RPO Rawalpindi

RPO Rawalpindi

Share

Regional Police officer Rawalpindi official page,managed by the social media team of RPO office Rwp

03/06/2026

جہلم،تھانہ جلالپورشریف کی اہم کارروائی،ایمرجنسی15پرقتل کی جھوٹی کال کرنےوالاملزم گرفتار،مقدمہ درج،ملزم کی کال پرپولیس فوری طورپرموقع پرپہنچی توواقعہ کی جانچ پڑتال پرمعلوم ہواکہ قتل کی اطلاع بےبنیاداورجھوٹی تھی،ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Govt of Punjab Punjab Police - Central Police Office Jhelum Police Official

02/06/2026

راولپنڈی میں محرم الحرام پرامن وامان کوبرقراررکھنے کے لیے اتحاد بین المسلمین کانفرنس کا انعقاد،کانفرنس کی صدارت مفتی ڈاکٹر انتخاب احمد نوری، چئیرمین متحدہ علمائے بورڈ پنجاب وممبر نظریاتی کونسل پاکستان نے کی،کانفرنس میں کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا،ڈی سی راولپنڈی،ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی کے رکن قومی اسمبلی و اراکین پنجاب اسمبلی اور ڈویژن بھر سے ضلعی انتظامی افسران کی شرکت،کانفرنس کا انعقاد بسلسلہ محرم الحرام امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیےکیا گیا،کانفرنس سے مفتی ڈاکٹر انتخاب احمد نوری، چئیرمین متحدہ علمائےبورڈ، پنجاب وممبر نظریاتی کونسل پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی استحکام اور امن و امان کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا واضح پیغام ہے کہ صوبہ میں کسی قسم کی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔روایت سے ہٹ کر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام، کی آمد سے قبل امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ہم سب سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھیں، دشمن فیک اکاؤنٹس سے شر پھیلا سکتا ہے،80 ہزار سے زائد پاکستانی بشمول افواج پاکستان کے جوانوں،سویلین،علماء کرام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے،آج کی کانفرنس واضح پیغام ہےکہ دشمن کی تمام سازشیں ناکام بنائیں گے،مسلک سےبالاترہوکرامن کےلیےسب اپنا مثبت کردار ادا کریں،آج کی کانفرنس سے اخوت اور اتحاد کا پیغام جائے گا۔
کمشنر راولپنڈی عامر خٹک نےکانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کوبرقراررکھنےمیں علمائےکرام نےہمیشہ تعمیری کرداراداکیاہے،علماء کرام نے ہر موقع پر انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے، محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ، پولیس اور علمائے کرام کا باہمی رابطہ ضروری ہے،
آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام میں ہمیشہ کی طرح سیکورٹی کےموثر انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔علماء کرام سمیت سب اسٹیک ہولڈرز سے ملکر جامع سیکورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے۔
کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی و استحکام، ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔
Govt of Punjab Punjab Police - Central Police Office Commissioner Rawalpindi Official Deputy Commissioner Rawalpindi Attock Police Jhelum Police Official Chakwal Police District Police Murree City Traffic Police Rawalpindi

01/06/2026

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش قانوناً جرم ہے۔
جہلم،تھانہ للہ پولیس کی کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Govt of Punjab Punjab Police - Central Police Office Jhelum Police Official

Photos from RPO Rawalpindi's post 30/05/2026

آرپی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، پاک آسٹریلیا میچ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے آرپی او کو سیکیورٹی، ٹریفک اور پارکنگ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی، مشکوک افراد، اشیاء اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور سیکیورٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے، سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اسٹیڈیم، روٹس اور حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، راولپنڈی پولیس بین الاقوامی میچ کے دوران کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کو محفوظ ماحول فراہم کرے گی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کے ذریعے فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تسلسل کے لیے محفوظ اور پرامن ماحول کا قیام ناگزیر ہے، راولپنڈی پولیس ہر سطح پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے،بابر سرفراز الپا آرپی او راولپنڈی
Govt of Punjab Punjab Police - Central Police Office Rawalpindi Police City Traffic Police Rawalpindi

Photos from RPO Rawalpindi's post 30/05/2026

جہلم:تھانہ چوٹالہ پولیس کی اہم کارروائی،سوشل میڈیاپراسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار،ملزم کے قبضہ سے ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Govt of Punjab Punjab Police - Central Police Office Jhelum Police Official

27/05/2026

عید الاضحٰی کی نماز پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی اور دیگر سینئر افسران اور اہلکاروں نے نماز عید ادا کی، نماز کی ادائیگی کے بعد آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک اور سی پی او سید خالد محمود ہمدانی پولیس افسران و اہلکاروں سے عید ملے اور انکے ساتھ کھانا کھایا، عید پر بہترین سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے پر آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی راولپنڈی پولیس کو شاباش۔

Photos from Rawalpindi Police's post 27/05/2026

عید الاضحٰی کی نماز پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی،

آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز سمیت دیگر سینئر پولیس افسران اور اہلکاروں نے نماز عید ادا کی،

نماز کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی، مسلم امہ اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی،

نماز عید کی ادائیگی کے بعد آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی پولیس افسران و اہلکاران سے عید ملے اور انکے ساتھ کھانا کھایا،

عید الاضحی کے موقع پر شہر بھر میں نماز عید کے لیے راولپنڈی پولیس کے 3700 سے زائد افسران تعینات کیے گئے،

736 مساجد، 62 امام بارگاہوں،60 کھلے مقامات پر عید کی نماز کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے،

عید پر بہترین سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے پر آر پی او بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے راولپنڈی پولیس کو شاباش دی،

شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے راولپنڈی پولیس 24/7 مصروف عمل ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی

Photos from RPO Rawalpindi's post 25/05/2026

آرپی اوبابرسرفرازالپااورسی پی اوسیدخالدمحمودہمدانی کاعیدالاضحیٰ کےحوالےسےمویشی منڈیوں اورشہرکےمختلف علاقوں کادورہ،ایس پی پوٹھوہار،ڈی ایس پی کینٹ اوردیگرافسران بھی ہمراہ تھے،آرپی اوبابرسرفرازالپااورسی پی اوسیدخالدمحمودہمدانی نےسکیورٹی اوردیگرانتظامات کاجائزہ لیااورافسران کو ہدایات دیں،مویشی منڈیوں کی سیکیورٹی پر250افسران واہلکارسیکورٹی فرائض سرانجام دےرہےہیں،مویشی منڈیوں کےاطراف ٹریفک انتظامات کویقینی بنانےکےلیے100سےزائدٹریفک افسران بھی فرائض سرانجام دےرہےہیں،شہریوں کی سہولت اورحفاظت کےلیےفول پروف سکیورٹی اورٹریفک انتظامات کویقینی بنایاجارہاہے، تھانوں کی موبائلز،ڈولفن وایلیٹ فورس کی ٹیمیں منڈیوں کےاطراف گشت کررہی ہیں،بس اڈوں اورہوٹل سرائےکی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،عیدالاضحیٰ کےموقع پرمساجد،امام بارگاہوں،عیدگاہوں،اہم اورپبلک مقامات کےلئےفول پروف سکیورٹی پلان تیارکیاگیاہے،شہریوں کی حفاظت اورامن و امان کو یقینی بنانے کےلیےتمام تراقدامات اٹھائےجارہےہیں،عیدالاضحیٰ کےموقع پرشہر بھرمیں مربوط سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، پنجاب پولیس شب و روز شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے مصروف عمل ہے تاکہ شہری اطمینان اور اعتماد سے عید کی خوشیاں منا سکیں، آر پی او بابر سرفراز الپا
Govt of Punjab Punjab Police - Central Police Office Rawalpindi Police Attock Police Jhelum Police Official Chakwal Police City Traffic Police Rawalpindi District Police Murree

24/05/2026

سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کی جانب سے شہداء کے خاندانوں اور مستحق غازیوں کے نام خصوصی خط،

شہداء ویلفیئر فلنگ اسٹیشنز کے دوبارہ فعال ہوتے ہی ماہانہ ویلفیئر چیکس کے اجراء کی خوشخبری سنا دی۔

Photos from RPO Rawalpindi's post 23/05/2026

آرپی اوراولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کاتھانہ وارث خان میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او وارثخان، اےڈی آئی جی ملک نعیم اختر،ایس ایچ اوزوتفتیشی افسران وارثخان سرکل بھی موجودتھے،آرپی او نےکھلی کچہری میں آئے ہوئے شہریوں کی درخواستوں پرمتعلقہ افسران کوقانون کے مطابق کارروائی کرکےمقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے،اس موقع پرآرپی او نےگفتگوکرتے ہوئےکہاکہ تھانہ جات کی سطح پرکھلی کچہریاں شہریوں کےساتھ براہ راست رابطہ رکھنے کا ذریعہ ہیں اورشہریوں کوانکی دہلیزپرانکےمسائل کاحل ہماری اولین ترجیح ہے،آرپی او نے مزید کہا کھلی کچہریوں کے انعقاد سےعوامی شکایات کابروقت ازالہ اورانصاف کی فراہمی کی پولیسنگ کابنیادی مقصد ہے،بعد ازاں کھلی کچہری آرپی اونے تھانہ وارثخان کا دورہ بھی کیا جس میں تھانہ کی بلڈنگ،فرنٹ ڈیسک، حوالات اور دیگر متعلقہ امور کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔
Govt of Punjab Punjab Police - Central Police Office Rawalpindi Police City Traffic Police Rawalpindi

Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Office Of The Regional Police Officer Rawalpindi Khadim Hussain Road Near Lalkurti Rawalpindi
Rawalpindi
46000