12/04/2026
رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ کی محمد حسیب افضل کے مامو راجہ قیصر ریاض کی وفات پر فاتحہ کیلئے حاضری۔
Former Law Minister Punjab
PTI Candidate NA55 📍Dhamial House Rawalpindi He is elected from PP-14 Constituency, Rawalpindi.
Muhammad Basharat Raja is a Pakistani politician and Member Provincial Assembly of Punjab. He is Currently Provincial Minister of Punjab for Law and Parliamentary Affairs and Provincial Minister of Punjab for Baitul Maal and Social Welfare.
12/04/2026
رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ کی محمد حسیب افضل کے مامو راجہ قیصر ریاض کی وفات پر فاتحہ کیلئے حاضری۔
12/04/2026
رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ کی جھاورہ آمد، راجہ الطاف حسین جنجوعہ اور راجہ مشتاق جنجوعہ کی بھابھی، راجہ ثمر گوھر عرف بلال کی والدہ، راجہ اشتیاق جنجوعہ کی ساس اور راجہ کاشف الطاف جنجوعہ کی چچی کی وفات پر فاتحہ کیلئے حاضری۔
05/04/2026
سابق سینیئر وزیر (پنجاب) میاں محمد اسلم اقبال کی والدہ محترمہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم میاں صاحب اور ان کے خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
27/03/2026
حقیقی MNA محمد بشارت راجہ کی رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ خطیب الرحمن جنجوعہ کی خالہ ساس کی وفات پر فاتحہ کیلئے جھاورہ آمد۔
عیدالفطر کے موقع پر حقیقی MNA محمد بشارت راجہ کی محمد ناصر راجہ کے ہمراہ دھمیال ھاوس میں حلقہ معززین سے ملاقاتیں۔
مختلف علاقوں سے آئے ہوئے PTI کارکنان، مذہبی، سیاسی، سماجی حضرات کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تمام امتِ مسلمہ کو دلی عید الفطر مبارک۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی عبادات اور روزے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، خوشیوں کی عید ضرور منائیں، مگر اُن کے درد کو نہ بھولیں جن کے آنگن میں خاموشی ہے۔ فلسطین، کشمیر اور ہر مظلوم مسلمان کو اپنی دعاؤں اور دل میں یاد رکھیں۔ یہ عید آپ سب کو خوشیاں، سلامتی اور ترقی عطا فرمائے۔
اسی موقع پر ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ ہمارے عظیم قائد عمران خان صاحب کو جلد از جلد رہائی نصیب ہو، اللہ تعالیٰ انکو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور وہ ایک بار پھر پاکستان کو انصاف، ترقی اور حقیقی آزادی کی راہ پر گامزن کریں۔
آمین ثم آمین۔
عید الفطر مبارک ہو! 🕋🤲🇵🇰تمام امتِ مسلمہ کو دلی عید الفطر مبارک۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کی عبادات اور روزے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، خوشیوں کی عید ضرور منائیں، مگر اُن کے درد کو نہ بھولیں جن کے آنگن میں خاموشی ہے۔ فلسطین، کشمیر اور ہر مظلوم مسلمان کو اپنی دعاؤں اور دل میں یاد رکھیں۔ یہ عید آپ سب کو خوشیاں، سلامتی اور ترقی عطا فرمائے۔
اسی موقع پر ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ ہمارے عظیم قائد عمران خان صاحب کو جلد از جلد رہائی نصیب ہو، اللہ تعالیٰ انکو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور وہ ایک بار پھر پاکستان کو انصاف، ترقی اور حقیقی آزادی کی راہ پر گامزن کریں۔
آمین ثم آمین۔
عید الفطر مبارک ہو! 🕋🤲🇵🇰
07/03/2026
ایران امریکہ جنگ کو جواز بنا کر حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، جس کے بعد پٹرول 323 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ سارا بوجھ ہمیشہ کی طرح غریب اور متوسط طبقے پر ڈال دیا گیا ہے، جبکہ حکمران طبقہ اپنی مراعات کم کرنے کو تیار نہیں۔
یاد رہے جب عمران خان کی حکومت ختم کی گئی تو پٹرول 149 روپے فی لیٹر تھا۔ کورونا جیسے مشکل دور میں بھی مہنگائی نسبتاً کنٹرول میں رہی، بجلی کے بلوں میں رعایت دی گئی، عوام کو کیش ریلیف ملا، صحت کارڈ اور روزگار کے مواقع میسر تھے اور جی ڈی پی گروتھ تقریباً 6 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔
آج عوام پوچھ رہے ہیں آخر یہ بوجھ کب تک صرف عوام ہی اٹھاتے رہیں گے؟
راجہ بشارت
02/03/2026
ایرانی سپریم لیڈر، آیت اللہ علی خامنہ اٸ کی اہل خانہ کے ہمراہ اسرائیلی بمباری میں شہادت عالم اسلام کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے۔ اسرائل کی دہشتگردی کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتی ہے، خطے کے استحکام کو شدید نقصان پہنچاتی ہے اور دنیا کو مزید انتشار اور تصادم کی طرف دھکیلتی ہے۔ اسرائیل اور امریکہ فوری طور پر ہر قسم کی غیر قانونی جارحیت اور کشیدگی بڑھانے والے اقدامات بند کریں۔ پاکستانی عوام اس دکھ میں برادر ملک ایران کے ساتھ شریک ہیں۔
May this holy month bring peace, blessings and joy to you and your loved ones🌸
Ramadan Mubarak ✨
08/02/2026
آج سناٹا پیغام بنے گا!
دکانوں کو تالے لگیں گے مگر ارادے کو نہیں۔
یہ خاموش احتجاج یاد دلائے گا کہ جب قوم ایک صف میں کھڑی ہو، تو راستے خود بنتے ہیں۔
06/02/2026
اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والا دھماکہ نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ معصوم اور نہتے لوگوں کو عبادت کے دوران نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔
شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ دارلخلافے میں دھماکہ حکومت، انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوط ہے۔
خون کی اشد ضرورت ہے ،راولپنڈی اسلام آباد کے نوجوان ہسپتالوں کا رخ کریں۔