07/09/2019
مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی کی سربراہی میں وفد کی محرم الحرام خصوصاً یوم عاشورہ کی تیاریوں کے سلسلے میں کمشنر اور آر پی او سمیت راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ سے اہم ملاقات۔
وفد میں تحریک انصاف کے نائب صدر زاہد حسین کاظمی
، (چئیرمین وزیراعلی انسپیکشن ٹیم اعجاز خان جازی)صوبائی وزراء فیاض الحسن چوہان اور یاسر ہمایوں سمیت ضلع راولپنڈی سے منتخب ہونے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے کی گئی تیاریوں پر مفصل بریفنگ، ملاقات میں سیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر خصوصی تبادلہ خیال اور محرم الحرام کے جلوسوں کے رستے میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ محرم الحرام تاریخ اسلامی کے اہم واقعات کا امین ہے، محرم الحرام بطور خاص واقعہ کربلا اور اہل بیت کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یوم عاشور کے موقع پر امن امان یقینی بنانے کیلئے جامع اقدامات ناگزیر ہیں، ضلع بھر میں یوم عاشور کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کا تحفظ اہم ذمہ داری ہے۔

22/08/2019
22/06/2019
03/04/2019
08/11/2017