All Jammu & Kashmir Muslim Conference (Official)

Call Website Contact the organization

All Jammu & Kashmir Muslim Conference (Official) All Jammu and Kashmir Muslim Conference (AKJMC) It is not an armed-struggle group.

The All Jammu and Kashmir Muslim Conference is a one of two major political parties in the Pakistan-ruled part of Kashmir. In 1932 Sheik Abdullah formed Kashmir's first political party, the All Jammu & Kashmir Muslim Conference, with a demand for merger of Kashmir into India. His party was renamed the National Conference in 1939 to suite the secular nature of Kashmiri culture. The All Jammu and Kashmir National Conference, led by Sheikh Mohammed Abdullah, espoused a secular ideology and wished to create a secular, democratic but independent Kashmir with close ties to India. When the All Jammu and Kashmir Muslim Conference was converted into a secular political party in 1939, the Muslim leaders amended the Constitution of the Muslim Conference, renamed it as the All Jammu and Kashmir National Conference, modified its objectives and threw its membership open to all the people of the State. On 13 June 1941, the breakaway factions of the National Conference revived the erstwhile Muslim Conference. The All Jammu and Kashmir Muslim Conference, which led the Muslim movement for Pakistan in the State, apparantly on the instructions of the Muslim League, initially declared its support for an independent Jammu and Kashmir State. Before the approval of the Partition of India Plan, Kashmiris had made a decision in regard to their future. On July 19, 1947, a convention of All Jammu & Kashmir Muslim Conference held in Srinagar, adopted the "Accession to Pakistan Resolution" demanding accession of the Kashmir state to Pakistan. It was Sardar Ibrahim's house in Srinagar that the AJKMC working committee meeting passed the resolution seeking Kashmir's accession to Pakistan, reversing an earlier resolution for the state's independence. A government led by Sardar Ibrahim was formed on Oct 24, 1947, after he arrived in Pakistan from Srinagar in disguise. After the Civil Disobedience Movement [of 1950-51], the Government of Pakistan had come to an agreement with the All Jammu and Kashmir Muslim Conference that all cases of political nature would not be prosecuted. In 1955 the All-Jammu and Kashmir Muslim Conference was the political party nominally in power in Pakistan-held Kashmir. In July 2001 the stage was set for All Jammu & Kashmir Muslim Conference to form government in Azad Kashmir as it gained a majority in the AJK Legislative Assembly elections, defeating its nearest rival, the AJK branch of Pakistan Peoples Party. The main political parties contesting the election were Pakistan People's Party, the All-Jammu and Kashmir Muslim Conference and the Jamaat-e-Islami. The Jammu and Kashmir Liberation Front (JKLF) decided to boycott the elections after the rejection of nomination papers for 25 JKLF candidates. Sardar Sikandar Hayat Khan of the All Jammu and Kashmir Muslim Conference was the new Prime Minister of the Pak Occupied Kashmir (PoK). The All Jammu and Kashmir Muslim Conference (AJKMC) was led by former rebel Sardar Abdul Qayyum.

21/09/2026

راولپنڈی — 21 ستمبر 2026

راجہ ابرار عباس دوگالوی کی اچانک وفات پر مسلم کانفرنس کی قیادت کا اظہارِ افسوس۔
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس عوامی رابطہ بورڈ کے مرکزی وائس چیئرمین، معروف، متحرک اور سرگرم سیاسی و سماجی کارکن راجہ ابرار عباس دوگالوی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سردار عتیق احمد خان نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ابرار عباس دوگالوی ایک مخلص، فعال اور نظریاتی کارکن تھے، جن کی وفات مسلم کانفرنس کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
دریں اثناء مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان، چیئرمین عوامی رابطہ بورڈ چوہدری خضر حیات، سابق امیدوار اسمبلی ملک محمد رضوان، سردار محمد الیاس خان، سردار عاصم زاہد عباسی، سردار اجمل نکیالوی،سردار جلیل احسن عباسی، ہارون آزاد اور رانا غلام حسین نے بھی راجہ ابرار عباس دوگالوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
رہنماؤں نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ابرار عباس دوگالوی کی وفات سے مسلم کانفرنس ایک مخلص اور متحرک ساتھی سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے جملہ پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان نے انتظامیہ کی جانب سے مسلم کانفرنس کے کارکنان کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی شدید مذ...
17/09/2026

چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان نے انتظامیہ کی جانب سے مسلم کانفرنس کے کارکنان کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یوں لگتا ہے کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی اور جوڑ توڑ کے ذریعے مسلم کانفرنس کو اسمبلی سے باہر کرکے بھی انتظامیہ کا دل ابھی نہیں بھرا۔
حکومت آزادکشمیر مسلم کانفرنس کے خلاف انتقامی کاروائیوں سے باز رہے۔
دھیرکوٹ میں مسلم کانفرنسی کارکنان کے خلاف ناجائز تجاوزات کے نام پر کی جانے والی انتقامی کاروائیاں انتہائی قابل مذمت ہیں۔
اگر انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف کوئی کاروائی کرنی ہے تو اسے بلا تخصیص اور بلا امتیاز کرنا چاہیے لیکن چن چن کر مسلم کانفرنس کے کارکنان اور کشمیر بنے گا پاکستان کے حامیوں کو نشانہ بنانا کسی خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ آزادکشمیر حکومت اور انکی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ابھی دوسرے اہم مسائل پر توجہ دیں جن میں آزادکشمیر کا امن و امان سرفہرست ہے۔ مسلم کانفرنس کے خلاف جس طرح ماضی میں بھی کی جانے والی انتقامی کاروائیوں کا آج تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا اسی طرح مستقبل میں بھی ان اقدامات کا کوئی فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔
حکومت آزادکشمیر کو چاہیے کہ مقامی نوعیت کے معاملات میں اگر انتقامی کاروائی بھی کرنی ہو تب بھی رینجرز اور ایف سی کو استعمال کرکے حکومت پاکستان کے لیے بدنامی کا سامان مہیا نہ کریں۔
یاد رہے کہ دھیرکوٹ میں گزشتہ روز مسلم کانفرنس کے معروف کارکنان راجہ سادات خان، راجہ غلام رسول خان، راجہ بابر معظم، راجہ ذوالفقار، راجہ اظہر اور راجہ آفتاب خان کی جائز قانونی ملکیتی عمارات کو بغیر کسی نوٹس اور قانون تقاضہ پورے کیے بغیر مقامی انتظامیہ نے نقصان پہنچانے کے لیے رینجرز اور ایف سی کو استعمال کیا جو انتہائی قابل مذمت اور حکمت عملی کے نقطہ نظر سے تشویش ناک ہے۔

12/09/2026

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی جنرل کونسل اور مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کا اعلامیہ

مسلم کانفرنس کا یہ اجلاس 19جولائی 1947 کو سری نگر میں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر مسلم کانفرنس کی جانب سے پاس کی جانے والی قرارداد الحاق پاکستان کو مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ ریاست جموں وکشمیر کے اسلامی، تاریخی، نظریاتی،جغرافیائی اور سیاسی تعلق کی بنیاد قرار دیتا ہے۔

یہ اجلاس 5اگست 2019 کے ہندوستانی حکومت کے جموں وکشمیر کی حیثیت اور آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے تمام اقدامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس وقت کی حکومت پاکستان کی خاموشی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

یہ اجلاس حکومت پاکستان اور نو منتخب آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سے مطالبہ کرتا ہے کہ آزاد کشمیر کی داخلی خودمختاری، ریاستی تشخص، سیاسی وقار اور عوام کے بنیادی جمہوری حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

اجلاس کی رائے میں آزادکشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے جسکی حیثیت میں کوئی تبدیلی قابل قبول نہیں ہوگی۔

اقوام متحدہ کی قراردادوں اور معاہدہ کراچی کی روح سے آزادکشمیر کے دفاع اور اس میں امن و امان کے قیام کی تمام تر ذمہ داری حکومت پاکستان کے سر ہے۔جسے پورا کرنے میں کسی لیت و لعل سے کام نہ لیا جائے۔

یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ آزادکشمیر جیسے پاکستان کے دفاعی حصار،نظریہ الحاق پاکستان کے قلعے اور پرامن خطے کو عدم استحکام، بے چینی اور ہیجان کی تصویر بنا کر کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لازوال رشتے میں دراڑ ڈالنے کی کوششوں کا بروقت سدباب کیوں نہیں کیا گیا اور اس موجودہ صورتحال کا ذمہ دار کون ہے۔

یہ اجلاس چند انتشاری عناصر کی جانب سے سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو غیر ملکی، قابض اور غاصب کہنے کی شدید مذمت کرتا ہے اور مسلح افواج پاکستان کے جوانوں کی گزشتہ 8 دہائیوں سے آزادکشمیر کے دفاع کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں اور شہادتوں پر خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

یہ اجلاس آزادکشمیر کے اندر بڑی تعداد میں عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز کی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش، دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے۔

یہ اجلاس پونچھ میں اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی فراہمی میں جاری تعطل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ اجلاس انٹرنیٹ کی بلا تاخیر بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔انٹرنیٹ کی بندش کے باعث آزادکشمیر کی فضا قیاس آرائیوں، پراپیگنڈے، غیریقینی اور ہیجان کا شکار ہے۔

یہ اجلاس پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کرتا ہے کہ سوشل میڈیا پر نشر کیے جانے والے گمراہ کن اور اشتعال انگیز معلومات پر تصدیق کیے بغیر یقین نہ کریں۔

یہ اجلاس پونچھ دھرنے کے بامقصد، سیاسی مذاکراتی حل کا مطالبہ کرتا ہے اور کسی قسم کے آپریشن یا انسانی جانوں کے ضیاع کے عمل کی دوٹوک مخالفت کرتا ہے۔

یہ اجلاس آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات کو انتہائی متنازعہ سمجھتے ہوئے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے۔

یہ اجلاس قرارداد الحاق پاکستان کی داعی،اعلان نیلہ بٹ اور معاہدہ کراچی کی وارث آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو 1975 کی طرح ایک منظم سازش کے تحت آزادکشمیر اسمبلی سے باہر رکھنے کی مذمت کرتا ہے۔

یہ اجلاس انتخابات کے دوران وفاقی وزراء کی جانب سے دیے جانے والے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات کی مذمت کرتا ہے جن کے باعث آزادکشمیر میں بے چینی اور اضطراب میں اضافہ ہوا۔

یہ اجلاس مرحلہ وار انتخابات کے مرحلہ وار نتائج کو عالمی مسلمہ جمہوری عمل کے منافی قرار دیتا ہے۔

یہ اجلاس حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کرتا ہے کہ پونچھ کی عوام کو جمہوری اور انتخابی عمل میں بلا تاخیر شریک کیا جائے۔

11/09/2026
09/09/2026

مورخہ 9 ستمبر 2026
راولپنڈی
آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مرکزی مجلس عاملہ / جنرل کونسل کا اجلاس 12 ستمبر صبح 10 راولپنڈی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں ممبر ان مرکزی مجلس عاملہ کے علاوہ مرکزی عہدیداران، سابق ٹکٹ ہولڈرز، آزادکشمیر کے ڈویژنل، ضلعی اور سٹی صدور اور پاکستان سے صوبائی، سرکل ہا، ضلعی اور سٹی صدور اور جنرل سیکرٹری صاحبان شرکت کریں گے۔ تمام عہدیداران کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کی طرف سے باقاعدہ دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تاہم پھر بھی اگر کسی معزز عہدیدار کو کسی وجہ سے دعوت نامہ موصول نہ ہوا ہو تو وہ اس خبر کو دعوت تصور کرتے ہوئے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ یہ اجلاس موجودہ حالات کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لیے معزز اراکین کی شرکت اور رائے جماعت کے لیے بہت اہم ہے۔

09/08/2026

عظیم بھائیو اور بہنو!

کل ہمارے انتخاب کا دن ہے۔ ہماری سب محنتوں کی حتمی گھڑی۔ پیسے کی اور آپ کی عاجزی کے درمیان معرکہ۔ کل جب آپ عاجزی اور جرات سےاپنے پولنگ اسٹیشن کی طرف قدم بڑھائیں گے، تو مسلم کانفرنس کے تاریخی اتحاد، فولادی نظم و ضبط اور انقلابی روایات کا عملی مظاہرہ ہوگا۔ نکلیں عظیم روایات کے تحفظ کے لئے۔





Address

House No. 152, Asghar Mall Scheme Rawalpindi
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Jammu & Kashmir Muslim Conference (Official) posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to All Jammu & Kashmir Muslim Conference (Official):

Shortcuts

Share