Mowkib Ansaar Al Imam Al Hujjah ATFS

Mowkib Ansaar Al Imam Al Hujjah ATFS

Share

An international spiritual tours management company operating globally, arranging ziarat trips and performing spiritual rituals across the globe.

15/04/2026

آرٹ ورک تکمیل کے مراحل میں 🇵🇰🇮🇶

حضرت حمزہ ابنِ قاسمؑ، نواسۂ حضرت غازی عباس علمدارؑ، جو کہ حلہ (عراق) میں مدفون ہیں، کے روضۂ مبارک کے لیے تیار کیا جانے والا یہ مقدس ضریحی غلاف اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ یہ خوبصورت اور عقیدت سے بھرپور تخلیق نہ صرف اعلیٰ فنِ دستکاری کا مظہر ہے بلکہ اہلِ بیتؑ سے والہانہ محبت اور عقیدت کی جھلک بھی پیش کرتی ہے۔

یہ مقدس غلاف، موکب انصار الامام الحجۃ (عج) کی جانب سے عاشورا 2026 کے ایام میں بطورِ تبرک پیش کیا جائے گا، جس کے ساتھ خصوصی طور پر تیار کردہ سونے سے ملمع شدہ چار تاج بھی شامل ہوں گے، جو روضۂ مبارک کے چاروں کونوں پر نصب کیے جائیں گے۔

اللّهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ
موکب انصار الامام الحجۃ (عج) 🇵🇰🇸🇾🇮🇷🇮🇶

15/04/2026

میثمؑ نے چڑھ کر سولی پہ ثابت یہ کر دیا،
ذکرِ علیؑ کے واسطے اونچائی چاہیے ✨

پاکستان اور موکب انصار الامام الحجہؑ (عج)
کے لیے باعثِ فخر لمحہ 🇵🇰🇸🇾🇮🇷🇮🇶

حضرت میثم تمّارؑ — امیرالمؤمنین حضرت علیؑ کے وفادار صحابی اور شہیدِ ولایت — کے روضۂ اقدس کے لیے غلافِ قبر کی تکمیل کی روح پرور جھلک۔ یہ متبرک تحفہ موکب انصار الامام الحجہؑ (عج) کی جانب سے ایّامِ عاشور کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔

🎨 اس مقدس سلسلے کا حسین اختتام — ماہر خطاط حضرات نے نہایت محنت، مہارت اور عشقِ اہلِ بیتؑ کے ساتھ غلافِ قبر پر خطاطی کا کام مکمل کر لیا ہے۔ ہر آیت، ہر اسمِ مبارک اور ہر نقش اپنی جگہ ایک مکمل داستانِ عقیدت بن چکا ہے، جو دلوں کو جھکا دینے والی تاثیر رکھتا ہے۔

تاریخ میں پہلی بار، حضرت میثم تمّارؑ کے مزارِ اقدس کے لیے غلافِ قبر پاکستان میں مکمل طور پر تیار کیا گیا — جو یقیناً ایک منفرد اعزاز اور باعثِ سعادت لمحہ ہے۔

یہ شاہکار، قیمتی پتھروں اور سنہری دھاگوں سے مزین، رحیم یار خان
کے ماہر فنکاروں کی شب و روز محنت کا ثمر ہے، جو محترم رانا راشد کی نگرانی میں پایۂ تکمیل تک پہنچا۔

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 🤍
موکب انصار الامام الحجہؑ (عج)

12/04/2026

میثمؑ نے چڑھ کر سولی پہ ثابت یہ کر دیا،
ذکرِ علیؑ کے واسطے اونچائی چاہیے ✨

پاکستان اور موکب انصار الامام الحجہؑ (عج)
کے لیے باعثِ فخر لمحہ 🇵🇰🇸🇾🇮🇷🇮🇶

حضرت میثم تمّارؑ — امیرالمؤمنین حضرت علیؑ کے وفادار صحابی اور شہیدِ ولایت — کے روضۂ اقدس کے لیے غلافِ قبر کی تیاری کی ابتدائی جھلک۔ یہ متبرک تحفہ موکب انصار الامام الحجہؑ (عج) کی جانب سے ایّامِ عاشور کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔

🎨 اسی سلسلے کی مزید جھلکیاں — جدید طرز کے ماہر خطاط حضرات، حضرت میثم بن یحییٰ التمّارؑ کے روضۂ مبارک کے لیے تیار کیے جانے والے مقدس غلافِ قبر پر نہایت باریک بینی، مہارت اور عشق کے ساتھ خطاطی کے شاہکار تخلیق کر رہے ہیں۔ ہر نقش اور ہر حرف، عقیدتِ اہلِ بیتؑ کی ایک جیتی جاگتی تصویر بن کر ابھر رہا ہے۔

تاریخ میں پہلی بار، حضرت میثم تمّارؑ کے مزارِ اقدس کے لیے غلافِ قبر پاکستان میں تیار کیا جا رہا ہے — جو یقیناً ایک منفرد اعزاز اور باعثِ سعادت لمحہ ہے۔

یہ شاہکار، قیمتی پتھروں اور سنہری دھاگوں سے مزین، رحیم یار خان کے ماہر فنکاروں کی تخلیق ہے، جو محترم رانا راشد کی نگرانی میں تیار ہو رہا ہے۔

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 🤍
موکب انصار الامام الحجہؑ (عج)

12/04/2026

🌙 عاشور 2025 / 2026 عراق زیارات گروپ 🚩

گراؤنڈ پیکج: 750 ڈالر (بغیر ویزا)
مدّت: 14 دن

📍 کاظمین شریف – ہوٹل بلد الامین (2 راتیں)
📍 کربلا معلّی – ہوٹل ریماس (8 راتیں)
📍 نجف اشرف – ہوٹل الماس (3 راتیں)

✨ مکمل 5 ڈش اسٹینڈرڈ پاکستانی کھانے
✨ ائیرپورٹ تا ائیرپورٹ مکمل لوکل ٹرانسپورٹ
✨ تمام زیارات اور سفری خدمات شامل

🚩 انتہائی محدود نشستیں — محدود مدت کے لیے دستیاب

شہیدانِ کربلاؑ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور پاک سیدہؑ کو ان کی آلؑ اور تمام شہیدانِ کربلاؑ کا پرسہ پیش کرنے کے لیے، ہمارے عاشور گروپ کا حصّہ بنیں اور ادا کیجیے نمازِ عشق و مودّت، مخصوص رسوماتِ عزاداری اور منسوب ایّامِ عزا بمقام حرمِ مولا علیؑ، مولا حسینؑ، مولا عباسؑ اور تمام زیاراتِ مقدسہ۔

محدود نشستوں اور انتہائی محدود وقت کی وجہ سے تمام معزز خواہشمند زائرینِ امام حسینؑ سے گزارش ہے کہ رجسٹریشن کے لیے فوری رابطہ کریں۔

📞 رابطہ نمبر:

نعمان رؤف بھٹی
0331-6000006 | 0300-5551114

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ و آلِ مُحَمَّد وَعَجِّلْ فَرَجَهُم وَالْعَنْ

09/04/2026

Long Live Shias ✌️
Long Live Iran 🇮🇷
Long Live Pakistan 🇵🇰
Long Live Muslim Brotherhood 🌎

09/04/2026

یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ نجف، عراق کے لیے زیاراتی پروازیں آج سے دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں۔ تمام معزز زائرین جو ہمارے عاشور یا ذیقعدہ گروپ کے ساتھ زیارات کے لیے عراق سفر کے خواہشمند ہیں، وہ محدود نشستوں کی دستیابی کے باعث جلد از جلد ہم سے رابطہ کریں۔

مزید برآں وہ خاندان جو اپنے سفری منصوبے کے مطابق خصوصی طور پر ترتیب دی گئی زیاراتی پیکج کی سہولت حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان سے بھی گزارش ہے کہ فوری طور پر ہماری ٹیم سے رابطہ کریں تاکہ ان کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنائے جاسکیں۔

نیک تمناؤں کے ساتھ

ٹیم موکب انصار الامام الحجة
(عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) 🇵🇰🇸🇾🇮🇷🇮🇶

0331-6000006, 0300-5551114

Photos from Mowkib Ansaar Al Imam Al Hujjah ATFS's post 07/04/2026

آرٹ ورک تکمیل کے مراحل میں 🇵🇰🇮🇶

حضرت حمزہ ابنِ قاسمؑ، نواسۂ حضرت غازی عباس علمدارؑ، جو کہ حلہ (عراق) میں مدفون ہیں، کے روضۂ مبارک کے لیے تیار کیا جانے والا یہ مقدس ضریحی غلاف اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ یہ خوبصورت اور عقیدت سے بھرپور تخلیق نہ صرف اعلیٰ فنِ دستکاری کا مظہر ہے بلکہ اہلِ بیتؑ سے والہانہ محبت اور عقیدت کی جھلک بھی پیش کرتی ہے۔

یہ مقدس غلاف، موکب انصار الامام الحجۃ (عج) کی جانب سے عاشورا 2026 کے ایام میں بطورِ تبرک پیش کیا جائے گا، جس کے ساتھ خصوصی طور پر تیار کردہ سونے سے ملمع شدہ چار تاج بھی شامل ہوں گے، جو روضۂ مبارک کے چاروں کونوں پر نصب کیے جائیں گے۔

اللّهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍ
موکب انصار الامام الحجۃ (عج) 🇵🇰🇸🇾🇮🇷🇮🇶

Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


113/8 Ab Saadi Road Saddar
Rawalpindi
44000