Biological Control Lab Sahiwal

Biological Control Lab Sahiwal

Share

Awareness About Biological Control of Insects in Crops

08/02/2026
Photos from Biological Control Lab Sahiwal 's post 04/02/2026

*موضع نوراں سنپال میں حیاتیاتی انسدادِ حشرات کے فروغ کے لیے کسان ڈے کا انعقاد*

ڈائریکٹر آئی پی ایم پنجاب لاہور ڈاکٹر محمد زاہد اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈاکٹر طاہر جاوید کی ہدایات پر موضع نوراں سنپا ل ، تحصیل و ضلع ساہیوال میں حیاتیاتی انسدادِ حشرات (Biological Control) کے طریقوں کے فروغ اور ان کے مؤثر استعمال سے آگاہی کے لیے *کسان ڈے* کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر کسانوں کو حیاتیاتی انسدادِ حشرات کے فوائد اور بایو لیب ساہیوال کے کردار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ آگاہی کے لیے فلیکسز آویزاں کیے گئے، زندہ حیاتیاتی کلچر کی نمائش کی گئی اور معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔
مزید برآں، ٹنل میں کاشت کی گئی سبزیوں کی فصل میں بایو کارڈز کا عملی مظاہرہ کیا گیا تاکہ کسانوں کو ان کے درست استعمال اور افادیت سے عملی طور پر روشناس کرایا جا سکے۔
کسانوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے حیاتیاتی طریقہ ہائے انسدادِ حشرات کو اپنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
کسان ڈے کی میزبانی کسان نواب ولد غلام نے کی۔
(اس پروگرام کے انعقاد کے لیے ڈاکٹر محمد اسلم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال، وقاص عزیز صاحب زراعت آفیسر توسیع مرکز ہڑپہ کا خصوصی تعاون رہا)۔

Photos from Biological Control Lab Sahiwal 's post 26/01/2026

DA IPM Dr. Muhammad Zahid visited Bio-Lab Sahiwal on 24.01.2026 and conducted desk monitoring through calls.

20/01/2026

بائیولوجیکل کنٹرول، Integrated Pest Management (IPM) کا اہم جزو ہے، جس سے زہروں کے استعمال میں نمایاں کمی آتی ہے
Biological Control of Insect Pest #

Want your business to be the top-listed Government Service in Sahiwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Opposite Punjab College, Pakpattan Road, O/o DOA (Ext. ) Sahiwal Sahiwal
Sahiwal
57000