Tehreek e Nizam e Mustafa

Tehreek e Nizam e Mustafa

Share

A Political Movement to Change the System

03/10/2024

ابلیسی توحید
Asif Butt
آل عمران 64۔۔ نعبد کے معنی محض پوجنے کے کرکے فرقہ پرستوں نے توحید کو محدود کردیا اور عبدیت طاغوت کی پر لگا کر ابلیسی توحید کا پرچار کیا۔۔ آپ کہہ رہے ہوں گے کہ یہ ابلیسی توحید کیا ہے؟ ابلیس نے پوجا کے لائق اللہ سبحان و تعالیٰ کے علاوہ کسی اور ہستی کو نہیں سمجھا نہ ہی کسی قبر ہر سجدہ کیا نہ ہی کسی اور ہستی کو کارساز بنایا مگر اللہ کے حکم کا کفر کرکے اپنے آپ کو نعوذ باللہ ، اللہ سے زیادہ سجھدار، عقل مند سمجھا، اللہ کی ذات جو کہ خالق ہے کو سائنس پڑھانے لگ گیا، مخلوق ہو کر خالق سے اپنی اور آدم ع کی تخلیق پر بحث کرنے لگ گیا۔ سرکشی نفس کی طاعت میں اللہ سبحان و تعالیٰ کے حکم کا کفر کیا۔ کفر شرک کے بغیر ممکن نہیں اور اول شریک سرکشی نفس ہے جس کو الہ بنا کر ابلیسی طاغوت بنا۔۔ قبر ہرستی، بت پرستی، شخصیت پرستی سے روکنا اور پوجا کے لئے صرف اللہ سبحان و تعالیٰ کی ذات ہے کی دعوت دینا توحید کا بہت ہی چھوٹا حصہ یے۔ اور ابلیسی توحید ہے۔ حقیقی توحید اللہ کی ماننا ہے چاہے نفس کو گراں گزرے۔ اگر اللہ کی مانی جائے تو کسی بھی قسم کے ظاہری و باطنی شرک میں مبتلا ہونے کا امکان ہی نہیں رہتا۔

24/07/2024

Nizam-e-Mustafa Conference Abbottabad
Tehreek e Nizam e Mustafa

14/06/2024

Tabdeeli kiun nahi aa rahi? by

04/05/2024
09/04/2024

جسے فلسطین کے بچے اپنے بچوں کی طرح عزیز نہیں اس کے تو ایمان کا جنازہ نکل چکا ہے۔ اس کے تمام اعمال منہ پر مارے جائیں گے۔ رہا وہ، جو ان کے درد کو اپنا درد سمجھتا ہے اس کے لیے کاہے کی عید اور کاہے کی خوشی؟ غمگین ہونا ایمان کی رمق کی علامت ضرور ہے لیکن یہ کافی نہیں۔ اس کے لیے عملی اقدام کی ضرورت ہے اور ایک ہی اقدام کی ضرورت ہے۔

"جمہوریت کا بائیکاٹ کیا جاۓ اور نظام مصطفیٰ ﷺ کو تخت پر لایا جاۓ"۔

کیونکہ ہماری ذلت، محکومی، غلامی، پستی، مظلومی اور بے بسی کی وجہ یہودی مصنوعات نہیں بلکہ ان سے مستعار لیا ہوا نظام ہے جس نے ہمیں اپاہج بنا کر رکھ دیا ہے۔ کیسے؟
جمہوریت تقسیم کرتی ہے۔ جب تک کسی منظم قوم کو کم از کم دو گروہوں میں تقسیم نہ کر لے جمہوریت کی پیدائش ہی نہیں ہوتی۔ جب جمہوریت شباب کو پہنچتی ہے تو مسلمانوں کا یہ حال کرتی ہے جو آج ہو رہا ہے۔ ہم ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ اور لڑائی یہ ہے کہ کرسی کون سنبھالے گا۔ نظام وہی چل رہا ہے۔ اور اس نظام کے تحت ہم پر حکمران مسلط کیے جاتے ہیں۔ اس نظام کے تحت کوئی بھی دینی حمیت و غیرت رکھنے والا شخص اقتدار تک نہیں پہنچ سکتا اور اگر پہنچ بھی جاۓ تو کچھ کر نہیں سکتا۔ لہٰذا اس نظام کو چھوڑنے کی ضرورت ہے۔ اس نظام کے ذریعے بےغیرت اور عیاش حکمران ہم پر مسلط کیے جاتے ہیں۔ انہیں کیا پڑی فلسطین کے بچوں کی۔ آپ سارا الزام حکمرانوں پر لگا کر خود بری ہو جاتے ہیں۔ آپ بری الذمہ نہیں ہیں۔ آپ کیوں اس نظام میں اپنا مال، وقت، توانائیاں، صلاحیتیں ضائع کر رہے ہیں جس نے آپ کے ہاتھ پاؤں باندھ رکھے ہیں۔ اپ نے خود غلامی کا طوق گلے میں کیوں ڈال رکھا ہے؟ آپ یہی کہتے ہیں ناں ہم بے بس ہیں۔ مجبور ہیں۔ کیا کر سکتے ہیں۔ آئیں بتاتا ہوں آپ کیا کر سکتے ہیں۔

آپ جمہوریت کو ترک کر کے نظام مصطفیٰ کو اپنا سکتے ہیں۔
آپ اپنا مال، وقت، توانائیاں، صلاحیتیں جمہوریت کی بجاۓ نظام مصطفیٰ کے لیے لگا سکتے ہیں۔
آپ جمہوریت کے لیے ملامت و تنقید سہنے کی بجاۓ نظام مصطفیٰ کے لیے سہہ سکتے ہیں۔
آپ جمہوری سیاست میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے، ایک دوسرے کو ننگا کرنے، ایک دوسرے پر الزام لگانے، اور گالم گلوچ کی سیاست کو ترک کر کے نبوی سیاست کر سکتے ہیں۔
آپ جمہوریت کی خاطر مہم چلانے کی بجاۓ نظام مصطفیٰ کے لیے چلا سکتے ہیں۔
آپ جمہوریت کے لیے جیلیں کاٹنے کی بجاۓ نظام مصطفیٰ کی خاطر کاٹ سکتے ہیں۔
الغرض جتنا کچھ آپ جمہوریت کے لیے کر رہے ہیں اتنا کچھ نطام مصطفیٰ کے لیے کر سکتے ہیں۔

اس سے کیا ہو گا؟
نظام بدلے گا۔ رسول اللہ کا دین تخت پر آۓ گا۔ صالح حکمران آئیں گے۔ مسلمانوں پر تو کیا غیر مسلموں پر بھی کہیں ظلم نہیں ہونے دیا جاۓ گا۔ لہٰذا اپنے نظام کی طرف پلٹو۔ نظام مصطفیٰ کی طرف پلٹو۔ جمہوریت کو ترک کرو۔ جمہوریت نے ہی ہمیں 57 ریاستوں میں تقسیم کا درس دیا۔ جمہوریت نے ہی ہمیں متعدد جماعتوں میں تقسیم ہو کر ایک دوسرے کی دشمنی سکھائی۔ جمہوریت نے ہی ایک ہی گھر کے افراد میں بھی تقسیم کی تعلیم دی۔ اسی تقسیم کا نتیجہ ہے جو اللہ نے کہا تم بزدل ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جاۓ گی۔ آج مسلمانوں کی ہوا اکھڑ چکی ہے۔ اب بھی وقت ہے۔ اس سے پہلے کہ اگلا فلسطین پاکستان یا ایران یا ہندوستان بنے ہمیں بیدار ہونا ہو گا۔ نظام مصطفیٰ کو تخت پر لانا ہو گا۔ ایک بار نظام مصطفیٰ دنیا کے کسی خطے میں قائم ہو گیا تو اس کی توسیع کو کوئی دنیا کی طاقت نہیں روک سکتی۔ اس میں کشش ہی اتنی ہے۔ جب یہ شاخ ہاشمی برگ و بر پیدا کر لے گی تو فلسطین تو کیا یہودیوں کے بچوں پر بھی ظلم نہیں ہو گا۔ اس نظام کے اپنے اصول ہیں جو نسل کشی کی اجازت نہیں دیتے۔ مسلمانوں کو اغیار کا نظام ترک کرنا ہو گا۔ اپنا نظام قبول کرنا ہو گا اور اسے تخت پر لانا ہو گا۔

بیلٹ اور بلٹ سے نظام مصطفیٰ تخت پر نہیں آۓ گا۔ جمہوریت کو ترک کرنا ہو گا۔ جو نظام مصطفیٰ چاہتے ہیں انہیں ایک طرف ہونا ہو گا۔ جو جمہوریت چاہتے ہیں وہ ایک طرف رہ جائیں گے۔ پھر پُرامن طریقے سے دونوں نظاموں کے درمیان الیکشن ہو گا۔ ہم مسلمان ہیں۔ پچیس کروڑ ہیں۔ ریاست بھی ہماری ہے۔ سیاست بھی ہماری ہو گی۔ نظام بھی ہمارا ہو گا۔ اگر رائج نظام اور نظام مصطفیٰ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑ جاۓ تو آپ کون سے نظام کا انتخاب کریں گے؟ یقیناً آپ کہیں گے نظام مصطفیٰ۔ کیونکہ ہم مسلمان ہیں۔ ہمارا نظام نظام مصطفیٰ ہے۔ نظام مصطفیٰ ہمارا حق ہے۔ اس کے لیے ہم لڑیں گے۔ لیکن یہ ایسا انتخاب ہو جو اتنی آسانی سے نہیں ہونے دیا جاۓ گا۔ کیونکہ یہ حکومت کی تبدیلی کے لیے انتخاب نہیں، نظام کی تبدیلی کے لیے انتخاب ہو گا۔ اس قسم کے انتخاب کو ریفرینڈم کہتے ہیں۔ آپ کو اس کی تیاری کرنا ہو گی۔ جس طرح اپنی جماعتوں کو اقتدار تک پہنچانے کے لیے آپ تیاری کرتے ہیں وہی تیاری نظام مصطفیٰ کو تخت پر پہنچانے کے لیے درکار ہے۔ تحریک نظام مصطفیٰ اسی مقصد کے لیے کوشاں ہے۔ اپنا مال، وقت، توانائیاں، صلاحیتیں حکومتوں کی تبدیلی کے لیے ضائع کرنے کی بجاۓ نظام کی تبدیلی کے لیے استعمال میں لائیں۔ کام بن جاۓ گا۔ بگڑی سنور جاۓ گی۔ دنیا بھی سنور جاۓ گی آخرت بھی۔ ورنہ ڈرو اس دن سے جب تمہارا ہر ملک غزہ بنے گا۔
Tehreek e Nizam e Mustafa

10/03/2024

نظام کی تبدیلی کا لائحہ عمل
How to change the system? by Malik Azhar Ismail | Chairman تحریک نظام مصطفیٰ ﷺ

Watch Full Video:
https://youtu.be/LHgsw4dPMH8?si=9HM6eE-Dp63B3c9L

Connect with us / Join Tehreek e Nizam e Mustafa ﷺ | A Political Movement to Change the System

Website:
www.nizamemustafa.org

Youtube:
www.youtube.com/

page:
https://facebook.com/nizamemustafa.org

Instagram:
https://instagram.com/nizamemustafa_org

TikTok:
https://TikTok.com/.org







Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Saidpur Road
Rawalpindi
46500