DPR Sahiwal

DPR Sahiwal

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DPR Sahiwal, Government Organization, 15 Edan Garden Near Central Jail, Sahiwal.

It essentially deals with dissemination of Information, Public Relations and Protocol duties, focusing mainly on projection of official policies, activities through issuance of handouts, Press notes and through maintaining a close liaison with the press.

Photos from DPR Sahiwal's post 04/06/2026

آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 04جون 2026
ساہیوال() گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے9 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب ساہیوال آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 1094 طلبہ و طالبات کو بی ایس پروگرام کی ڈگریاں جاری کی گئیں جن میں 491 طالبات اور 603 طلبہ نے بی ایس ڈگریاں حاصل کرلیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر انصر اظہر اور ڈین فیکلٹی آف سائنسز بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد تھے جبکہ ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر سیدہ عندلیب، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین پروفیسرسمیرا نسیم، پروفیسر ڈاکٹر افتخار شفیع، پروفیسر ڈاکٹر حنا جمشید سمیت دیگر فیکلٹی ممبران، اساتذہ اور طلبہ و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ تقریب میں مختلف شعبوں جن میں بوٹنی، کیمسٹری، اکنامکس، انگلش،انفارمیشن ٹیکنالوجی، میتھیمیٹکس، فزکس، پولیٹکل سائنسز اور سٹیٹکس کے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اپنے خطبہ استقبالہ میں پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کالج کی نصابی اور ہم نصابی کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ1942میں کالج کے قیام سے اب تک لاکھوں کی تعداد میں فارغ التحصیل طلبہ و طالبات مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر انصر اظہر نے ڈگریاں حاصل کرنے والی سٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات ملک کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ طلبہ و طالبات ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ڈین فیکلٹی آف سائنسز بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد نے کہا کہ آج کی کامیابی کا سہرا والدین اور اساتذہ کو جاتا ہے جن کی انتھک محنت سے آج آپ اس مقام پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم چیلنجز سے مقابلہ کئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتیں اس لئے طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں چیلنجز کا سامنا کریں اور اپنا لوہا منوائیں۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کو آئندہ بھی اسی جذبہ اور لگن سے محنت جاری رکھنے کی تلفین کی۔ تقریب میں بی ایس چارسالہ پروگرام میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور اساتذہ میں بھی میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔

04/06/2026
04/06/2026

آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 04 جون 2026
ساہیوال () ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے حاجی عبدالقیوم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور شعبۂ بیرونی مریضان (او پی ڈی) اور بلڈ بینک کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر ذیشان بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، طبی سہولیات اور بلڈ بینک میں دستیاب سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بلڈ بینک کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے خون کی محفوظ دستیابی برقرار رکھنے پر زور دیا۔ مزید برآں، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل کے حل میں بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

03/06/2026

آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 03جون 2026
ساہیوال () کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے دفتر کا دورہ کیا اور مختلف برانچز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں ادارے کی کارکردگی اور طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے خصوصی طور پر ون ونڈو آپریشن سیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سائلین اور طلبہ و طالبات سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ون ونڈو آپریشن سیل میں زیر تکمیل بینک بوتھ کے قیام کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے اور اسے جلد فعال کیا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو فیسوں کی ادائیگی میں آسانی میسر آ سکے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ بورڈ دفتر آنے والے طلبہ و طالبات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور انہیں بار بار دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے ایک ہی بار میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں عوام بالخصوص طلبہ و طالبات کو بہترین اور بروقت خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

03/06/2026

آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 03جون 2026
ساہیوال () کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت پسپ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر، ایم ڈی واسا تنویر قیصر سندھو،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، سٹی منیجر پسپ محمد اسجد علی خان سمیت محکمہ ہائی وے، محکمہ انہار اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ چیف انجینئر شیخ طاہر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں سٹی منیجر محمد اسجد علی خان نے پسپ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ ٹیوب ویلز، واٹر سپلائی و کنکشنز اور آڑتلہ روڈ سمیت تمام باقی ماندہ منصوبے جون کے آخر تک مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور وہ ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں گے۔

Photos from DPR Sahiwal's post 03/06/2026

آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 03جون 2026
ساہیوال ()کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی اہم ہے جس سے جسم اور ذہن دونوں مضبوط ہوتے ہیں اور انسان سپورٹس مین سپرٹ سے بہت سی مشکلات پر قابو پا سکتا ہے۔ ساہیوال میں مختلف کھیلوں میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 سال بعد ساہیوال کلب میں قومی سطح کی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ انہوں نے ملک کے دوسرے حصوں سے ساہیوال آنے والے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کر کیا اور توقع ظاہر کی کہ اس ٹورنامنٹ میں شائقین کو اعلیٰ معیار کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ساہیوال کلب میں آل پاکستان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2026 کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور کلب سیکرٹری شیخ عظمت سلیم نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں کھلاڑیوں، والدین، کوچز اور سپورٹس شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔چیمپئن شپ 2 جون سے 7 جون 2026 تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے 150 سے زائد نامور اور نوجوان ٹینس کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔چیمپئن شپ میں مینز سنگلز (پنجاب رینکنگ)، مینز ڈبلز (پنجاب رینکنگ)، سینئرز 45 پلس ڈبلز، سینئرز 55 پلس ڈبلز، بوائز و گرلز انڈر 18 سنگلز، بوائز انڈر 18 ڈبلز، بوائز و گرلز انڈر 14 سنگلز، بوائز انڈر 14 ڈبلز، بوائز و گرلز انڈر 12 سنگلز، بوائز انڈر 12 ڈبلز اور بوائز/گرلز انڈر 10 سنگلز (پنجاب رینکنگ) کیٹیگریز کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

03/06/2026

آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 03جون 2026
ساہیوال ()پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ پراسیکیویشن ساہیوال عدالتوں میں زیر التواء کیسز کو جلد نمٹانے کے لئے کوشا ں، تھانہ نارکوٹکس کنٹرول سٹیشن(NCS)کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 14سال قید اور 4لاکھ روپے جرمانہ، مقدمہ کی پیروی ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جمشید اقبال نے کی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پراسیکیویشن ساہیوال عدالتوں میں زیر التوا ء کیسز کو جلد نمٹانے کے لئے کوشاں ہے۔ضلع ساہیوال میں مقدمہ نمبر04/25تھانہ نارکوٹکس کنٹرول سٹیشن کے ملزم محمد علی ولد نورا قوم کھرل سکنہ 110/9Lکو جرم ثابت ہونے پر 14سال قید اور4لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شاہ دین ڈھڈی کی زیر نگرانی محکمہ پراسیکیویشن کی جانب سے مقدمہ کی پیروی ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرجمشید اقبال نے کی۔مقدمہ کا فیصلہ بعدالت شیخ توسیر الرحمن نے سنایا۔

03/06/2026

آفس آف دی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن 03 جون 2026
ساہیوال() حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام ”پکیاں سڑکاں، سوکھے پینڈے“ کے تحت چیچہ وطنی کی 12 سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں کے ٹینڈرز کمشنر آفس ساہیوال میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ساہیوال ڈویژن شفیق احمد ڈوگر کی سربراہی میں کھول دیے گئے۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران اور ٹیکنیکل کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔ ٹینڈر اوپننگ کا عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیا گیا جبکہ موصول ہونے والی بولیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور دیہی و شہری رابطہ سڑکوں کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان ترقیاتی سکیموں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

02/06/2026

ساہیوال( )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلے میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کا اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت کنوئنیر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کی ۔ اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل ، آر پی او رانا ایاز سلیم اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق سمیت ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، علماء کرام، مشائخ عظام اور امن کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ حکومت پاکستان کے عزم استحکام پروگرام، اتحاد بین المسلمین، استحکام پاکستان اور پیغام پاکستان کے فروغ کے لیے علماء کرام بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے معرکۂ حق بنیان مرصوص میں افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی یکجہتی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ ساہیوال ڈویژن ہمیشہ مذہبی رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کی روشن مثال رہا ہے۔ جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد، سکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامی امور کے لیے جامع پلان ترتیب دیا جا چکا ہے جبکہ علماء کرام اور امن کمیٹیوں کے تعاون سے مثالی امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔آر پی او رانا محمد ایاز سلیم نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور حساس مقامات، جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔اجلاس میں شریک علماء کرام نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ساہیوال ڈویژن میں تمام مکاتب فکر کے درمیان مثالی ہم آہنگی موجود ہے اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ اجلاس کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی، حرمین شریفین کے تحفظ، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Want your business to be the top-listed Government Service in Sahiwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

15 Edan Garden Near Central Jail
Sahiwal
57000

Opening Hours

Monday 08:30 - 15:00
Tuesday 08:30 - 15:00
Wednesday 08:30 - 15:00
Thursday 08:30 - 15:00
Friday 08:30 - 12:00
Saturday 08:30 - 15:00