Swat Police

Call Website Contact the organization
تھانہ بنڑ پولیس کی بلاتفریق کارروائیاں، منشیات فروش ملزمان گرفتار، 775 گرام چرس برآمدسوات: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے...
10/10/2026

تھانہ بنڑ پولیس کی بلاتفریق کارروائیاں، منشیات فروش ملزمان گرفتار، 775 گرام چرس برآمد

سوات: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے ویژن "منشیات سے پاک ضلع سوات" کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بنڑ سرباز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمان عارف، نوراللہ اور ابوبکر کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 775 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان سوات پولیس

اطلاعِ عام !!!ضلع سوات میں ہر قسم کی قرعہ اندازی پر مکمل پابندی عائدسوات: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی سفارش پر ڈپٹی کم...
10/10/2026

اطلاعِ عام !!!

ضلع سوات میں ہر قسم کی قرعہ اندازی پر مکمل پابندی عائد

سوات: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے ضلع بھر میں ہر قسم کی قرعہ اندازی پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے ڈی سی آفس سوات سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ قرعہ اندازی غیر قانونی اور جوا کے زمرے میں آتی ہے۔ شہری اس غیر قانونی عمل سے باز رہیں۔

خلاف ورزی کی صورت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان سوات پولیس

خدمات تک رسائی کا قانون۔۔!!!
09/10/2026

خدمات تک رسائی کا قانون۔۔!!!

تھانہ مینگورہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، متعدد منشیات فروش ملزمان گرفتار، 1368 گرام چرس، 68 لیٹر شراب اور ایک رائفل بمع...
09/10/2026

تھانہ مینگورہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، متعدد منشیات فروش ملزمان گرفتار، 1368 گرام چرس، 68 لیٹر شراب اور ایک رائفل بمعہ 91 کارتوس برآمد

سوات: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے ویژن "منشیات سے پاک ضلع سوات" کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے 1368 گرام چرس، 68 لیٹر شراب اور ایک رائفل بمعہ 91 کارتوس برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان سوات پولیس

سوات: محکمہ پولیس سے سبکدوش ہونے والے انسپکٹر اعظم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادسوات: محکمہ پولیس سے سبکدوش ہونے ...
08/10/2026

سوات: محکمہ پولیس سے سبکدوش ہونے والے انسپکٹر اعظم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

سوات: محکمہ پولیس سے سبکدوش ہونے والے انسپکٹر اعظم کے اعزاز میں ڈی پی او آفس سوات میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں ڈی پی او سوات محمد عمر خان، ایس پی انوسٹی گیشن محمد جمیل اختر، ایس پی آپریشن غلام صادق خان، ایس پی ہیڈکوارٹر عطاء اللہ شمس، ایس پی انوسٹی گیشن بونیر سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے سبکدوش ہونے والے انسپکٹر کی محکمانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا ایک طے شدہ حصہ ہے، جسے باعزت طریقے سے مکمل کرنا کسی نعمت سے کم نہیں۔ آپ نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ محکمے اور عوام کی خدمت میں صرف کیا، آپ کی خدمات قابلِ تحسین ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے سبکدوش ہونے والے افسر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی بقیہ زندگی نہایت خوشی اور پرسکون انداز میں گزاریں گے۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او سوات اور دیگر افسران نے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر اعظم کو یادگاری شیلڈ اور سووینئر پیش کیے۔

ترجمان سوات پولیس

منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ غالیگے پولیس کی بلا تفریق کارروائیاں، منشیات فروش سمیت خاتون سمگلر بھی گرفتار، منشیات برآمدس...
08/10/2026

منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ غالیگے پولیس کی بلا تفریق کارروائیاں، منشیات فروش سمیت خاتون سمگلر بھی گرفتار، منشیات برآمد

سوات: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے ویژن "منشیات سے پاک ضلع سوات" کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غالیگے احمد حسین خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون منشیات سمگلر (ش) سکنہ بلوگرام کے قبضے سے 190 گرام چرس جبکہ ملزم محمد اسلام سکنہ بریکوٹ کے قبضے سے 47 گرام چرس برآمد کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سوات پولیس

پولیس کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے ڈی پی او آفس سوات میں فرانزک شواہد پر ایک روزہ خصوصی ورکشاپسوات: جنس پر مبنی تشدد...
08/10/2026

پولیس کی استعدادِ کار میں اضافے کے لیے ڈی پی او آفس سوات میں فرانزک شواہد پر ایک روزہ خصوصی ورکشاپ

سوات: جنس پر مبنی تشدد کے مقدمات میں حیاتیاتی شواہد کی مؤثر جمع آوری، پیکنگ، محفوظ تحویل اور چین آف کسٹڈی کے حوالے سے ڈی پی او آفس سوات میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ورکشاپ میں ایس پی انویسٹی گیشن سوات محمد جمیل اختر، ایس پی انویسٹی گیشن بونیر، دیگر ڈی ایس پیز سمیت سوات، برسوات، شانگلہ اور مالاکنڈ کے تفتیشی افسران، لیویز فورس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

ایف ایس ایل ٹیم نے شرکاء کو حیاتیاتی شواہد اکٹھا کرنے، پیکنگ، محفوظ رکھنے، فرانزک تجزیے اور چین آف کسٹڈی برقرار رکھنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور شواہد کو سائنسی اصولوں کے مطابق محفوظ کرنے کا عملی طریقہ کار بھی سکھایا۔

اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد جمیل اختر نے کہا کہ جدید سائنسی تقاضوں سے ہم آہنگ تفتیش وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حیاتیاتی شواہد کو درست طریقے سے محفوظ کرنا اور ان کی چین آف کسٹڈی کو برقرار رکھنا مقدمات کی شفاف تفتیش اور عدالت میں شواہد کی قابلِ قبولیت کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تفتیشی افسران جدید فرانزک تکنیکوں سے استفادہ کرتے ہوئے میرٹ اور پیشہ ورانہ اصولوں کو ملحوظ رکھیں تاکہ متاثرین کو بروقت انصاف کی فراہمی اور تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

ورکشاپ کے دوران دیگر افسران نے بھی فرانزک تفتیش سے متعلق اپنے تجربات اور مشاہدات پیش کیے اور شواہد کو سائنسی بنیادوں پر محفوظ بنانے کے حوالے سے مفید تجاویز دیں۔

ترجمان سوات پولیس

آلہ آباد چارباغ میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 5 ملزمان گرفتارسوات: دو یوم قبل تھان...
08/10/2026

آلہ آباد چارباغ میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 5 ملزمان گرفتار

سوات: دو یوم قبل تھانہ چارباغ کی حدود آلہ آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں یعقوب خان اور رسول خان پسران اکرم خان جاں بحق جبکہ عصمت اللہ زخمی ہوا تھا۔ واقعہ کا تھانہ چارباغ میں کراس ورژن مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے سخت نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ چارباغ نثار الدین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 5 ملزمان سجاد اور معراج پسران یعقوب، رحمت اللہ، یوسف خان اور رستم خان پسران اکرم خان ساکنان گلی باغ کو گرفتار کر لیا۔

واقعہ بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا، جس میں بھتیجے کی فائرنگ سے چچا جبکہ بھائی کی کلہاڑی کے وار سے دوسرا بھائی جاں بحق ہوا۔

ترجمان سوات پولیس

ٹمبر مافیا کے خلاف تھانہ ملم جبہ پولیس کی کامیاب کارروائی، ٹمبر سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار، 8 گیلے برآمدسوات:...
07/10/2026

ٹمبر مافیا کے خلاف تھانہ ملم جبہ پولیس کی کامیاب کارروائی، ٹمبر سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار، 8 گیلے برآمد

سوات: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ ملم جبہ روشن خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان دلدار اور ذاکر ساکنان برسینگہ ملم جبہ کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان نے درختوں کو کاٹ کر گیلے کی شکل میں سمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ ملزمان کے قبضے سے 8 گیلے برآمد کر لیے گئے۔

مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان سوات پولیس

07/10/2026

ضلع سوات کے 52 حوالداران اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے

ڈی پی او سوات محمد عمر خان اور ایس پی آپریشن غلام صادق خان نے ترقی پانے والے افسران کو اے ایس آئی کے رینک لگائے۔

Address

Gulkada Swat
Saidu Sharif
19200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Swat Police:

Shortcuts

Share