Sheikh Umar Altaf PP19 Rawalpindi

Call Contact the organization

Sheikh Umar Altaf PP19 Rawalpindi Ex candidate of MPA PP 19 Rawalpindi

⛔*راولپنڈی پولیس کے ہونہار افسر کی دبنگ کارروائی، منشیات فروش کی جانب سے بھاری رشوت کی پیشکش ٹھکرا کر گرفتار کر لیا*⛔*تھ...
15/09/2026

⛔*راولپنڈی پولیس کے ہونہار افسر کی دبنگ کارروائی، منشیات فروش کی جانب سے بھاری رشوت کی پیشکش ٹھکرا کر گرفتار کر لیا*⛔

*تھانہ چکلالہ کے دبنگ ASI فاروق اختر کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، مبینہ منشیات سپلائر ولی جان سالک گرفتار، ملزم کے قبضے سے 1 کلو 575 گرام چرس برآمد* ذرائع کے مطابق منشیات مقدمہ درج نہ کرنے کے لیے ملزم ولی جان سالک کی جانب سے بھاری رشوت کی پیشکش، ASI فاروق اختر نے مبینہ رشوت لینے سے صاف انکار کر دیا

*تھانہ چکلالہ راولپنڈی کے عوام دوست پولیس افسران کو خراجِ تحسین*

تھانہ چکلالہ راولپنڈی میں تعینات ASI فاروق اختر صاحب اپنی خوش اخلاقی، فرض شناسی، دیانت داری اور عوام دوست رویے کے باعث اہلِ علاقہ کے دلوں میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ غریب، مجبور اور سفید پوش شہریوں کی بلاامتیاز اور بے لوث خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ سائلین کی بروقت اور قانون کے مطابق دادرسی ہو۔اہلِ علاقہ کے مطابق ASI فاروق اختر صاحب نہ صرف اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے انجام دیتے ہیں بلکہ ضرورت مند خاندانوں کی مشکلات کو بھی انسانی ہمدردی کے جذبے سے سنتے اور ان کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ چکلالہ راولپنڈی کی متعدد بچیوں کے گھرانے آباد کرنے میں ان کی ذاتی کاوشوں اور فلاحی جذبے کا بھی ذکر کیا جاتا ہے، جو ان کے نیک سیرت اور انسان دوست کردار کی عکاسی کرتا ہے۔
ایسے پولیس افسران کسی بھی معاشرے کے لیے باعثِ فخر ہوتے ہیں جو اختیارات کو رعب و دبدبے کے بجائے خدمتِ خلق کا ذریعہ بناتے ہیں۔ ASI فاروق اختر صاحب جیسے افسران پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنے اور پولیس کے بارے میں پائی جانے والی بدگمانیوں کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہم پنجاب پولیس کے ایسے فرض شناس، خوش اخلاق اور عوام دوست افسران و اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، بالخصوص تھانہ چکلالہ کے *SHO طارق گوندل صاحب، ASI فاروق اختر صاحب، SI سہیل شہزاد صاحب، HC اظہر صاحب، کانسٹیبل عاطف، ASI احسان الٰہی صاحب* اور دیگر اہلکاروں کو، جو اپنی ذمہ داریاں محنت، خلوص اور جذبۂ خدمت کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

ہم محترمہ *وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ، آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی، ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی اور ڈی ایس پی سرکل سول لائنز راولپنڈی* سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ ایسے عوام دوست اور فرض شناس پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد، محبت اور تعاون کا رشتہ مزید مضبوط ہو۔

اللہ تعالیٰ ان تمام افسران و اہلکاروں کو مزید اخلاص کے ساتھ عوام کی خدمت، مظلوموں کی دادرسی اور محکمہ پولیس کا وقار بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

منجانب:
شیخ عمر الطاف

14/08/2026
26/06/2026

Lived like Ali, died like Hussein..
01/03/2026

Lived like Ali, died like Hussein..

Address

Chakala Rawalpindi
Rawalpindi

Telephone

+923369981197

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikh Umar Altaf PP19 Rawalpindi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sheikh Umar Altaf PP19 Rawalpindi:

Shortcuts

Share