Mian Khurram Rasool

Mian Khurram Rasool

Share

Proudly serving as the President of the Pakistan Peoples Party (PPP) Rawalpindi City and Ex-Advisor to PM Yusuf Raza Gilani.

Committed to community development, social welfare, and political empowerment.

14/05/2026

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے گالف کلب میں ایک پروقار “ممبرز نائٹ” تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں راولپنڈی کی معروف کاروباری شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا مقصد کاروباری برادری کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور باہمی روابط کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف، چیئرمین سینٹ کے ایڈوائزر میاں خرم رسول، ایگزیکٹو ممبر نوید کنول، چیمبر کے سابق صدر راجہ عامر اقبال، سابق صدر مرزا ناصر، شیخ حفیظ، ناصر میر، ملک آصف اکبر، علی منہاس، حسن شیرازی، وسیم خان ملک اور شاہد سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

12/05/2026

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جاپان ایڈوانسمنٹ سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے مشیر برائے میڈیا، میاں خرم رسول صاحب نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں جاپان کے سفیر، یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا مقصد پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلیمی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔

10/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام “معرکہ حق ریلی” کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ریلی کل بروز پیر سہ پہر 3 بجے جائے شہادت لیاقت باغ سے شروع ہو کر مری روڈ کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی چاندنی چوک میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس ضمن پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی کی رہائش گاہ محلہ اکال گھڑ میں ہونے والے اجلاس ریلی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔

پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر میاں خرم رسول نے کہا کہ ریلی کے ذریعے کارکنان پاک فوج، پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور قومی سلامتی کے اداروں سے بھرپور یکجہتی اور عقیدت کا اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور مختلف جلوسوں کی صورت میں کارکنان ریلی میں شرکت کریں گے۔

ریلی کی قیادت پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کریں گے، جبکہ چاندنی چوک میں شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔

10/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر میاں خرم رسول صاحب کی قیادت میں معرکہ حق زندہ باد ریلی کا انعقاد —
مورخہ 11 مئی بروز پیر بوقت دن 3 بجے –
بمقام جانی شہادت لیاقت باغ راولپنڈی –

10/05/2026

اہم اعلان ۔
راولپنڈی سٹی کے صدر میاں خرم رسول صاحب کی قیادت میں پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر کل مورخہ 11 مئی ، بروز پیر بوقت دن 3 بجے لیاقت باغ سے چاندی چوک تک ایک عظیم الشان " معرکہ حق ذندہ باد " ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مہمانِ خصوصی سابق وزیر آعظم راجہ پرویز اشرف صاحب ریلی کے اختتام پر خطاب کریں گے ۔
منجانب : ملک آصف اکبر ( جنرل سیکرٹری )
اسد جمیل قریشی

09/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر میاں خرم رسول صاحب کی قیادت میں معرکہ حق زندہ باد ریلی کا انعقاد —
مورخہ 11 مئی بروز پیر بوقت دن 3 بجے –
بمقام جانی شہادت لیاقت باغ راولپنڈی

08/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر میاں خرم رسول صاحب نے معرکۂ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان کی تمام افواج کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع، سلامتی اور امن کے لیے پاک افواج کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی جرات، بہادری اور لازوال خدمات پر فخر کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے اور ہماری افواج کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Rawalpindi