Namrala village

Namrala village

Share

Namrala is village located in UC jandala disst rawalakot almost 45 km
Page Admin
Anis khaliq
Murtaza Aziz

03/06/2026

پاکستان سے انڈیا واقعی بہتر ہے ؟

02/06/2026

کشمیر کے نوجوان خاموش نہیں، بیدار ہیں۔
ان کی ہڑتال صرف احتجاج نہیں بلکہ اپنے حق، شناخت اور آزادیِ اظہار کی ایک مضبوط صدا ہے۔

جب نوجوان ظلم، ناانصافی اور محرومی کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو تاریخ بدلنے لگتی ہے۔
؎
نہ جبر سے دبیں گے، نہ ظلمت سے رکیں گے
کشمیر کے یہ نوجوان تاریخ لکھیں گے

#کشمیر




01/06/2026

بادشاہ کبھی بھی ایسے غلام کو وفادار نہیں سمجھتا جو صرف تعریفیں اور خوشامد کرتا رہے۔
حقیقی وفادار وہ ہوتا ہے جو وقت آنے پر سچ بولنے کی ہمت رکھے، غلط فیصلوں پر روکھ ٹوک کرے، اچھا مشورہ دے اور برے کام کی نشاندہی کروائے۔

تاریخ گواہ ہے کہ چاپلوس ہمیشہ حکمران کو وقتی خوشی دیتے ہیں، مگر سچے خیر خواہ وہ ہوتے ہیں جو تلخ مگر سچی بات کر کے بادشاہ، نظام اور معاشرے کو تباہی سے بچاتے ہیں۔

یہاں “بادشاہ” سے مراد حکمران اور “غلام” سے مراد معصوم عوام ہیں، نہ کہ حقیقی غلام۔
ایک مضبوط ریاست وہی ہوتی ہے جہاں عوام کو سچ بولنے، سوال کرنے اور اصلاح کی بات کرنے کا حق حاصل ہو، اور حکمران ایسے مخلص لوگوں کی قدر کریں جو حق بات کہنے کی جرات رکھتے ہوں۔

خوشامد وقتی فائدہ دے سکتی ہے، مگر سچی تنقید اور مخلص مشورہ ہی قوموں کی اصلاح کا سبب بنتا ہے۔

28/05/2026

لمبی سڑک، سنّاٹا اور چاندنی کا ساتھ،
لانگ ڈراؤ میں یاد آئی کسی اپنے کی بات۔

؎
رات گہری تھی مگر حوصلہ جوان تھا،
لانگ ڈراؤ کا ہر موڑ اک امتحان تھا۔

؎
ہیڈلائٹس کی روشنی اور خاموش فضائیں،
رات کے مسافر کو بہت کچھ سکھائیں۔

؎
تاریک رات، لمبا رستہ، تھکا ہوا وجود،

لانگ ڈراؤ میں انسان خود سے ہوتا روبرو۔

23/05/2026

قناة مكة Makkah TV

“حج انسان کو صرف احرام نہیں پہناتا، بلکہ تکبر، نفرت، حسد اور دنیا پرستی اتار دیتا ہے۔
یہ انسان کو صبر، عاجزی، بھائی چارے اور اللہ کی اطاعت کا درس دیتا ہے۔”

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“جس نے اللہ کے لیے حج کیا اور اس دوران نہ فحش بات کی اور نہ گناہ، وہ ایسے واپس لوٹتا ہے جیسے اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔”

حج انسان کو پاک ضرور کرتا ہے، مگر اصل کامیابی اس پاکیزگی کو حج کے بعد بھی برقرار رکھنے میں ہے۔

Photos from PWD Rawalakot's post 22/05/2026
21/05/2026

یہ نامرالہ کا بوائز پرائمری اسکول ہے، جو 2005 کے زلزلے میں تباہ ہو گیا تھا۔
آج حالت یہ ہے کہ اس کے تباہ شدہ کھنڈرات بھی باقی نہیں رہے۔ یہ صورتحال حکومتِ وقت کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔

زلزلے کے بعد ابتدائی طور پر نامرالہ والے فاروق صاحب کے گھر میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھا گیا، بعد ازاں کمیونٹی کی کوششوں سے ایک چھوٹی سی عمارت تعمیر کی گئی جہاں آج بھی بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ مگر یہ بندوبست عارضی اور ناکافی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ:

1۔ کمیونٹی متبادل مناسب جگہ کے انتخاب پر عملی کام کرے، جو گاؤں کے درمیان اور بچوں کے لیے آسان رسائی والی ہو، تاکہ حکومت سے باقاعدہ نئی اسکول بلڈنگ کا مطالبہ کیا جا سکے۔

2۔ چونکہ گہل اور نامرالہ کے بہت سے مسائل مشترک ہیں، اور گہل مڈل اسکول کی عمارت بھی تباہ حالی کا شکار ہے، اس لیے اگر مڈل اسکول کو گہل اور نامرالہ کے درمیان مرکزی مقام پر منتقل کیا جائے تو دونوں علاقوں کے طلبہ کے لیے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکتا ہے۔

امید ہے حکومتِ وقت اس اہم مسئلے پر سنجیدگی سے توجہ دے گی، جبکہ لوکل کمیونٹی بھی عملی کردار ادا کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے متحد ہو کر اس مسئلے کے حل میں اپنا حصہ ڈالے گی fans Raja Murtaza Aziz ابرار جاوید کشمیری Fiaz Khan شاہد گلزار Khan Tayyab Durrani Shafiq Sadiq Zulfqar Shaheen عرفان اسلم سدوزئی Sardar Amir Khan Sardar Saghir Khan lover's Touqeer Ali Darwesh Shafiq Mughal Sardar Irfan Arshid Shahzad Hussain Ishtiaq Ahmed Faisal Maqsood Atif Nawaz Khan Iffi Bilal Fiaz Sarfraz Nawaz Nawaz Farhad Khan

16/05/2026

میرے گاؤں کی صورت حال

پانی کی ٹینکی میں جب مختلف جگہوں سے لیک اور چھید ہو جائیں تو ایک انسان اپنے دو ہاتھوں سے سارے سوراخ بند نہیں کر سکتا۔
کبھی ایک طرف ہاتھ رکھنا پڑتا ہے، کبھی دوسری طرف دوڑنا پڑتا ہے تاکہ پانی کا ضیاع کم ہو اور نظام چلتا رہے۔

اسی طرح بعض اوقات معاملات کو سلجھانے کے لیے انسان کو دو طرفہ کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔
کہیں سختی کم کرنا پڑتی ہے، کہیں بات کو نرم انداز میں آگے بڑھانا پڑتا ہے تاکہ مسئلہ مزید خراب ہونے کے بجائے حل کی طرف جائے۔

اس کا مطلب دوہرا معیار نہیں، بلکہ حالات کے مطابق حکمت اور معاملہ فہمی ہوتی ہے۔

03/02/2026

Sonu Kakkar Atif Aslam علي فايز Ali Fayez Ali Zafar Shreya Ghoshal

03/02/2026

پاکستان کا انڈیا کے خلاف میچ کا بائیکاٹ
مخصوص لوگوں کا جتھاغم میں مبتلا
سمجھ سے باہر ہے یہ کون لوگ ہیں ؟

Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Rawalpindi