PERA Force Sahiwal

PERA Force Sahiwal

Share

PERA is a governmental body established under the Punjab Enforcement and Regulation Act, 2024.

11/04/2026

موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر حکومت کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں پیرا فورس ساہیوال متحرک ہو چکی ہے اور شہر بھر میں ان احکامات کی نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

پیرا فورس کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران مختلف بازاروں، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ متعدد مقامات پر حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ بعض کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔




08/04/2026



06/04/2026

ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور SDEO پیرا ساہیوال کی نگرانی میں پیرا فورس ساہیوال نے شہر بھر میں گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کارروائی کا مقصد ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور شہر میں نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔

آپریشن کے دوران واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اب کوئی بھی ریڑھی سرکاری طور پر نوٹیفائیڈ بازاروں کے علاوہ کہیں بھی لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ریڑھیاں ضبط کر لی جائیں گی۔

پیرا فورس کی ٹیموں نے مختلف علاقوں، بازاروں اور سڑکوں کا دورہ کر کے ناجائز ریڑھیوں اور تجاوزات کو ختم کیا اور دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ سرکاری احکامات کی پابندی کریں۔




04/04/2026

ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور SDEO پیرا کی ہدایات پر انفورسمنٹ آفیسرز محمد عمران سعید اور ذیشان احمد نے شہر بھر میں انسدادِ تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران مختلف بازاروں، سڑکوں اور عوامی مقامات سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور ریڑھی بانوں و دکانداروں کو سرکاری حدود کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ متعدد مقامات پر تجاوزات کو موقع پر ہی ہٹا دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئی۔



Photos from PERA Force Sahiwal's post 03/04/2026

03.04.2026
ایس ڈی ای او پیرا فورس ساہیوال نعمان قیصر کی نگرانی میں انفورسمنٹ آفیسرز محمد عمران سعید اور ذیشان احمد نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 11640 غیر قانونی/نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کے پیکٹس برآمد کر لیے۔

کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جہاں سے یہ سگریٹس ضبط کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ سگریٹس بغیر ٹیکس کے فروخت کے لیے ذخیرہ کیے گئے تھے، جو کہ قانون کی واضح خلاف ورزی ہے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔







02/04/2026

وزیراعلیٰ KPI رینکنگ میں ضلع ساہیوال کی پہلی پوزیشن ✨

ضلع ساہیوال نے گروپ 2 کے 18 اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

یہ رینکنگ 32 اہم KPIs پر مشتمل ہے، جن میں پرائس کنٹرول، انفورسمنٹ، انسداد تجاوزات، ستھرا پنجاب، ترقیاتی منصوبے، شکایات کے ازالہ اور سروس ڈیلیوری سمیت دیگر اہم انتظامی امور شامل ہیں۔


01/04/2026




Photos from PERA Force Sahiwal's post 31/03/2026

30.03.2026
ایس ڈی ای او پیرا فورس ساہیوال نعمان قیصر کی زیرِ نگرانی انفورسمنٹ آفیسر ذیشان احمد نے ہڑپہ اسٹیشن کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 11000 غیر قانونی/نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کے پیکٹس برآمد کر لیے۔

کارروائی کے دوران مختلف مقامات کی چیکنگ کی گئی جہاں سے یہ سگریٹس ضبط کیے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ سگریٹس بغیر ٹیکس کے فروخت کے لیے ذخیرہ کیے گئے تھے، جو کہ قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔






Deputy Commissioner Sahiwal

Photos from PERA Force Sahiwal's post 29/03/2026

ایس ڈٰی ای او پیرا فورس ساہیوال نعمان قیصر کی نگرانی میں پیرا فورس ساہیوال نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 3100 غیر قانونی/نان ٹیکس پیڈ سگریٹس کے پیکٹس برآمد کر لیے۔

کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جہاں سے یہ غیر قانونی سگریٹس ضبط کیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ سگریٹس بغیر ٹیکس کے فروخت کے لیے رکھے گئے تھے، جو کہ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچانے کا سبب بنتے ہیں۔

SDEO پیرا فورس ساہیوال نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی کاروبار، ٹیکس چوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔




13/03/2026

ایس ڈی ای او پیرا فورس ساہیوال جناب نعمان قیصر کا اہلیان ساہیوال کے نام اہم پیغام





Deputy Commissioner Sahiwal

Want your business to be the top-listed Government Service in Sahiwal?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Enforcement Station, PERA, Adjacent To Child Protection Bureau, Jail Road
Sahiwal
57000