Jamaat-e-Islami Kotli Sattian

Jamaat-e-Islami Kotli Sattian

Share

The largest Religious - Political party of Pakistan. JI is struggling for a complete Islamic revolution in Pakistan in all areas. JI has an honest, visiona

JI has an honest, visionary and brave leadership.

Photos from Jamaat-e-Islami Kotli Sattian's post 03/04/2026

آج جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں کے ماہانہ اجتماع ارکان اور عید ملن پارٹی کا انعقاد بعد نماز جمعہ دفتر جماعت اسلامی تحصیل کوٹلی ستیاں میں ہوا جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی تحصیل کوٹلی ستیاں سرفراز احمد دانش صاحب نے کی، شدید بارش اور سخت ترین موسم کے باوجود حاضری بہترین رہی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ طالب حسین عباسی صاحب نے قران مجید کی تلاوت سے کیا، حافظ حفیظ الرحمن ستی صاحب نے اتحاد امت کے موضوع پر درس قران دیا، بزرگ رکن ماسٹر اورنگزیب ستی صاحب نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے، حافظ طالب حسین عباسی صاحب نے درس حدیث دیا، محمد انصار الحق دھنیال ناظم بیت المال جماعت اسلامی تحصیل کوٹلی ستیاں نے بیت المال کے حوالے سے مفصل رپورٹ پیش کی اور سرفراز احمد دانش صاحب امیر جماعت اسلامی تحصیل کوٹلی ستیاں نے حاضرین سے اختتامی خطاب کیا۔ کمپیرنگ کی ذمہ داری محمد ایاز ستی صاحب نے سر انجام دی۔
محمد انصارالحق دھنیال ناظم بیت المال کو بہترین کارکردگی پر امیر جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں کی طرف سے تحفہ بھی دیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں کے دفتری امور کے ناظم کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی۔ اسکے بعد حاضرین کی تواضع کی گئی اور دعائیہ کلمات کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

11/11/2025

𝗧𝗵𝗲 𝗺𝗼𝗺𝗲𝗻𝘁 𝗶𝘀 𝗻𝗼𝘄! ⚡
From Minar-e-Pakistan, a storm of change is about to rise!
Hafiz Naeem-ur-Rehman calls every Pakistani to stand for justice, truth, and a new system.
21–23 November 2025 | Ijtima-e-Aam —
Be part of the movement that will define Pakistan’s future 🇵🇰

26/09/2025

اللہ کریم. استقامت عطا فرمائے آمین


14/09/2022
Photos from Jamaat-e-Islami Kotli Sattian's post 07/08/2021

جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں کی طرف سے دختران اسلام کالج کوٹلی ستیاں میں معززین علاقہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب اسد اللہ بھٹو ایڈوکیٹ (سابق ممبر قومی اسمبلی ) تھے ۔
تقریب سے امیر جماعت اسلامی تحصیل کوٹلی ستیاں حافظ حفیظ الرحمان ،ممتاز سماجی اور علمی شخصیت ڈاکٹر کرنل گل نواز ستی، جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے رہنما طارق رضا اور مہمان خصوصی نے خطاب کیا ۔۔
مقررین نے اپنی گفتگو میں جماعت اسلامی کے فلاحی سماجی اور سیاسی کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ قیام پاکستان کے فورا بعد قرارداد مقاصد کی منظوری سے لے کر آج تک جماعت اسلامی نے وطن عزیز پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔۔
جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے ہر دور میں دیانتداری کی اعلی مثال قائم کی ہے ۔۔
کراچی کے دو سابق میئرز نعمت اللہ خان اور عبدالستار افغانی اس کی ایک قابل تقلید مثال ہیں ۔۔
اسی طرح خیبر پختونخوا میں حکومت کے دوران سراج الحق نے بطور وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم نے مختلف ذمہ داریوں کے حوالے سے کئی شاندار مثالیں قائم کی ۔۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی عوام کو جماعت اسلامی کی قیادت پر اعتماد کرنا ہوگا تاکہ ایک طرف عوام کو ان کی حقوق مل سکیں اور دوسری طرف پاکستان کے قیام کی اصل منزل مثالی اسلامی ریاست کے حصول کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔۔۔

Photos from Jamaat-e-Islami Kotli Sattian's post 06/08/2021

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب اسداللہ بھٹو ایڈووکیٹ کا دختران اسلام کالج کوٹلی ستیاں میں اساتذہ ،طالبات اور دیگر خواتین سے خطاب ۔۔
اپنے خطاب میں انہوں نے شرکاء کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان کی حیثیت سےشر کی ہر طاقت کا مقابلہ کرنا اور خیر کے پھیلاؤ کی جدوجہد کا حصہ بننا ہمارا مشن ہونا چاہیے اور یہی جماعت اسلامی کا نصب العین ہے ۔۔
بعد ازاں انہوں نے ڈائریکٹر دختران اسلام کالج نذیر ستی ور دیگر ذمہ داران سے میٹنگ کی ۔انہوں نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے دختران اسلام کے کردار کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہاں سے فارغ التحصیل طالبات اقامت دین کے مشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی ۔۔۔

06/08/2021
Photos from Jamaat-e-Islami Kotli Sattian's post 06/08/2021

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب اسداللہ بھٹو ایڈووکیٹ جماعت اسلامی کوٹلی ستیاں کے اجتماع ارکان اور ناشتہ کی تقریب میں موجود ہیں ۔۔۔۔

Photos from Jamaat-e-Islami Kotli Sattian's post 05/08/2021
06/09/2020

بہت سے مسائل کے باوجود پاکستانی قوم کو بہرحال اللہ تعالی نے مختلف خوبیوں سے نوازا ہے۔۔ایک دوسرے کی مدد کرنا اور مختلف انداز میں ایک دوسرے کو آسانی فراہم کرنے کی کوشش کرنا ہمارے معاشرے کی ایک خوبی ہے۔۔۔اس ویڈیو میں اس حوالے سے بات کی گئی ہے۔۔۔
آپ بھی اس حوالے سے کمنٹ کر کے اپنی رائے کا اظہار کیجئے۔۔چینل کو سبسکراٸب بھی کیجیے۔۔۔۔ویڈیو کا ٹاٸٹل اور لنک نیچے دیا گیا ہے ۔۔۔
حافظ عبدالمتین
Title:
helping others change your life | pakistani nation || Build a new pakistan
link:https://youtu.be/uhg1RVmkng8

Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Kotli Sattian
Rawalpindi
46000