07/04/2025
Khidmat Group zindabad ❤❤❤ 🌹🌹🌹🌹
Gulshan Abad People's welfare group
07/04/2025
Khidmat Group zindabad ❤❤❤ 🌹🌹🌹🌹
الحمدللہ
خدمت گروپ سوسائٹی کے مسائل سے اور مسائل پیدا ہونے اور کرنے والوں سےبخوبی آگاہ ہے۔
خدمت گروپ کو یہ بھی اندازہ ہے کہ سوسائٹی کے مسائل حل کرنے کے لیئے
اور
باالخصوص سیکٹر 4 کی زمین کی کمپیکٹ بلاک کی صورت میں خرید نے اور RDA معیار کے مطابق مفاد عامہ کا رقبہ خریدنے، متاثرین کو ایڈجسٹ کرنے، ناجائز قبضے چھڑانے اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے اخراجات کا تخمینہ سے بھی آگاہ ہے۔
سوسائٹی کے ہر رہائشی کی طرح خدمت گروپ کے ممبران/امیدواران اور سپورٹران، پانی، بجلی، گیس، کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور سیکورٹی و صفائی کی ناگفتہ بہ حالات سے متاثر ہے، ہم سوسائٹی کو ان حالات میں پہنچانے کی وجوہات اور پہنچانے والوں سے بھی بخوبی واقف ہیں۔
خدمت گروپ نے اپنے منشور میں ان سب مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا ہے اور مسائل پیدا کرنے والوں کے خلاف باالترتیب پہلے اخلاقی دباؤ اور کامیاب نہ ہونے پر بذریعہ قانونی کارروائی ریکوری کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
اللہ تعالٰی کے فضل وکرم اور آپ ممبران کے تعاون سے خدمت گروپ انتخابی نشان 🌹 کو کامیابی ملی تو آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔
کرپٹ مافیا نے اگر اخلاقی طور پر دستاویزی ثبوت کے ساتھ اپنی صفائی پیش نہیں کی تو انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑیگا، تلافی کے ساتھ جیل بھی جانا ہوگا۔
محترم ممبران/ووٹرز کو چاہیئے کہ اپنے اور سوسائٹی کو نقصان پہنچانے والوں کا براہ راست محاسبہ کروانے اور نقصانات کی ریکوری کیلئے صرف خدمت گروپ کے انتخابی نشان 🌹 پر مہر لگایں، خدمت گروپ کی بجائے کسی بھی نام یا نشان پر دیا ووٹ کرپٹ مافیا کو جائیگا۔
سوسائٹی کی خوشحالی کا ضامن
ان شاءاللہ خدمت گروپ
انتخابی نشان 🌹
کون سا سسٹم تین سال میں بنا یا تین سال میں تباہ ہوا؟
1۔ 2002 میں 66.5کروڑ کی کرپشن کے الزامات پر انتظامیہ کمیٹی کو برخاست کیا گیا، کون سا سسٹم تھا جس کے تحت کرپشن کی گئی اور کون سا ڈویلپڈ سسٹم تھا جس کے تحت ریکوری نہیں کی گئی؟ کیا سسٹم اب تین سال میں تباہ ہوا یا----؟
2۔ 2008 میں ہونے والی انکوائری رپورٹ میں 111.6کروڑ روپے کی کرپشن صرف زمینوں اور پلاٹوں کے ہیر پھیر کے ذریعے کی گئی، ترقیاتی کاموں کے ذریعے کی گئی کرپشن اس میں شام نہیں۔ سوال ہیں کہ یہ 1ارب 11کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کس ڈویلپڈ سسٹم کے تحت کی گئی اور 2010سے جاری ریکوری پروسیڈنگز میں رخنے اور رکاوٹیں کس ڈویلپڈ سسٹم کے تحت پیدا کیں اور ریکوری نہیں کروائی؟ کیا یہ ڈویلپڈ سسٹم تین سال میں تباہ کیا گیا؟
اس سیاہ کاریوں کی موجودگی میں3سال میں سسٹم کی تباہی کا الزام لگانے کا مقصد ممبران کے شعور کا امتحان مقصود ہے یا چرب زبانی اور مکاری سے دھوکہ دینا مطلوب ہے۔
معزز ممبران خود سمجھدار ہیں، حالات، واقعات اور حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے والوں کو اپنے کردار، اخلاق اور ذہنی حالت پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے، کہیں باشعور ممبران بلا لحاظ کہنا شروع نہ کردیں
کچھ شرم ہوتی ہے، کچھ حیا ہوتی ہے
11/08/2023
Hazoor S.A.W ki Sunnatien👍|ahadees Mubarak👌🌺 |shorts |yt studio @Ummat-e-Muhammadi Asalamulykum Dear Friends.Welcome To My YouTube Channel Ummat-e-Muhammadi.I Hope You Are All Well.Dear Friends I Will Make For You Very Good And Informative ...
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Saturday | 09:00 - 17:00 |
| Sunday | 09:00 - 17:00 |