Social Media Team NA 98 PMLN

Social Media Team NA 98 PMLN Choudhry Shahbaz Babar MNA updates and Pmln works for the prosperity of Pakistan

20/09/2026

‎
‎سمندری سول اسپتال میں 16 مشینوں پر مشتمل ڈائیلسز وارڈ کا افتتاح
‎سمندری: ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق اور اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج نے کرمانوالی حویلی کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی فیصل آباد و ممبر قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر، ممبر صوبائی اسمبلی راؤ کاشف رحیم خاں، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سمندری چوہدری اسلم، جناب حق نواز اور مسز طاہرہ حق نواز، چیئرمین راہِ انسانیت فاؤنڈیشن سے ملاقات کی۔
‎بعد ازاں معزز مہمانوں نے سول اسپتال سمندری میں 16 ڈائیلسز مشینوں پر مشتمل ڈائیلسز وارڈ کا افتتاح کیا۔ وارڈ کے لیے 8 ڈائیلسز مشینیں چوہدری شہباز بابر ممبر قومی اسمبلی کی جانب سے جبکہ 8 مشینیں راہِ انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیہ کی گئی ہیں۔
‎اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈائیلسز وارڈ کو چند روز میں آپریشنل کر دیا جائے گا، جس سے سمندری اور گردونواح کے مریضوں کو ڈائیلسز کی سہولت مقامی سطح پر میسر آئے گی اور انہیں علاج کے لیے دیگر شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔
‎بعد ازاں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق، اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج چوہدری شہباز بابر ممبر قومی اسمبلی راؤ کاشف رحیم ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اسلم سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سمندری نے نور محمد پارک سمندری کا بھی دورہ کیا۔ پارک کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر، خوبصورت اور عوام کے لیے مزید سہولت بخش بنانے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو تجاویز دی گئیں اور اس پر جلد کام شروع کرنے پر زور دیا گیا۔

15/09/2026
02/09/2026

18/06/2026

18/06/2026
Glimpse from yesterday National assembly session! Choudhry Shahbaz Babar MNA
04/04/2026

Glimpse from yesterday National assembly session!
Choudhry Shahbaz Babar MNA

Address

Punjab
Samundri
3339

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Media Team NA 98 PMLN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share