10/06/2025
کمپیوٹر کی جدید تعلیم حاصل کریں، مستقبل کو روشن بنائیں !
مندرجہ ذیل کورسز آپ کی آسانی کے لئے ترتیب دیئے گئے ہیں:
1️⃣ بنیادی کمپیوٹر کی تعلیم
2️⃣ مائیکروسافٹ آفس
3️⃣ پروگرامنگ کی تعلیم
4️⃣ مصنوعی ذہانت (AI Tools) کا استعمال
5️⃣ ویب ڈیویلپمنٹ سے آغاز
6️⃣ ویڈیو ایڈیٹنگ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ
7️⃣فری لانسنگ اور اس کے طریقہ کار
8️⃣ انٹرنیٹ اور اس کے مثبت استعمال
9️⃣ سوشل میڈیا کا استعمال
🎯 خصوصیات:
✅ سادہ اور آسان زبان میں تعلیم
✅ عملی تربیت اور رہنمائی
✅ دورانیہ 3 دن سے 5 دن
📅 کلاسز کا شیڈول تمام رجسٹرڈ افراد کو فراہم کر دیا جائے گا۔
⚠️ نوٹ!
رجسٹریشن کے لئے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے واٹس ایپ چینل کی سبسکرپشن حاصل کر لیں۔
https://chat.whatsapp.com/KW51BgAEaMSByeC2vQaAan
27/07/2024
مزار مبارک حضرت رائے جلال خان رحمت اللہ علیہ کی عالیشان تعمیر تقریبا مکمل ہوچکی ہے تاہم مزار کے احاطہ میں جو مسجد موجود ہے وہ بہت چھوٹی پرانی اور صحن سے گہری ہے مسجد کا چھت سیمٹڈ پلیٹوں پر مشتمل ہے ۔
مزار مبارک پر مسجد کی تعمیر نو کے لئے مسجد کا نقشہ اور 3D امیج بنوائی جانی مقصود ہے. جو معزز ممبر نقشہ اور 3D امیج کے حوالے سے راہنمائی کرسکتاہے تو براہ کرم نعمان الپیال GS سے رابطہ فرمائیں۔
03015195525
14/11/2023
آج الپیال ویلفئیر ٹرسٹ کے عمائدین زمرد خان سرپرست الپیال ویلفئیر ٹرسٹ ، چئیرمین بریگیڈیر جاوید الپیال ، وائس چیرمین چوہدری حق نواز اور جنرل سیکریٹری ظفر چوھدری نے ایک اجلاس مُنعقد کیا ۔
اجلاس میں فاطمتہ الزہرہ ہسپتال راجڑ چکری روڈ راولپنڈی کو جلد آپریشنل کرنے کی مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ دُعا ھے کہ ھم سب اس کاوش میں کامیاب ھو کر جلد ھسپتال کو ضرورت مندوں کے علاج کے لیے کھول سکیں ۔
02/10/2023
*منج راجپوت الپیال قبیلہ کے سر کا سہرا*
عظیم الپیال سپوت چئیرمین الپیال ویلفئیر ٹرسٹ بریگیڈئیر جاوید خان الپیال
ان دنوں شدید علالت کا شکار ہوکر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کہ *جاوید الپیال* صاحب وہ پہلی اہم الپیال شخصیت ہیں کہ جنہوں نے "الپیال" لاحقے کو باضابطہ اپنے نام کا حصہ بنا کر اپنے قبیلے کا نام روشن کیا۔
اپنے علاقہ و مٹی سے جو محبت و الفت اللہ کریم نے آپکو عطا کی وہ کم ہی کسی کے نصیب میں آتی ہے۔ اسی محبت و الفت کے باعث آپ علاقہ کے سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کے معقول روزگار کا سبب بنے نیز اپنے گاوں پنڈ ملہو میں آپ نے گرہ خود سے بے شمار ترقیاتی کام کروائے۔
آپ اپنے جد امجد حضرت رائے جلال خان المعروف بابا پیر الپاء رحمت اللہ علیہ سے بھی خصوصی عقیدت و محبت رکھتے ہیں ۔منج راجپوت الپیال قبیلہ کے جد امجد رحمت اللہ علیہ کی آخری آرام گاہ کی موجودہ شاندار عمارت آپکی محبت کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔
2012 میں آپکی سربراہی میں الپیال ویلفئیر ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا آپکی سربراہی میں الپیال ویلفئیر ٹرسٹ نے علاقہ میں صحت و تعلیم کے شعبہ میں بے پناہ کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ۔
ٹرسٹ کے کارناموں میں فاطمتہ الزہرہ ؓ زچہ و بچہ ہسپتال راجڑ چکری روڈ راولپنڈی کا قیام سرفہرست ہے۔
اللہ کریم عزوجل سے دعا ہیکہ سواں دھرتی کے اس مایہ ناز ثپوت کو صحت کاملہ عاجلہ زندگی دراز عطا فرمائے اور انکا سایہ ہمارے سروں پر تادیر قائم و دائم رکھے آمین.
خیر اندیش
شبیر احمد چوہدری
چئیرمین مرکزی مجلس شوری
منج راجپوت الپیال قبیلہ