06/09/2022
Idara Bahali e Mazooran ادارہ بحالی معذوراں
Idara Bahali-e-Mazooran has been serving since 2011 founded by late Aamir Mehboob.
06/09/2022
اگر آپ کسی کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو پلیز انباکس کریں۔ آپ سے گزارش ہے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے دل کھول کر مدد کریں۔
سیلاب زدگان کو فوری امداد میں کیا چاہیے؟
سیلاب زدگان کو امدادی کیمپس میں شہریوں کی طرف سے بعض چیزیں ایسی بھی پہنچائی جا رہی ہیں جن کی ضرورت نہیں ہے یا جو فوری ترجیحات میں شامل نہیں ہیں۔ جیسے کہ پرانے کپڑے یا جوتے، کمبل، رضائیاں، پکا ہوا کھانا یا بغیر ابلا دودھ۔
ٹھیک ٹھیک کیا چاہیے، آپ کی سہولت کے لیے انتہائی مختصر اور ٹو دی پوائنٹ لسٹ درج ذیل ہے؛
1. خشک ایندھن (ماچس، موم بتی، مٹی کا تیل، سولر لیمپ، لکڑی، کیونکہ چولہے تک جلنے کی پوزیشن میں نہیں)
2. پینے کا صاف پانی (نلکے کام نہیں کر رہے اور بجلی سیلاب زدہ علاقوں میں احتیاطً کاٹ دی جاتی ہے)
3. خشک خوراک (چونکہ پکا ہوا کھانا صرف ایک وقت کام آئے گا جب کہ خشک خوراک دو تین وقت کام دے سکتی ہے)
4. چادریں (کمبل یا رضائیوں کی جگہ صرف صاف چادریں، پولی تھین کی چادریں، فرش پر بچھانے کی دریاں، ترپال، مچھر دانیاں)
5. سلے ہوئے کپڑے جو فوری پہنے جا سکیں (کپڑے سینے کی سہولت کہیں میسر نہیں ہے)
6. پلاسٹک کے جوتے (عام جوتے وہاں قابل استعمال نہیں ہیں، جگہ جگہ کھڑے پانی میں عام جوتے کی سلائی کھل جاتی ہے)
7. خشک دودھ (چھوٹے بچوں کے لیے یا بچوں کی خوراک کے دیگر پیکٹ)
8. جانوروں کے لیے خشک چارہ (انسانوں کو پھر بھی امداد مل رہی ہے، جانوروں کا پرسان حال کوئی نہیں)
9. خیمے (مارکیٹ میں پہلے ہی شارٹ ہیں)
10. سینیٹری پیڈز (انتظامات چونکہ اکثر مرد حضرات کر رہے ہوتے ہیں اس لیے یہ پہلو رہ جاتا ہے)
اگر آپ کسی کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو پلیز انباکس کریں۔ آپ سے گزارش ہے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے دل کھول کر مدد کریں۔
25/08/2022
Weldon Social Welfare Department Punjab. You did a great job.
15/08/2022
شجر کاری مہم کے سلسلے میں آج گورنمنٹ بوائز ہائی بھاٹہ، تحصیل گوجرخان میں پودے لگائے گئے اور سکول کے بچوں میں بھی پودے تقسیم کیے گئے۔
11/08/2022
مریض بچی کا نام۔۔۔۔۔ کرن
پتہ:-۔ پروج شریف ،تحصیل گوجرخان
عمر: ساڑھے 3 سال
کچھ دن پہلے کرن کے آلہ سماعت کے لئے اپیل کی گئی تھی. آج اللہ کے فضل و کرم سے اور عزیز دوستوں کے تعاون کی وجہ سے ہم کرن کے لئے آلہ سماعت لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں. کرن کے آلہ سماعت کافی زیادہ مالیت کے تھے جس کی وجہ سے اس کام میں تاخیر ہوئی.لیکن الحمد اللہ ہم 2022 کا کام 2022 میں ہی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کامیاب رہے.
ان تمام دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دیا.
مستحق افراد میں آسانیاں تقسیم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں.دل کھول کر خصوصی بچوں کے لئے عطیات دیں تا کہ کسی بھی بچے کی مدد کرنے میں اتنی تاخیر نہ ہو.
شکریہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Rawalpindi
