27/05/2026
Rawalpindi Development Authority
Rawalpindi Development Authority (RDA) is a Governmental Organization working for the betterment and development of the city of Rawalpindi, Punjab, Pakistan.
27/05/2026
23/05/2026
آر ڈی اے کانفرنس روم میں کمشنر راولپنڈی/ڈی جی آر ڈی اے کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز (فنانس، پلاننگ، انجینئرنگ، اسٹیٹ مینجمنٹ) نے شرکت کی۔
ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ محترمہ ملیحہ ایسر نے آر ڈی اے کی 13 ہاؤسنگ سکیموں میں خالی پراپرٹیز کے تحفظ و استعمال کا منصوبہ پیش کیا۔
🎯 تین بڑے مقاصد:
✅ قبضہ مافیا سے بچاؤ
✅ تعمیرات سے مستحکم آمدنی
✅ زمین کا بہتر اور موثر استعمال
تمام ڈائریکٹرز (ایڈیشنل ڈی جی، ایڈمن، فنانس، پلاننگ، انجینئرنگ) نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کو بھرپور تعاون دینے کا عزم کیا۔
کمشنر/ڈی جی نے ڈیزائن بروقت تیار کرنے اور فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی — اجلاس غیر استعمال شدہ اراضی کو آمدنی دینے والے اثاثوں میں تبدیل کرنے کے عزم پر ختم ہوا۔
14/05/2026
رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف نے آر ڈی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کر کے فیض آباد انٹرچینج پر سلپ روڈ اور معلوماتی بورڈز کے منصوبے کا جائزہ لیا۔
چیف انجینئر انور باران نے بتایا کہ یہ منصوبہ 6 مارچ 2026 کو 15.49 ملین روپے کی لاگت سے شروع ہوا تھا۔
آر ڈی اے اس منصوبے کو اگلے دو ہفتوں میں مکمل کر کے عوام کے حوالے کر دے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جواد ارشد نے وقت پر تکمیل کے لیے کیے گئے تمام اقدامات سے آگاہ کیا۔
ایم پی اے راجہ محمد حنیف نے آر ڈی اے کی تیز رفتار اور بہتر کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ اور سال 2026-27 کے ADP منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
12/05/2026
ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے / کمشنر راولپنڈی کی واضح ہدایات ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے اور آر ڈی اے کا عوامی امیج بہتر بنایا جائے۔ اسی حکمت عملی کے تحت آر ڈی اے کے کانفرنس روم میں پرائس اسسمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آر ڈی اے کی ملکیت والی پارکنگ پلازوں اور دکانوں کی دوبارہ نیلامی کے لیے ریزرو قیمت کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ پارکنگ فیس کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت میڈم ملیحہ ایثار (ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ) نے کی، جس میں ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر فنانس اور دیگر افسران شریک ہوئے۔
کونوینر نے پلازوں کی لوکیشن، لیز معاہدوں کے اختتام، موجودہ نیلامی قیمتوں پر بریفنگ دی اور ریزرو پرائس کے لیے سفارشات طلب کیں۔
ڈائریکٹر فنانس نے عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے ریزرو پرائس تجویز کی، جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن نے ریونیو کے لیے تزئین و آرائش کی تصدیق کی۔
ریزرو پرائس اور موٹر سائیکل، رکشہ اور گاڑیوں کی پارکنگ فیس عوامی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے طے پائی۔ کمیٹی نے نیلامی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔
چئیرپرسن نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس مثبت نوٹ پر ختم ہوا۔
10/05/2026
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف نے راولپنڈی میں معرکہ حق اسکوائر کا افتتاح کردیا.
Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif inaugurated the Marka-e-Haq Square in Rawalpindi. A record was set with the completion of 5 underpasses, 2 overhead bridges, and a pedestrian bridge in just 179 days.
08/05/2026
آر ڈی اے نے اپنی اسکیموں کی کھلی جگہوں (Open Spaces) پر کام کرنے کا فیصلہ کر لیا
مکانات یا دکانیں نہیں بن سکیں گی — زمین کا استعمال تبدیل نہیں ہو گا
سینئر افسران کا کہنا ہے کہ یہ جگہیں شہر کے پھیپھڑوں کی مانند ہیں
ان کھلی جگہوں کو عوامی پارکس میں تبدیل کرنے کی تجویز زیر غور
قبضہ مافیا سے بچانے کے لیے تھرڈ پارٹی سے سروے بھی کرایا جا رہا ہے
تمام بڑے افسران مشترکہ طور پر سائٹ کا معائنہ کریں گے اور حتمی رپورٹ دیں گے
05/05/2026
Post-Induction training officers visited Rawalpindi Development Authority (RDA) for an exclusive hands-on exposure session.
🏛️ Ms. Nousheen Israr, Director Admin, along with Chief Planner Tahir Meo, Director Estate Ms. Maleeha Iesar, Deputy Director Engineering Ms. Komal Chaudary, and Deputy Director Dawood Khalid, welcomed the team and outlined RDA's role.
📊 Key updates shared: Rawalpindi Ring Road, Nullah Lai digitalization, and ADP schemes.
🏘️ Estate and planning teams detailed 13 RDA housing schemes, Master Plan, and actions against illegal schemes.
💻 Digital strides like E-BIZ, E-FOAS, and a revamped daily-updated website were also presented.
❓ Trainees engaged in a Q&A, followed by shield distribution and closing remarks.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Liaqat Bagh, Murree Road
Rawalpindi
46000
