03/06/2026
جہلم،تھانہ جلالپورشریف کی اہم کارروائی،ایمرجنسی15پرقتل کی جھوٹی کال کرنےوالاملزم گرفتار،مقدمہ درج،ملزم کی کال پرپولیس فوری طورپرموقع پرپہنچی توواقعہ کی جانچ پڑتال پرمعلوم ہواکہ قتل کی اطلاع بےبنیاداورجھوٹی تھی،ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Govt of Punjab Punjab Police - Central Police Office Jhelum Police Official
01/06/2026
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش قانوناً جرم ہے۔
جہلم،تھانہ للہ پولیس کی کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Govt of Punjab Punjab Police - Central Police Office Jhelum Police Official
30/05/2026
آرپی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، پاک آسٹریلیا میچ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے آرپی او کو سیکیورٹی، ٹریفک اور پارکنگ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی، مشکوک افراد، اشیاء اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور سیکیورٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسٹیڈیم، روٹس اور حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، راولپنڈی پولیس بین الاقوامی میچ کے دوران کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو محفوظ ماحول فراہم کرے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ذریعے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تسلسل کے لیے محفوظ اور پرامن ماحول کا قیام ناگزیر ہے، راولپنڈی پولیس ہر سطح پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے،بابر سرفراز الپا آرپی او راولپنڈی
Govt of Punjab Punjab Police - Central Police Office Rawalpindi Police City Traffic Police Rawalpindi
30/05/2026
جہلم:تھانہ چوٹالہ پولیس کی اہم کارروائی،سوشل میڈیاپراسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم کے قبضہ سے ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Govt of Punjab Punjab Police - Central Police Office Jhelum Police Official
27/05/2026
عید الاضحٰی کی نماز پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی،
آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز سمیت دیگر سینئر پولیس افسران اور اہلکاروں نے نماز عید ادا کی،
نماز کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی، مسلم امہ اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی،
نماز عید کی ادائیگی کے بعد آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی پولیس افسران و اہلکاران سے عید ملے اور انکے ساتھ کھانا کھایا،
عید الاضحی کے موقع پر شہر بھر میں نماز عید کے لیے راولپنڈی پولیس کے 3700 سے زائد افسران تعینات کیے گئے،
736 مساجد، 62 امام بارگاہوں،60 کھلے مقامات پر عید کی نماز کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے،
عید پر بہترین سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے پر آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے راولپنڈی پولیس کو شاباش دی،
شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے راولپنڈی پولیس 24/7 مصروف عمل ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی
25/05/2026
آرپی اوبابرسرفرازالپااورسی پی اوسیدخالدمحمودہمدانی کاعیدالاضحیٰ کےحوالےسےمویشی منڈیوں اورشہرکےمختلف علاقوں کادورہ،ایس پی پوٹھوہار،ڈی ایس پی کینٹ اوردیگرافسران بھی ہمراہ تھے،آرپی اوبابرسرفرازالپااورسی پی اوسیدخالدمحمودہمدانی نےسکیورٹی اوردیگرانتظامات کاجائزہ لیااورافسران کو ہدایات دیں،مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی پر250افسران واہلکارسیکورٹی فرائض سرانجام دےرہےہیں،مویشی منڈیوں کےاطراف ٹریفک انتظامات کویقینی بنانےکےلیے100سےزائدٹریفک افسران بھی فرائض سرانجام دےرہےہیں،شہریوں کی سہولت اورحفاظت کےلیےفول پروف سکیورٹی اورٹریفک انتظامات کویقینی بنایاجارہاہے، تھانوں کی موبائلز،ڈولفن وایلیٹ فورس کی ٹیمیں منڈیوں کےاطراف گشت کررہی ہیں،بس اڈوں اورہوٹل سرائےکی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،عیدالاضحیٰ کےموقع پرمساجد،امام بارگاہوں،عیدگاہوں،اہم اورپبلک مقامات کےلئےفول پروف سکیورٹی پلان تیارکیاگیاہے،شہریوں کی حفاظت اورامن و امان کو یقینی بنانے کےلیےتمام تراقدامات اٹھائےجارہےہیں،عیدالاضحیٰ کےموقع پرشہر بھرمیں مربوط سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، پنجاب پولیس شب و روز شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے مصروف عمل ہے تاکہ شہری اطمینان اور اعتماد سے عید کی خوشیاں منا سکیں، آر پی او بابر سرفراز الپا
Govt of Punjab Punjab Police - Central Police Office Rawalpindi Police Attock Police Jhelum Police Official Chakwal Police City Traffic Police Rawalpindi District Police Murree
24/05/2026
سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی جانب سے شہداء کے خاندانوں اور مستحق غازیوں کے نام خصوصی خط،
شہداء ویلفیئر فلنگ اسٹیشنز کے دوبارہ فعال ہوتے ہی ماہانہ ویلفیئر چیکس کے اجراء کی خوشخبری سنا دی۔
23/05/2026
آرپی اوراولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کاتھانہ وارث خان میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او وارثخان، اےڈی آئی جی ملک نعیم اختر،ایس ایچ اوزوتفتیشی افسران وارثخان سرکل بھی موجودتھے،آرپی او نےکھلی کچہری میں آئے ہوئے شہریوں کی درخواستوں پرمتعلقہ افسران کوقانون کے مطابق کارروائی کرکےمقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے،اس موقع پرآرپی او نےگفتگوکرتے ہوئےکہاکہ تھانہ جات کی سطح پرکھلی کچہریاں شہریوں کےساتھ براہ راست رابطہ رکھنے کا ذریعہ ہیں اورشہریوں کوانکی دہلیزپرانکےمسائل کاحل ہماری اولین ترجیح ہے،آرپی او نے مزید کہا کھلی کچہریوں کے انعقاد سےعوامی شکایات کابروقت ازالہ اورانصاف کی فراہمی کی پولیسنگ کابنیادی مقصد ہے،بعد ازاں کھلی کچہری آرپی اونے تھانہ وارثخان کا دورہ بھی کیا جس میں تھانہ کی بلڈنگ،فرنٹ ڈیسک، حوالات اور دیگر متعلقہ امور کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔
Govt of Punjab Punjab Police - Central Police Office Rawalpindi Police City Traffic Police Rawalpindi