Swat Traffic Warden

Swat Traffic Warden Official Page of Traffic Warden Swat Police Khyber Pakhtunkhwa

ٹریفک وارڈن پولیس سوات ون ویلنگ، کمسن ڈرائیونگ، تیز رفتاری اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاریسوات: ڈسٹرک...
09/10/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات

ون ویلنگ، کمسن ڈرائیونگ، تیز رفتاری اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری

سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان اور ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے ون ویلنگ، کمسن ڈرائیونگ، تیز رفتاری اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

کارروائیوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے اور اپنی و دوسروں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک وارڈن پولیس سوات نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں، تاکہ حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس سوات

08/10/2026

Promotion ceremony.

ٹریفک وارڈن پولیس سوات مورخہ 08 اکتوبر 2026ءہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس آفیسرز کے ...
08/10/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات
مورخہ 08 اکتوبر 2026ء

ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس آفیسرز کے اعزاز میں عشائیہ

سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان کی جانب سے اپنے دفتر سیدو شریف میں ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس آفیسرز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیے میں ٹریفک وارڈن پولیس کے افسران و اہلکاروں سمیت دفتری سٹاف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ترقی پانے والے آفیسر کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور انہیں ترقی پر مبارکباد دی گئی۔

ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان نے ترقی پانے والے آفیسر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنے فرائض محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں گے۔

ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس سوات

ٹریفک وارڈن پولیس سوات میں اعزازات و انعامات کا سلسلہ جاری
07/10/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات میں اعزازات و انعامات کا سلسلہ جاری

ایس پی ٹریفک وارڈن آفس سیدو شریف میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقادسوات: ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان کی جانب سے ٹریف...
07/10/2026

ایس پی ٹریفک وارڈن آفس سیدو شریف میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان کی جانب سے ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اردلی روم میں پیش ہونے والے پولیس جوانوں نے اپنے مسائل اور جائز عرضِ معروض ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان کے سامنے پیش کیے۔ ایس پی ٹریفک وارڈن نے جوانوں کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔

ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے کہا کہ پولیس جوانوں کے جائز مسائل کا بروقت حل اور ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ وہ مزید محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی پولیس جوان کو اپنے جائز مسئلے کے حل کے لیے سفارش کی ضرورت نہیں۔ میرے دفتر کے دروازے ہر وقت تمام پولیس جوانوں کے لیے کھلے ہیں، وہ بلا جھجھک اپنے مسائل براہِ راست پیش کر سکتے ہیں۔

ایس پی ٹریفک وارڈن نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور جوانوں کے مسائل کا بروقت ازالہ محکمہ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ٹریفک وارڈن پولیس سواتمورخہ 07 اکتوبر 2026ء ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان کا سیکٹر کبل کا دورہسوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفی...
07/10/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات
مورخہ 07 اکتوبر 2026ء

ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان کا سیکٹر کبل کا دورہ

سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان نے سیکٹر کبل کانجو ٹاؤن شپ میں قائم پولیس ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن لوئر سوات محمد علیم خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران ایس پی ٹریفک وارڈن نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ دورانِ ڈرائیونگ تمام حفاظتی اصولوں کی پابندی کریں اور ون ویلنگ، تیز رفتاری، اوورلوڈنگ اور دیگر خطرناک حرکات سے مکمل اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ایک ذمہ داری ہے اور ہر ڈرائیور کا فرض ہے کہ وہ اپنی اور دیگر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرے۔

بعد ازاں ایس پی ٹریفک وارڈن نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے طریقہ کار، امیدواروں کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور ٹیسٹ گراؤنڈ میں جاری عملی و نظری امتحانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ صرف اہل اور مستحق امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا سکیں۔

ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس سوات

ٹریفک وارڈن پولیس سوات میں اعزازات و انعامات کا سلسلہ جاریسوات ( ) ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان کی زیرِ نگرانی بہتر...
06/10/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات میں اعزازات و انعامات کا سلسلہ جاری

سوات ( ) ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان کی زیرِ نگرانی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک افسران ، اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے اپنے دفتر میں فرائض منصبی دیانتداری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت سے انجام دینے والے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامی چیک سے نوازا۔

ترجمان
ٹریفک وارڈن پولیس سوات

06/10/2026

ٹریفک وارڈن پولیس سوات

سوات: تیز بارش میں ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان جوانوں کے ہمراہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مصروف

سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان شدید بارش کے دوران ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں کے ہمراہ سڑکوں پر موجود رہے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کی نگرانی کرتے رہے۔

ٹریفک وارڈن پولیس کے جوان شدید بارش اور خراب موسمی حالات کے باوجود اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنے میں مصروف رہے۔

مسلسل بارش کے دوران بھی ٹریفک اہلکار عوام کی سہولت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے شاہراہوں پر موجود رہتے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی ٹریفک رکاوٹ یا حادثے سے بروقت بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے تمام ٹریفک اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ خراب موسمی حالات میں بھی شہریوں کی رہنمائی، ٹریفک کی روانی اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔

ٹریفک وارڈن پولیس سوات عوام سے بھی اپیل کرتی ہے کہ بارش کے دوران گاڑی چلاتے ہوئے خصوصی احتیاط کریں، رفتار کم رکھیں، محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

ترجمان
ٹریفک وارڈن پولیس سوات

゚viralシfypシ゚viralシalシ

02/10/2026

ون ویلنگ، کمسن ڈرائیونگ، تیز رفتاری اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری

سوات: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان اور ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ٹریفک وارڈن پولیس کی جانب سے ون ویلنگ، کمسن ڈرائیونگ، تیز رفتاری اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

کارروائیوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے اور اپنی و دوسروں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک وارڈن پولیس سوات نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں، تاکہ حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس سوات

ایس پی ٹریفک وارڈن آفس سیدو شریف میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقادسوات: ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان کی جانب سے ٹریف...
30/09/2026

ایس پی ٹریفک وارڈن آفس سیدو شریف میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

سوات: ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان کی جانب سے ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر اردلی روم میں پیش ہونے والے پولیس جوانوں نے اپنے مسائل اور جائز عرضِ معروض ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان کے سامنے پیش کیے۔ ایس پی ٹریفک وارڈن نے جوانوں کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔

ایس پی ٹریفک وارڈن پرویز خان نے کہا کہ پولیس جوانوں کے جائز مسائل کا بروقت حل اور ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ وہ مزید محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی پولیس جوان کو اپنے جائز مسئلے کے حل کے لیے سفارش کی ضرورت نہیں۔ میرے دفتر کے دروازے ہر وقت تمام پولیس جوانوں کے لیے کھلے ہیں، وہ بلا جھجھک اپنے مسائل براہِ راست پیش کر سکتے ہیں۔

ایس پی ٹریفک وارڈن نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور جوانوں کے مسائل کا بروقت ازالہ محکمہ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Address

Saidu Sharif
19200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Traffic Warden posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share