RPO Sahiwal

RPO Sahiwal

Share

The Official page for Regional Police Sahiwal, Punjab Pakistan
SAHIWAL REGION includes districts Okara, Sahiwal and PakPattan

01/06/2026

اگر کوئی اپ کا ای لائسنس تسلیم کرنے سے انکار کرے تو اپ دیے گئے نمبرز پر شکایت درج کروا سکتے ہیں.


Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Maryam Nawaz Sharif - updates Punjab Police - Central Police Office National Highways & Motorway Police-NHMP

Photos from Punjab Police - Central Police Office's post 01/06/2026
01/06/2026

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ساہیوال محمد ایاز سلیم کی زیرِ صدارت آر پی او آفس ساہیوال میں روزمرہ کھلی کچہری کا انعقاد
شہریوں کی شکایات، درخواستوں اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنا گیا
آر پی او ساہیوال نے متعلقہ افسران کو درخواستوں پر فوری اور میرٹ کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کیے
عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی اور پولیس خدمات میں بہتری اولین ترجیح ہے: آر پی او محمد ایاز سلیم
کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل کا فوری ازالہ اور پولیس پر عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے

Photos from RPO Sahiwal's post 01/06/2026

▪️ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی ساہیوال آمد
▪️ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ساہیوال محمد ایاز سلیم کی جانب سے معزز مہمان کا استقبال
▪️ محرم الحرام کے انتظامات، بین المسالک ہم آہنگی اور قیامِ امن کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد
▪️ آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کا محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور امن و امان کے قیام کے عزم کا اظہار
▪️ اتحاد بین المسلمین، قومی یکجہتی، استحکامِ پاکستان اور پیغامِ پاکستان کے فروغ پر زور
▪️ مولانا محمد عبدالخبیر آزاد اور آر پی او ساہیوال محمد ایاز سلیم کا امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار کی اہمیت پر زور
▪️ تمام مسالک سے قانون کی پاسداری، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل
▪️ محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں اور مجالس کے لیے مؤثر سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ۔

01/06/2026

السلام علیکم ! صبح بخیر
جدید نگرانی اور محفوظ پنجاب ، پنجاب پولیس کا مشن۔۔۔
پنجاب پولیس کا “ٹریول آئی سافٹ ویئر” بس اڈوں پر مسافروں کی فوری اور مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنا رہا ہے۔ یہ جدید سسٹم خطرناک اور اشتہاری مجرمان کی بروقت شناخت، الرٹس اور محفوظ سفر کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

31/05/2026

السلام علیکم! صبح بخیر۔
بچوں سے مشقت لینا نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ ان کے روشن مستقبل سے بھی کھیلنے کے مترادف ہے۔ ہر بچے کا حق ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرے، محفوظ ماحول میں پروان چڑھے اور اپنے خواب پورے کرے۔ پنجاب پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اور کہیں بھی بچوں سے مشقت ہوتی دیکھیں تو فوراً 15 یا 1121 پر اطلاع دیں۔

31/05/2026

السلام علیکم! صبح بخیر۔
خواتین کے تحفظ، فوری مدد اور محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن جدید سہولت کے طور پر ہمہ وقت فعال ہے۔ خواتین اب گھر بیٹھے شکایات، رہنمائی اور قانونی معاونت حاصل کر سکتی ہیں۔ پنجاب پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی خواتین کی عزت، تحفظ اور اعتماد کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

29/05/2026

جمعہ المبارک
پنجاب پولیس کی جانب سے جمعہ المبارک کے موقع پر صوبہ بھر کی مساجد، عبادت گاہوں اور عبادت گزاروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

29/05/2026

السلام علیکم! صبح بخیر۔
عیدالاضحیٰ کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ون ویلنگ جیسے خطرناک اور غیر قانونی عمل سے گریز کریں۔ ون ویلنگ نہ صرف آپ کی جان بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ پنجاب پولیس شہریوں اور پیاروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔ قانون کی پاسداری کریں، ذمہ دار شہری بنیں اور اپنی عید کو محفوظ و پُرامن بنائیں۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Sahiwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Jahaz Ground Sahiwal
Sahiwal