Police Training School Rawalpindi

Call Contact the organization

Police Training School Rawalpindi Police Recruit Training Centre, Rawalpindi formed on 1st July, 1986. In 2002 its status was upgraded

پولیس ٹریننگ سکول (روات)، راولپنڈی19 ستمبر 2026🚔 رائٹ مینجمنٹ پولیس (RMP) کورس کی اختتامی تقریبپولیس ٹریننگ سکول روات می...
19/09/2026

پولیس ٹریننگ سکول (روات)، راولپنڈی
19 ستمبر 2026

🚔 رائٹ مینجمنٹ پولیس (RMP) کورس کی اختتامی تقریب

پولیس ٹریننگ سکول روات میں رائٹ مینجمنٹ پولیس (RMP) کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

کورس مکمل کرنے والے افسران نے پریڈ گراؤنڈ میں اینٹی رائٹ ڈرلز کا عملی مظاہرہ پیش کیا، جس میں ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے، امن و امان برقرار رکھنے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کی عملی مہارتوں کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر افسران کو قانون کی پاسداری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مقدم رکھتے ہوئے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی۔

16/09/2026

پولیس ٹریننگ سکول (روات)، راولپنڈی

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے وژن اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کی ہدایات کی روشنی میں، پرنسپل پی ٹی ایس شاہد صدیق کی خصوصی دلچسپی کے تحت پولیس ٹریننگ سکول (روات) راولپنڈی میں زیرِ تربیت افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے خصوصی گیسٹ اسپیکرز کے لیکچرز اور تربیتی سیشنز کا انعقاد جاری ہے۔

اسی سلسلے میں آج ایس پی (ر) عامر خلیل سید کو بطور گیسٹ اسپیکر مدعو کیا گیا، جنہوں نے "ایک پولیس افسر کا پیشہ ورانہ کردار و رویہ (Professional Conduct of a Police Officer)" اور عوام کے ساتھ حسنِ سلوک کے موضوع پر خصوصی تربیتی سیشن سے خطاب کیا۔

اس موقع پر گیسٹ اسپیکر نے پولیس ٹریننگ سکول کے زیرِ تربیت افسران اور ڈسٹرکٹ پولیس جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور گجرات کے پولیس افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا پولیس افسر بہترین رویے، اعلیٰ اخلاقی اقدار اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے ذریعے عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سیشن کے دوران قانون کی پاسداری، نظم و ضبط، ذمہ داری، پیشہ ورانہ رویے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے تقاضوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی، تاکہ ایک باصلاحیت، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس فورس کی تشکیل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

10/09/2026

پولیس ٹریننگ سکول روات، راولپنڈی
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے وژن اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کی ہدایات کی روشنی میں، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول (روات)، راولپنڈی ایس پی شاہد صدیق کی خصوصی دلچسپی کے تحت زیرِ تربیت افسران کی پیشہ ورانہ استعداد اور صلاحیتوں میں مزید بہتری کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور خصوصی گیسٹ اسپیکرز کے تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں آج ڈاکٹر محمد شعیب کو بطور گیسٹ اسپیکر مدعو کیا گیا، جنہوں نے " Behavioural Change” کے موضوع پر ایک خصوصی سیشن سے خطاب کیا۔ سیشن میں پولیس کے پیشہ ورانہ رویے، عوام کے ساتھ حسنِ سلوک اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم نکات پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر گیسٹ اسپیکر نے زیرِ تربیت افسران سمیت ضلع جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور گجرات کے پولیس افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا پولیس اہلکار اپنے بہترین رویے، اعلیٰ اخلاقی اقدار اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے ذریعے عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سیشن کے دوران قانون کی پاسداری، نظم و ضبط، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور فرائض کی احسن انداز میں انجام دہی پر بھی خصوصی زور دیا گیا، تاکہ ایک باصلاحیت، بااخلاق، پیشہ ور اور عوام دوست پولیس فورس کی تشکیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس ٹریننگ سکول (پی ٹی ایس)، راولپنڈی🦟 ڈینگی سے بچاؤ کے لیے خصوصی اینٹی ڈینگی اسپرےانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے وژن اور...
29/08/2026

پولیس ٹریننگ سکول (پی ٹی ایس)، راولپنڈی

🦟 ڈینگی سے بچاؤ کے لیے خصوصی اینٹی ڈینگی اسپرے

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے وژن اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کی ہدایات کی روشنی میں، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی شاہد صدیق کی خصوصی دلچسپی اور نگرانی میں زیرِ تربیت افسران کو صاف، صحت مند اور ماحول دوست تربیتی ماحول کی فراہمی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کی افزائش اور لاروا کے خاتمے کے لیے خصوصی اینٹی ڈینگی (ANTI-DENGUE) اسپرے کرایا گیا۔

اس اقدام کا مقصد ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام اور زیرِ تربیت افسران کے لیے صحت مند، محفوظ اور صاف ستھرا ماحول یقینی بنانا ہے، تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ تربیت بہتر اور صحت مند ماحول میں مکمل کر سکیں۔

26/08/2026

پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی
26 اگست 2026

پرنسپل پی ٹی ایس راولپنڈی، شاہد صدیق کے زیرِ اہتمام ربیع الاوّل اور سیرت النبی ﷺ کی مناسبت سے ایک پُروقار، روح پرور اور بابرکت محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں زیرِ تربیت افسران اور سکول کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔

محفل کے دوران زیرِ تربیت افسران اور سٹاف نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت و محبت کے ساتھ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی اور درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں اور آپ ﷺ کی تعلیمات و اسوۂ حسنہ پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر پرنسپل پی ٹی ایس شاہد صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیاوی زندگی کو سنوارنے کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ ﷺ کی تعلیمات ہمیں محبت، اخوت، رواداری، عدل، حسنِ اخلاق اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں، جنہیں اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و استحکام اور شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

23/08/2026

پولیس ٹریننگ سکول (PTS)، روات، راولپنڈی

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے وژن اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریننگ پنجاب کی ہدایات پر، پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول شاہد صدیق کی خصوصی دلچسپی سے زیرِ تربیت افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عملی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے خصوصی تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر (CTO) راولپنڈی، فرحان اسلم نے زیرِ تربیت افسران کے لیے "Traffic Rules & Awareness" کے موضوع پر خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن کے دوران ٹریفک قوانین، نظم و ضبط اور عوامی آگاہی کے حوالے سے اہم امور پر بریفنگ دی گئی، جبکہ سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا۔

درست جوابات دینے والے زیرِ تربیت افسران کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں حفاظتی ہیلمٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

سیشن کا مقصد زیرِ تربیت افسران کی پیشہ ورانہ و عملی صلاحیتوں میں اضافہ اور انہیں ٹریفک قوانین و عوامی آگاہی کے حوالے سے مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے مزید تیار کرنا ہے۔

17/08/2026

*اوپن ہاؤس میٹنگ | پی ٹی ایس( روات )راولپنڈی*
انسپکٹر جنرل پنجاب کے ویژن اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریننگ پنجاب کی ہدایات پر
پولیس ٹریننگ سکول (پی ٹی ایس) راولپنڈی میں پرنسپل پی ٹی ایس شاہد صدیق کی زیرِ صدارت اوپن ہاؤس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران پرنسپل پی ٹی ایس نے ریکروٹ کلاس کورس اور لوئر کلاس کورس کے تمام ٹرینیز سے براہ راست گفتگو کی اور ان کے ٹریننگ، رہائشی، تربیتی مسائل اور دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی حاصل کی۔

اوپن ہاؤس میٹنگ میں ٹرینیز کے سوالات، مسائل اور تجاویز کو نہایت توجہ اور سنجیدگی سے سنا گیا، جبکہ متعدد مسائل کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ اس موقع پر پرنسپل پی ٹی ایس نے ٹرینیز کو نظم و ضبط، محنت، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور ادارہ جاتی اقدار کی اہمیت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ٹرینیز کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

14/08/2026

14 اگست — عزم، وفا اور وطن سے محبت کا دن 🇵🇰

پولیس ٹریننگ سکول روات، راولپنڈی میں آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب کے وژن کے تحت، پرنسپل پی ٹی ایس (روات) راولپنڈی شاہد صدیق سپریٹنڈنٹ آف پولیس کی قیادت میں جشنِ آزادی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

چاق و چوبند دستے کی سلامی، پرچم کشائی اور قومی ترانے سے تقریب کا آغاز ہوا۔ افسران نے وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے لیے اپنے عزم کی تجدید کی۔

آخر میں پاکستان کی خوشحالی، امن، ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

سبز ہلالی پرچم ہمیشہ سربلند رہے۔ 🇵🇰 پاکستان زندہ باد! 💚

08/08/2026

پولیس ٹریننگ سکول (روات)، راولپنڈی
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ٹریننگ پنجاب کی ہدایات کے مطابق پولیس ٹریننگ سکول روات، راولپنڈی میں پنجاب پولیس ریکروٹ کلاس کورس کے 319 اور PHP ریکروٹ کلاس کورس کے 47 جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے بہترین پریڈکا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔ پرنسپل پی ٹی ایس شاہد صدیق نے کامیاب جوانوں کو کورس مکمل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور پوزیشن ہولڈرز کو انعامات تقسیم کئے اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ دوران خطاب کہا کہ پولیس فورس کا حقیقی وقار اسی وقت بحال ہو سکتا ہے جب ہم اپنے فرائض کو دیانتداری، جانفشانی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ سرانجام دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ شہریوں کے ساتھ شائستہ رویہ اختیار کرنا، ان کی عزتِ نفس کا مکمل احترام کرنا، اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہر پولیس افسر کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔ انہی اقدار کی پاسداری سے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ قائم ہو سکتا ہے۔

24/05/2024

اسلام و علیکم!
تمام امیدواران جنہوں نے پولیس ٹریننگ سکول روات میں بطور کنسٹیبل بینڈ سٹاف بھرتی کے لئے فارم جمع کروایا تھا۔
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بھرتی کے تمام مراحل پولیس کالج سہالہ میں عمل میں لاۓ جائیں گے۔
اس لئے تمام امیدواران بسلسلہ بھرتی مورخہ 2024-05-27 بروز سوموار بوقت 8بجے صبح پولیس ٹریننگ کالج سہالہ، گیٹ نمبر 2 پر رپورٹ کریں گے۔
شکریہ

کنٹرول روم پولیس ٹریننگ سکول (روات) راولپنڈی
0514262165

Address

Https://youtube. Com/channel/UCMosyMNOcXvPqV6iIQrgSGQ
Rawalpindi

Telephone

+92514262165

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Police Training School Rawalpindi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Police Training School Rawalpindi:

Shortcuts

Share