29/12/2024
📢 پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) راولپنڈی کا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی کی تقریب میں شرکت 🌹
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (PYO) راولپنڈی نے لیاقت باغ راولپنڈی میں پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے زیرِ اہتمام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 17ویں برسی کی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔
یہ اجتماع ہماری عظیم رہنما کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کیا گیا، جنہوں نے جمہوریت، مساوات، اور انصاف کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ PYO کے اراکین نے سینئر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر محترمہ کے مشن سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔
شہید رانی کو سلام!
28/12/2024
پی وائے او راولپنڈی سٹی کی جانب سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی پر پروقار پروگرام کا انعقاد
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن (پی وائے او) راولپنڈی سٹی نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر ایک پروقار پروگرام کا انعقاد کیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت شریف پیش کی گئی۔ اس موقع پر پارٹی کے عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات، قربانیوں اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروگرام کا اختتام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور تمام شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔
پروگرام میں شریک اہم رہنما:
• سکندر ممتاز راجہ (ڈویژنل صدر)
• چوہدری عبدالرحمٰن تووکلی (سٹی صدر)
• راجہ عدیل حسنین (جنرل سیکرٹری)
• ملک عمر اعجاز (انفارمیشن سیکرٹری)
• راجہ حسنین (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری)
• فرحان خان (وائس پریذیڈنٹ)
• سید آدرش عباس (وائس پریذیڈنٹ)
• شیخ حمزہ (وائس پریذیڈنٹ)
• رانا علی حسنین (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)
• چوہدری ہارون (میڈیا کوآرڈینیٹر)
یہ پروگرام اس عزم کا اظہار تھا کہ پی وائے او کے کارکنان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن اور وژن کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے اور ان کے اصولوں پر کاربند رہیں گے۔
Ch Abdul Rehman Tawakli
Raja Hasnain
Farhan Khaliq
Aadarsh Abbas