02/06/2026
Approaching!!🌷🌷
Eid e Azeem!!🌷🌷
Leading poets of Subcontinent
02/06/2026
Approaching!!🌷🌷
Eid e Azeem!!🌷🌷
30/05/2026
Today is 18th Jeth, the third month in the traditional Punjabi and Sikh Nanakshahi calendars, corresponding with the peak of the summer heat in May.Culturally, 18 Jeth holds deep significance. In parts of South Asia, it is historically observed to coincide with Ashura (the 10th of Muharram), commemorating the tragedy of Karbala.
30/05/2026
لبیکَ یا حُسین علیہ السّلام
السلام و علیکَ یا طفلانِ حضرت مُسلم بن عقیل علیہ السلام
حضرت مُحمد بن مُسلم علیہ السلام
حضرت ابراہیم بن مُسلم علیہ السلام
کلام حضرت میرببر علی انیسؔؒ
السلام و علیکَ یا طفلانِ حضرت مُسلم بن عقیل علیہ السلام
حضرت مُحمد بن مُسلم علیہ السلام
حضرت ابراہیم بن مُسلم علیہ السلام
نہر پر حضرتِ مسلمؑ کے خلف آتے ہیں
خُلد کے جانے کو مقتل کی طرف آتے ہیں
لعل ہونے کے لیے دُر ِ نجف آتے ہیں
ڈوبنے کو قمر ِ بُرجِ شرف آتے ہیں
آگے آگے تو یتیموں کے قضا آتی ہے
پیچھے سر کھولے ہوۓ خیر النسا آتی ہے
حضرت مرزا سلامت علی دبیر رح
کوفے میں جو پابندِ بلا ہو گئے مُسلمؑ
اور موردِ بیدادِ جفا ہو گئے مُسلمؑ
بچوں سے بھی غُربت میں جُدا ہو گئے مُسلمؑ
اِن صدموں سے مُشتاقِ قضا ہو گئے مُسلمؑ
ہر روز مُسافر کے لئے در بدری ہے
ہر شام کو عُمر اُن کی چراغِ سحری ہے
قاتل نے لگائی سرِ مُسلمؑ پہ جو شمشیر
سر کٹ کے پُکارا میں فدائے سرِ شبیرؑ
کوٹھے سے گرایا جو تنِ مُسلمِؑ دلگیر
یا حیدرِؑ کرار کہا اور کہی تکبیر
قطرے تو گرے خون کے دامانِ علیؑ میں
سر گود میں زہراؑ کے تن آغوشِ علیؑ میں
(مرثیہ نگار: حضرت مرزا سلامت علی دبؔیرؒ)