ حکومت اسے ختم نہیں کرسکتی۔
ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت سے لیوی ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کرسکتی ہے۔
بعد ازاں سندھ اسمبلی نے جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد منظور کرلی۔
مزید جانیں پہلے کمنٹ میں

ادھوال میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 160 سے زائد مریضوں کا مفت علاجادھوا...
06/09/2026

ادھوال میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 160 سے زائد مریضوں کا مفت علاج
ادھوال (خصوصی رپورٹ):
جماعت اسلامی زون پی پی 10 ضلع راولپنڈی کے زیر نگرانی، بزم خلفاء راشدین ادھوال کے زیر انتظام اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے گاؤں ادھوال میں ایک فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں 160 سے زائد مرد و خواتین مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جبکہ تمام آنے والے مریضوں کو مفت ادویات اور بنیادی طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
جماعت اسلامی پی پی 10 ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری، پروفیسر تنویر اختر کے مطابق معاشرے کے پسماندہ طبقات کو دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پی پی 10 کے تمام دیہاتوں میں یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے کے تحت چک بیلی خان، سروبہ، پڑیال، سود گنگال اور ٹھلہ کلاں کے بعد اب ادھوال میں بھی یہ فری میڈیکل کیمپ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔
مقامی شہریوں اور منتظمین نے الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کی اس کاوش کو انتہائی سراہا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ ان کی فلاحی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔
قیم زون:
پروفیسر تنویر اختر
جماعت اسلامی زون پی پی 10 ضلع راولپنڈی

Address

Qurtaba City
Rawalpindi
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when jammat e islami PP-10 Rawalpindi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share