07/10/2026
سیالکوٹ:مرکزی صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان و مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی ) سابقہ ایم این اے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر الوری الازھری ,صدر سعید احمد بھلی،سیکرٹری چوہدری شہباز شمس،میاں ناصر اقبال،قاری نادر حسین علامہ اقبال بار میں "ختم نبوت کانفرنس"سے خطاب کر رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ صاحب ضلع سیالکوٹ مبران امن کمیٹی, سینئر نائب صدر اظہر عباس بھٹی،فنانس سیکرٹری چوہدری لیاقت علی گجر،ملک ذاکر حسین اعوان،میاں اعجازِ انجم کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔مرکزی صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان و مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان (نورانی ) سابقہ ایم این اے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر الوری الازھری نے کہا کہ عقیدہ ختمِ نبوت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ عقیدئہ ختمِ نبوت اور قانونِ ناموسِ رسالت کے تحفظ کے لیے آئین و قانون پر بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا دفاع کرنے والے قدرت کی طرف سے حضور اکرمﷺ کی ذاتی خدمت پر مامور ہیں اور قیامت کے دن سب سے زیادہ قربت اور بلندی درجات انہیں نصیب ہوں گے۔انہوں نے 1953ء کی تحریک ختم نبوت اور 1974ء میں پارلیمنٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، اس کے تحفظ کے لیے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن جدوجہد جاری رکھنا دینی و ملی ذمہ داری ہے۔